Tag: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  • پاک فوج قطر سےاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

    پاک فوج قطر سےاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کی امیری بری فورسز کے کمانڈر سے ملاقات میں کہا کہ پاک فوج قطر سےاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کی امیری بری فورسز کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو آمد پرقطری کمانڈر کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ قطری کمانڈر کی یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو میں قطری کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی و پیشہ وارانہ دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورت حال پراظہار خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل اوردفاعی و سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق قطری کمانڈرنےخطے میں پاک فوج کی امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قطر سےاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم کی تعریف کی اور قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کی رٹ قائم کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں امن لوٹ آیا ہے، امن و استحکام کو مزید تقویت دے رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہمیں چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں، ترقی و امن کا سفر متحد ہوکر طے کرنا ہے۔

  • وزیراعظم  سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

    گذشتہ ہفتے بھی وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل 11 جنوری کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی جس میں سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کااجلاس ہوا تھا، جس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا ، وزیراعظم نے کہا تھا کہ میثاق جمہوریت میں پی پی اور ن لیگ نےاوپن بیلٹ کی تجویزپراتفاق کیاتھا اور اب اپوزیشن اوپن بیلٹ سےکرانےکی تجویزسےبھاگ رہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کرکے سیٹیں حاصل کرناچاہتی ہے، شفاف انتخابات میں بڑی رکاوٹ خوداپوزیشن جماعتیں بن رہی ہیں۔

  • آرمی چیف کی دشمن کو دو ٹوک انداز میں وارننگ

    آرمی چیف کی دشمن کو دو ٹوک انداز میں وارننگ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےدشمن کو دوٹوک اندازمیں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہمیں نہ اسلحے کے نئے انبار سے مرعوب کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی دھمکایا جاسکتاہے، افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی حرکت کافوری جواب دینےکوتیارہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں فوجی اعزازات دینےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 6 ستمبر1965 کادن ہماری تاریخ کاایک لازوال باب ہے، اس دن وطن سے محبت، قربانی اور بہادری کی داستانیں رقم ہوئیں، قوم کیلئے 6 ستمبر صرف ایک دن نہیں بلکہ حوصلے کی پہچان بھی ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ دن1948،1965،1971کی جنگ کےشہیدوں کی یادمیں منایاجاتاہے، یہ کارگل، دہشت گردی کیخلاف جنگ کے شہدا کی بھی یادمیں منایاجاتاہے، یہ دن یاد دلاتا ہے ہم نےکل بھی کئی گنابڑے دشمن کوشکست دی تھی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا آج بھی دشمن کے ناپاک عزائم کوشکست دینےکیلئےہمہ وقت تیارہیں، آج بھی ہم اپنی آزادی کی حفاظت اپنے خون سے کر رہے ہیں، شہدا، غازیوں کے عظیم کارناموں کو یاد کرنے کیلئے یہاں موجودہیں، آج شہدا کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں موجود ہیں، ان کی جرات، بہادری، قربانیوں کی بدولت امن و سلامتی قائم ہے۔

    انھوں نے شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں ہم ان کے پیاروں کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے ، ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں، جوقومیں اپنے ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جایا کرتی ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں ہرقدم پر شہدا کے اہلخانہ کیساتھ ہیں اور رہیں گے، قوم آپ کے صبر اور قربانی کی مقروض ہے، جس طرح شہدا قوم کا فخر ہیں اسی طرح آپ بھی ہمارا فخر ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازات حاصل کرنیوالے آفیسرز، جونئیرکمیشنڈ آفیسرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ نے فرض ادائیگی کے دوران پاک فوج کی اعلیٰ روایت کو مقدم رکھا، آپ نے جس پیشہ ورانہ معیار کا ثبوت دیاہم سب کو اس پر ناز ہے،آپ کے سینوں پر سجائے جانیوالے میڈل ہم سب کیلئے باعث افتخار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت پاکستان، عظیم قوم علیحدہ اسلامی تشخص کے نظریے کی علمبردار ہے، اسلامی تشخص کےنظریے پر ہی آزادی حاصل کی، یہی ہماری پہچان ہے، ہمارے دشمن اس شناخت کومٹانے کیلئے لگاتار سازشوں کاجال بنتے آئے، الحمدللہ جذبہ ایمانی سے سرشار افواج اور قوم نے ہرچال ناکام بنائی۔

