Tag: آرمی چیف قمر باجوہ

  • پاکستان میں آئین کے مطابق قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں: آرمی چیف

    پاکستان میں آئین کے مطابق قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر با جوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کے مطابق قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوام کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کےلیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصف غفور نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران آرمی چیف کا قوم کے نام پیغام بھی پڑھ کرسنایا۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کوایک ایک اینٹ لگاکردوبارہ بنارہےہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کےمطابق قانون کی حکمرانی چاہتےہیں۔ پاکستان کو ایک ایساملک بنائیں جہاں کوئی شخص اورادارہ ملک سےبالاترنہ ہو۔

    پاک فوج میں احتساب کا عمل انتہائی سخت ہے 

    ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں اب نازک وقت نہیں بلکہ اچھا وقت ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت شہری آبادی پر حملے کرکے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ان واقعات میں گزشتہ دو سال میں اضافہ ہوا ہے، ہم ان کی طرح آبادی کو نشانہ نہیں بنا سکتے کہ دوسری طرف ہمارے کشمیری بھائی ہیں۔

    کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں 99 فیصد کمی آئی ہے ، آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال کئی ترقی یافتہ ممالک سے بہتر ہے ، کراچی ہمارا معاشی حب ہے اور اس ساری صورتحال کا کریڈٹ رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔

  • کراچی میں امن و استحکام کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف

    کراچی میں امن و استحکام کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔

    ترجمان  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کے دورے پر آج  کراچی پہنچے جہاں کور کمانڈر کراچی مرزا شاہد بیگ نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو کراچی کی سیکیورٹی اور آپریشن رد الفساد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    آرمی چیف قمرباجوہ نے سیکیورٹی کی بریفنگ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور امن و امان کی صورت حال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں امن کی صورت حال بہتر بنائیں گے اور کراچی میں مکمل امن اور استحکام تک آپریشن جاری رہے گا۔

    واضح رہے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد سے کراچی میں امن بحال ہوا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا جب کہ اس تسلسل میں رد الفساد آپریشن میں فسادیوں کے قلع قمع اور شہر کو اسلحہ سے پاک بنانے کے لیے خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • پاک فوج کی کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا، آرمی چیف

    پاک فوج کی کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا، آرمی چیف

     

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات بلوچستان کے ضلع آواران کے دورے کے دوران کہی اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کالعدم جماعتوں کی سرکوبی کے لیے کیئے گئے آپریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جب کہ مختلف دہشت گردوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے سے متعلق رپورٹ بھی زیر بحث آئی۔

    اس موقع پر ضلع آواران میں تعلیم، صحت اور سماجی بہبود سے متعلق پروجیکٹس کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف کو بتایا گیا کہ اس وقت 200 طلبا کو آواران میں مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

    آرمی چیف قمر باجوہ نے سیکیورٹی صورت حال پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے سیکیورٹی صورت حال بہترہوئی ہے اور بلوچستان کی ترقی کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں ،شکست دینا ہوگی، آرمی چیف

    دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں ،شکست دینا ہوگی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان آرمی کے کور ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں اور ہمیں انہیں شکست دینا ہو گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے افغان شہر مزار شریف میں آرمی کے کور ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے افغانستان حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے افغان سیکیورٹی فورسز اور برادر افغان قوم سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔


    افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں اور ہمیں مل کر انہیں شکست دینا ہوگی کہ خطے میں فساد برپا کرنے والے امن دشمنوں اور انسانیت کے قاتلوں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران افغان طالبان نے افغان آرمی کی وردیاں پہن کر مزار شریف میں واقع افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں شاہین کور پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 140 سے زائد افغان فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کی پھانسی کے احکامات جاری کر دیئے

    آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کی پھانسی کے احکامات جاری کر دیئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 30 دہشت گردوں کی پھانسی پر عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے 30 دہشت گردوں کی پھانسی پر عمل در آمد کرانے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی جن کی پھانسی پر عمل در آمد کرانے کے لیے آرمی چیف کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلیک وارنٹ کے اجرا میں تیزی آپریشن ردالفساد کے دوران آئی ہے جس کا مقصد ملک سے فسادیوں کا خاتمہ اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر لا مزید کہنا تھا کہ پھانسی کی سزا پانے والے ملزمان سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور، سانحہ سیدو شریف ایئرپورٹ اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔

     

    واضح رہے سانحہ اے پی ایس کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا تھا اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ ملزمان کے خلاف تیزی سے مقدمات کی سماعت کی جائے اور ملزمان کوفی الفور منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