Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجنوبی افریقہ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجنوبی افریقہ کا دورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جنوبی افریقن آرمی چیف سولی شوکے نے استقبال کیا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر اور اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں جنوبی افریقن آرمی چیف نے پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • دہشت گردی کےخاتمےتک کارروائیاں جاری رہیں گی، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی کےخاتمےتک کارروائیاں جاری رہیں گی، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اورجنوبی وزیرستان کادورہ کیا،دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور شوال کے علاقے کو کلیئر کروانے کے حوالے سے پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شوال میں آپریشن کاابتدائی مرحلہ مکمل کرلیاگیا ہے۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اورجنوبی وزیرستان کے دورہ کے موقع پر پاک افغان بارڈرکےقریب جاری آپریشن سےمتعلق بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا دہشت گردوں اور پیسہ فراہم کرنے والوں کے خلاف آپریشن ملک بھر میں جاری رہے گا۔

    پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مکمل کیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف نے شوال کے اردگرد چوٹیاں کلیئر کرانےپرجوانوں کوشاباش دیتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو بھی سراہا۔

    ان کا کہنا تھا ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملا قات کی جس میں آپریشن ضرب عضب کو اس کےمنطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچایا جائےگا،دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائےگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔قوم کو مسلح افواج کی قربانی پر فخرہے۔

    ملاقات کے دوران ملک کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد / ماسکو : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو میں ملکی سلامتی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد پر تبالہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے بڑی قربانیاں دے رہی ہے، ایسے موقع پر فوج کے خلاف بیان بازی کرنا مناسب نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قبانیاں دے رہی ہیں۔ حکومت اور سیکورٹی ادارے مل کر اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

  • ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں ہونےو الی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا،جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لکا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں جاری دفاعی نمائش کا دورہ کیا، پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے نمائش میں رکھے گئے جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔  

    انہوں نے روسی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے میں قیام امن اور ترقی پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر چیئرمین ڈوما کا کہنا تھاکہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں روس پاکستان کے ساتھ ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    ماسکو: آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس کے تین روزہ دورے کیلئے ماسکو پہنچ گئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    آرمی چیف نے روس کے فوجیوں کی یادگار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر روسی بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی۔   جنرل راحیل شریف نے روس کے لینڈ فورس کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سینکو سے بھی ملاقات  کی، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سربراہ پاک فوج اپنے 3 روزہ دورے کے دوران روسی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل راحیل شریف

    بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ بیانات کا سخت نوٹس لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال، ملک کو درپیش خطرات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی بیانات کا سنجیدہ نوٹس لیا گیا۔

    کانفرنس میں بھارت پر واضح کیا گیا کہ پاکستان اور علاقائی سلامتی کی ہمیشہ حفاظت کی جائیگی اور پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

    اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام نہایت قابل افسوس ہے۔

    بھارتی سیاستدان اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی اور اجتماعی مقصد پاکستان کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔

    آخری دہشت گرد اور ان کے آخری ٹھکانے کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھاگنے والے دہشت گردوں کو روکنے کیلئے تمام کمانڈرز ممکنہ اقدامات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قومی پوری دنیا میں سب سے زیادہ پُرامن قوم ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں پاکستانی قوم فاتح قوم کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

  • جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    کولمبو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہیں نےسری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل جگتھ جے سوریا سے ملاقات کی ۔

    ملاقات سے قبل راحیل شریف نے دونوں شخصیات کوخصوصی تحائف پیش کئے۔ جنرل راحیل شریف اور سری لنکن صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفادات کے امور پر گفتگو کی ۔

    دونوں نے مستقبل میں تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈسلوا کی دعوت پر سری لنکا کے دورے پر ہیں۔

  • جنرل راحیل شریف کی سری لنکن آرمی چیف سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی سری لنکن آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کولمبو میں سری لنکن فوج کے سربراہ سے ملاقات کی اور باہمی تعاون اور تربیت کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جو سرلنکا کے دورے پر ہیں ، انہوں نے کولمبو میں اپنے ہم منصب سری لنکن آرمی چیف لیفتیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور، دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر سری لنکن آرمی چیف نے دہشت گردی خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کو سراہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیاں قابل قدر ہیں ،شدت پسندی کے خلاف آپریشن سے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی ،سراہا۔

    آرمی چیف نے سری لنکن بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل ایس جے ایم جے سے بھی ملاقات کی۔ اس سے پہلے سری لنکا کے آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سری لنکن فوج کے چاک و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف پیش کیا۔

  • بھارت سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آرمی چیف

    بھارت سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف راحیل شریف نے چیئرمین سینٹ رضاربانی سے ملاقات کی ، اس موقع پرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت کے معاملے پرپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے چیئرمین سینٹررضاربانی سے ملاقات کی جس میں امن و امان سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پرصورتحال پرگفتگو کی۔

    اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ’’پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’بھارت کے معاملے پر کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہورہی ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے معاملے پر سو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل منصوبہ ہے‘‘۔