    پاک افواج کے سربراہ نے کہا کہ وطن کی آزادی اور سلامتی ہمارانصب العین ہے، اس مشعل کو ہمارے اسلاف نے اپنے خون سے جلائے رکھا ہے ، ہم بھی اس مشعل کوروشن رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج جیسی دلیر، بہادر سپاہ کی کمان کرنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے، ایسی فوج کی نمائندگی کرتے ہیں، جس کی صلاحیت دنیاتسلیم کرتی ہے، پاک فوج قوم کی حفاظت، خدمت کو مقدس فریضہ سمجھ کر انجام دیتی ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، کوئی دشمن ہماری اس محبت کو شکست نہیں دے سکتا، اسی طرح پاکستانی قوم کی پاکستان افواج سےمحبت لازوال ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا اعتماد غیر متزلزل ہے، ان جذبوں کوسلام کرتاہوں، آپ کی توجہ ایک اور چیلنج کی طرف کرانا چاہتا ہوں، چیلنج ففتھ جنریشن یا ہائبرڈوار کی صورت میں ہم پر مسلط کیاگیا ہے، چیلنج کا مقصد ملک، افواج پاکستان کو بدنام کرکے انتشار پھیلانا ہے ، ہم ففتھ جنریشن یا ہائبرڈوار کے اس خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں، قوم کے تعاون سے اس جنگ کو جیتنے میں بھی ضرور کامیاب رہیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ گزشتہ بیس سال میں ہم بڑی آزمائش سے گزرے ہیں، گزشتہ20سال مشرقی ومغربی سرحدوں پرحالت جنگ کا سامنارہا، ہمیں زلزلےاورسیلاب جیسی آزمائشیں بھی درپیش رہیں، دہشت گردی، شدت پسندی کیخلاف ہم نے اعصاب شکن جنگ لڑی، ہزاروں افرادکی قربانی دی اور لاکھوں دربدرہوئے۔

    پاک افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں کورونا جیسی وبا،ٹڈی دل جیسی آفت کا بھی سامنارہا، کورونا اور ٹڈی دل جیسی آفت کا ہم نے کامیابی سے مقابلہ کیا، آزمائش میں حوصلہ نہ ہارے بلکہ سینہ تان کرڈٹ گئے اللہ نے فتح دی۔

    انھوں نے کہا کہ محنت، بے شمار قربانیوں کی بدولت آج کا پاکستان ایک پرامن ہے، اب ہم نے اس امن کوخوشحالی اور ترقی میں تبدیل کرنا ہے، بحیثیت قوم جدوجہد کرکے اتحاد، ایمان، تنظیم کے اصول اپنانے ہوں گے، اپنے قائد کے فرمان کام، کام اور بس کام کو اپنانا ہوگا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان دنیا میں اقوام متحدہ کی امن فوج کاحصہ ہے، پاک فوج نے امن کیلئے بہت سی قربانیاں دیں جس کی دنیا معترف ہے، ہم پوری دنیا اور بالخصوص اپنے خطے میں امن کےخواہاں ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کی کوششوں میں پاکستان کاکردار اس کا ثبوت ہے، بھارت نے ہمیشہ کی طرح غیرذمہ دارانہ رویہ اختیارکررکھاہے، مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکےخطےکوخطرات سے دو چار کیاگیا، کوئی شک نہیں جموں و کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، اس حوالے سے ہم کسی بھی یکطرفہ فیصلےکوتسلیم نہیں کرتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، واضح کرنا چاہتا ہوں ان کے اس قول کا ہر لفظ ہمارے ایمان کاحصہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہم کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کریں گے، ہمیں نئے حاصل شدہ اسلحے کے انبار سے مرعوب نہیں کیاجاسکتا، نہ ہی ہم پر کوئی دھمکی اثراندازہوسکتی ہے۔

