Tag: آرمی چیف سے ملاقات

  • آرمی چیف سے ملاقات میں وزیراعظم سے سخت گفتگو کی ساری باتیں رکھیں، گنڈا پور

    آرمی چیف سے ملاقات میں وزیراعظم سے سخت گفتگو کی ساری باتیں رکھیں، گنڈا پور

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات میں وزیراعظم سے سخت گفتگو کی ساری باتیں رکھیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اہم موضوعات پر بات کی۔

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے ساتھ سخت گفتگو ہوئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں سخت گفتگو کی ساری باتیں رکھیں، میں نے چھبیس نومبرسے متعلق بات کرنا تھی، اسحاق ڈارمیٹنگ میں موجود تھے،انہوں نے معاملہ اٹھایا تو میں نے تمام باتیں کردیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گورنر کے پی نے وفاقی فنڈز سے متعلق غلط بیانی کی تو انہیں ٹوکا، وہ کہنے لگے مجھے گفتگو سے نہ روکیں، میں نے کہا گورنر کے پی گفتگو کرلیں تو اجلاس میں شریک ہوجاؤں گا پھر میں اٹھ کر چلا گیا۔

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغان حکام فتنہ خوارج کو اپنی سرزمین پر ٹھکانے کیوں دے رہے ہیں ہمیں سوچنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ عدالت نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    گزشتہ ہفتے ہونے والی سماعت میں اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ اورشراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

  • سیاسی جماعتیں بس پاور سے چپکے رہنا چاہتی ہے، آرمی چیف کی تاجروں سے گفتگو

    سیاسی جماعتیں بس پاور سے چپکے رہنا چاہتی ہے، آرمی چیف کی تاجروں سے گفتگو

    اسلام آباد : سابق صدرایف پی سی سی آئی انجم نثار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے تاجروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بس پاور سے چپکے رہنا چاہتی ہے، پانچ سال میں ڈیلور کریں نہ کریں ان سے کوئی سوال نہ پوچھا جائے۔

    ‌تفصیلات کے مطابق سابق صدرایف پی سی سی آئی انجم نثار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو میں آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ اپنی معیشت پرتوجہ دیں، ڈالروں کے پیچھے نہ بھاگیں۔

    انجم نثار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ایس ایف آئی سے متعلق بہت کمیٹڈ ہیں، انہوں نے تاجروں کو اعتماد دلایا اورکہا گھبرائیں نہیں۔

    سابق صدرایف پی سی سی آئی نے بتایا کہ آرمی چیف نے میں سیاسی جماعتوں سے بھی شکوہ کیا اور کہا کہ سیاسی جماعتوں نے وعدوں کے مطابق ڈیلیور نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کی بس کوشش رہتی ہے کہ پاور کے ساتھ چپکی رہیں، پانچ سال میں ڈیلور کریں نہ کریں ان سے کوئی سوال نہ پوچھا جائے۔

    آج معاشی صورتحال سے متعلق دوسری میٹنگ تھی، معیشت اورمہنگائی کی وجہ سےہرکوئی پریشان ہے، آج میٹنگ میں بھی شرکامیں بےچینی تھی، حالات سنگین ہے ہرخاص وعام اس وقت پریشان ہے۔

    انجم نثار کا کہنا تھا کہ آج میٹنگ میں بزنس کمیونٹی کااعتمادبحال کرنےکی کوشش کی گئی، سعودی عرب اوریواےای نے25،25بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔

  • اسلام آباد:وزیرِاعظم نوازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیرِاعظم نوازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران آپریشن ضربِ عضب کو اس کےمنطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، قوم کو مسلح افواج کی قربانی پر فخر ہے۔

    ملاقات کے دوران ملک کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی آرمی چیف  سے ملاقات

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی اور سانحۂ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا، ملاقات کے  بعد آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ بھی کیا، عامر خان کا کہنا تھا کہ سانحۂ پشاور کے دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران سانحۂ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا، آرمی چیف سے ملاقات کے بعد عامر خان نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا اور شہداء کی تصاویر دیکھ کر رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

    باکسر عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور اسکول پر حملہ ہمارے مستقبل پر حملہ ہے، عامرخان نے سانحۂ پشاور کےشہداء کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے نمٹنا ہے اور بچوں کو ہرصورت تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔

    عامر خان نے مزید کہا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، یہاں ہر کوئی امن چاہتا ہے۔

  • جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے موجودہ صورتحال پر معاملات حل کرنے کے لیے حکومت پر مذاکرات کے لیے زور دیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعلیٰ پنجاب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو جلد حل کرنے کے لیے فریقین سے بامقصد مذاکرات کیے جائیں۔

     گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سوشل ویب سائٹ  ٹوئیٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے تمام فریقین کو صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اور عوامی مفاد میں بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

    10613095_828266440525543_2948369313024871085_n

    12273_828266670525520_1630484819255974676_n 10401892_828267023858818_3771210580519976532_n

  • شہبازشریف، چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات

    شہبازشریف، چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد:  ملک کی ہر لمحہ بدلتی سیاسی صورتحال میں حکومتی رہنما شہاز شریف اور چوہدری نثارکی ایک ہفتے میں آرمی چیف سے دوسری ملاقات ہوئی ، جس میں اسلام آباد میں جاری دھرنوں اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف کو سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔

    شہر اقتدار کی سڑکوں پر سجے سیاسی شو نے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے سیاستدانوں کے لئے خطرہ کی گھنٹیاں بجا دیں، بحران پر قابو پانے کے لئے سیاستدانوں نے عسکری قیادت سے رابطہ بڑھا دیئے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب اور پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں فوری طور پر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور جنرل راحیل شریف کے درمیان اسلام آباد کی صورتحال پر ایک گھنٹے سے زائد تک صلاح و مشورہ جاری رہے، اس سے پہلے چوہدری نثار اور شہباز شریف نے گزشتہ بدھ کو بھی آرمی چیف سے ملاقات کی تھی۔