    آرمی چیف نے دشمن کو خبردار کیا کہ افواج پاکستان پوری قوت سے لیس، چوکنا اور باخبر ہیں اور دشمن کی کسی بھی حرکت کا فوری، پوری قوت سے جواب دینے کو تیار ہیں، وقت ہمیں کئی بارآزماچکا، ہم ہر بار سرخرو ہوئے ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ حقیقت ہے،ہماراخون،جذبہ،عمل ہرمحاذپرگواہی دےگا، میں آج کےدن کی مناسبت سے قوم اور دنیاکوپیغام دینا چاہتا ہوں ، پاکستان ایک امن پسندملک ہے، اگر ہم پر جنگ تھوپی گئی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، بالاکوٹ کے ناکام حملے پر ہم نےاینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں کے درمیان کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور پولیو مہم کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور پولیو مہم کی بحالی پر گفت و شنید ہوئی۔

    اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی انسداد پولیو مہم میں کوششیں قابل تعریف ہیں، پاک فوج نے ہر جگہ انسداد پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم قومی کاز ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہیں۔ کامیاب مہم کا سہرا موبائل ٹیمز، صحت عامہ اور سیکیورٹی اداروں کے سر ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گفتگو میں انسداد پولیو مہم کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر بھی بات ہوئی، بل گیٹس نے کرونا وائرس پر قابو پانے کی پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو بھی سراہا۔

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کم وسائل کے باوجود کامیابی سے کرونا وائرس پر قابو پایا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف کامیابی قومی حکمت عملی کے نتیجے میں ممکن ہوئی، این سی او سی کے ذریعے قومی حکمت عملی کا اطلاق یقینی بنایا گیا۔

    بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ گیٹس فاونڈیشن عالمی وباؤں کے خلاف تعاون جاری رکھے گی جبکہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان سے بھی تعاون جاری رہے گا۔

  • پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ، جس میں سے 11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں بریگیڈیئر  سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیوں کی منظوری دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانےوالے11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے، آرمی میڈیکل کور سے چوتھی خاتون عبیرہ چوہدری کو میجر جنرل کےعہدے پر ترقی دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں فہیم عامر، راشد محمود، عبدالمعید، شاہد منظور، ارشد محمود ، محمد عاطف منشا ، افتخار حسن ،محمد عمر بشیر شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے اسدالرحمان،واجدعزیز،کامران تبریز،محمدرضا،چوہدری عامراجمل، جواداحمدقاضی،احسان علی،کامران نذیر، شبیر ناریجو، عادل رحمانی ، جاوید دوست چانڈیو، سید آصف حسین، محمد اسحاق خٹک، احمد بلال، محمد شہباز تبسم، ظفر اقبال  اور عمران اللہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی میڈیکل کور سے بریگیڈیئر محسن محمد قریشی ، بریگیڈیئر ظہیر اختر ، بریگیڈیئر محمود سلطان اور بریگیڈیئر حفیظ الدین کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرل کے عہد ے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر سلمان سلیم ، میڈیکل کور کے بریگیڈیئر محمد ظفر علی ، بریگیڈیئر سید خرم شہزاد ، بریگیڈیئر بلال عمیر ، بریگیڈیئر عتیق الرحمن سلہریا اور میڈیکل کور کے بریگیڈیئر راؤ علی شان خان بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرس ہوئی تھی ، جس میں علاقائی، داخلی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سےگزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان پوری سنجیدگی سے خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

  • آرمی چیف پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے،  ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واشنگٹن : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وہ قائم مقام امریکی وزیردفاع اور امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہوں گی۔

    یاد رہے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں آرمی چیف بھی شرکت کریں گے اور آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف بھی ان کے ہمراہ ہیں اور تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران موجود ہوں گے، سیاسی اور عسکری قیادت یکجا ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے۔

    امریکی دانشور برائے جنوب ایشائی امور ماروِن وینبام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پالیسی میکرز دیکھ رہے ہیں کہ ایک طویل عرصے بعد پاکستان کی سول اور عسکری قیات اہم ترین معاملات پر ایک پیج پر ہے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اہم معاملات پر ایک ہونے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جارہا ہے، جو پاکستانی موقف میں استحکام کا باعث ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاﺅ ژنگ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاﺅ ژنگ نے ملاقات کی، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

     پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ ژنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

    اس موقع پر دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری پر زور دیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد پر اتفاق کیا گیا۔

  • پاکستانی عوام کے بہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائےگی، آرمی چیف

    پاکستانی عوام کے بہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائےگی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کےلیےامیدکااظہار کیا اور  افغان جنگ کےپرامن اختتام کیلئےاسٹیک ہولڈرزکی حمایت کی، آرمی چیف نے کہا پاکستانی عوام کےبہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 216 کور کمانڈرزکانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو ) میں منعقد کی گئی ، کانفرنس میں جیواسٹریٹجک انوائرمنٹ پرغور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس نےایل اوسی سمیت مشرقی اورمغربی سرحدوں کی صورتحال کاجائزہ لیا اور داخلی سیکیورٹی سےمتعلق جاری آپریشنز پر  پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق کانفرنس میں شرکاء نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے علاقائی سوچ کی اہمیت کواجاگرکیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام فریقین کی حمایت پر اتفاق کیا کہ افغان جنگ کےاختتام کیلئےتمام فریقین کی حمایت کی جائے گی ۔

    کانفرنس میں ملک کوتمام خطرات سےمحفوظ بنانےکےعزم کااعادہ کیا اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے علاقائی کوششوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستان کےعوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے، پاکستانی عوام کےبہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائےگی اور ملک کی ترقی،امن وخوشحالی کےلیےتمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس،  جیواسٹریٹیجک اورسیکیورٹی صورتحال پرغور

    آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس، جیواسٹریٹیجک اورسیکیورٹی صورتحال پرغور

    راولپنڈی : آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں امن واستحکام کی فضا کو مزید سازگار بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو ) میں منعقد کی گئی، کانفرنس میں جیواسٹریٹیجک اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں امن واستحکام کی فضاکومزیدسازگاربنانےکےامورکاجائزہ لیاگیا جبکہ آپریشن ردالفساد میں ہونے والی پیشرفت اور کامیابیوں کو بھی زیر غور لایا گیا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کانفرنس میں انسداد دہشت گردی آپریشن سے دیرپا امن واستحکام کے فروغ کیلئے اقدامات پرغور کیا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سےمحرم الحرام میں بہترسیکیورٹی ممکن ہوئی جبکہ شرکا کو دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

    کور کمانڈرزکانفرنس کے شرکا نے یوم دفاع پر شہدا کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرنے پر قوم سے اظہار تشکر کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی، جس میں خطے میں سیکیورٹی و استحکام سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختاربھی شریک تھے۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ خطے میں سکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں وزیراعظم کو آپریشن درالفساد  پر  بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان اور فاٹا کے اصلاحات سے متعلق امور بھی زیر  بحث آئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردارادا کرے گا، سعودی عرب اورچین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔

    یاد رہے 12 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کا استقبال کیا، عمران خان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

    مزید پڑھیں :  حکومت، عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان

    عمران خان نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا اور کہا تھا کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی میں شمار ہوتی ہے، آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت، عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ ہیں، حکومت اور عوام اداروں کی بے مثال قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

    اس سے قبل 30 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں انہیں طویل بریفنگ دی گئی تھی۔

    خیال رہے عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیرِ اعظم ہیں جنھوں نے جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کی۔