Tag: آرمی چیف

  • آسٹریلیا کو شکست، پاک آرمی نے کرکٹ سیریز جیت لی

    آسٹریلیا کو شکست، پاک آرمی نے کرکٹ سیریز جیت لی

    راولپنڈی : پاک آسٹریلیا آرمی کرکٹ سیریز پاکستان آرمی نے جیت لی۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے آسٹریلیا آرمی کو سات وکٹ سے ہرادیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔ راولپنڈی کے آرمی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا آرمی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تینتس رنز بنائے۔

    مطلوبہ ہدف پاکستان آرمی نے باآسانی تین وکٹ پر حاصل کرکے آرمی کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، یمن صورتحال پرمشاورت

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، یمن صورتحال پرمشاورت

    اسلام آباد : یمن بحران پروزیراعظم کی زیرصدارت اعلٰی سطح کااجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف بھی شریک تھے،وزیراعظم اورجنرل راحیل شریف کل سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔

    اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یمن سعودی عرب صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت وفاقی وزرابھی شریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاء نے سعودی عرب کی جانب سے فضا ئی کارروائی روکنے کا خیرمقدم کیا۔

    یمن کی صورتحال پر سعودی عرب کے مذاکراتی عمل کو بھی سراہا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی قیادت سےاظہار یکجہتی کیلئےوزیر اعظم اور آرمی چیف وفدکے ہمراہ ریاض جائیں گے۔

    وفد میں وزیر دفاع خوا جہ آصف،طارق فا طمی اور سیکٹریری خا رجہ اعزازاحمدچوہدری شامل ہونگے،وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔

  • آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

    زرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کریں گے، آرمی چیف کو قومی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    دورے کے دوران اعلیٰ فوجی افسران سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، آرمی چیف کے اس دورے کا مقصد سیکیورٹی امور کا جائزہ لینا ہے۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کے چونسٹھ افسروں اور جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات تقسیم کئے، پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی مثالیں قائم کرنے والوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔

    اس حوالے سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آپریشن ضربِ عضب کے افسران میں تقسیم اعزازات کی تقریب  منعقد ہوئی۔

  • آرمی چیف راحیل شریف کا آرڈیننس فیکٹریوں کا دورہ

    آرمی چیف راحیل شریف کا آرڈیننس فیکٹریوں کا دورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج واہ کے علاقے میں واقع پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین آرڈیننس فیکٹریزنے آرمی چیف کو اسلحہ ساز فیکٹریوں کی کارکردگی اور2020 تک کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

    آرمی چیف کو بتایا گیا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافے سے ناصرف غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ پیداوار کے معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔

    image_resize_1

    اس موقع پر انتظامیہ اوراسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے تفاخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس فیکٹری پاکستان کے دفاع کا ایک اعلیٰ ادارہ ہے جو کہ پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کرتی ہے۔

    انہوں نے آپریشن ضربِ عضب میں پاکستانی افواج کی ضرورت کے اسلحے اور گولہ بارود کی بروقت فراہمی کو بے پناہ سراہا۔

    آرمی چیف نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور دیا کہ پاکستان دفاعی پیداوار کے شعبے میں خودمختارہوسکے۔

  • دہشت گردی کےخاتمےکاعمل مکمل کریں گے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی کےخاتمےکاعمل مکمل کریں گے، جنرل راحیل شریف

    جہلم : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنےکوتیارہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹلہ فائرنگ رینج کے دورے کے موقع پر کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قوم دہشت گردی ختم کرنےکیلئےافواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہرقیمت پر ملک سے دہشت گردی کےخاتمےکاعمل مکمل کریں گے، اس موقع پرآرمی چیف نے پیشہ وارانہ تربیت کےمعیارپرتوجہ مرکوزکرنے کی خصوصی ہدایت  کی،

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ زمانہ امن میں کی جانےوالی تیاریاں  اور مشقیں جنگ کوروکنےکی ضامن ہیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں شریک جوانوں کےپیشہ وارانہ معیارکوسراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو جنگی مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آرمی چیف

    دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آرمی چیف

    خیبرایجنسی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    جنرل راحیل شریف کو کور ہیڈکوارٹر پشاور میں آپریشن ضرب عضب، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے، ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

     پاک فوج کے سربراہ نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرعلاج زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا ۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ جیتے گی، ملک میں امن وامان ہرصورت یقینی بنایاجائےگا، بہت جلد تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہوجائےگا،دہشت گردی ختم کرکےمتاثرہ علاقوں کی رونقیں بحال کی جائیں گی۔

  • اگلےہفتے سے فوجی عدالتیں مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، نیکٹا

    اگلےہفتے سے فوجی عدالتیں مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، نیکٹا

    اسلام آباد: نیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فوجی عدالتیں آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط نے نیکٹا سے مدراس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس چئیرمین سینیٹر طاہرمشہدی کی زیرصدارت ہوا۔ نیکٹا کوارڈی نیٹر حامد علی خان نے کمیٹی کو ملک میں مدارس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    حامدعلی خان کہ ایجنسی رپورٹس کے مطابق ملک میں مدارس کی تعداد اٹھارہ سےتیئس ہزارتک ہے۔جبکہ مدارس بورڈ کے مطابق ملک بھرمیں چھبیس ہزار مدارس ہیں۔

    قائمہ کمیٹی نےدریافت کیا کہ مدارس کیلئے فنڈنگ کہاں سے آتی ہے،جس پر نیکٹا ارکان نے لاعلمی کا اظہارکیا، نیکٹا حکام کمیٹی کو مدارس میں غیرملکی طلبا کی تعدادسے بھی آگاہ نہ کرسکے۔

     وزارت داخلہ کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چئیرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب مدارس کو فنڈنگ کی غلط معلومات سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا۔

     مدارس کے حوالے سے پنجاب پولیس کی رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پ ایک سوستائیس مدارس میں غیرملکی فنڈنگ کا شبہ ہے۔

  • آرمی چیف سانحہ بلدیہ کی شفاف تحقیقات کرائیں، الطاف حسین کی اپیل

    آرمی چیف سانحہ بلدیہ کی شفاف تحقیقات کرائیں، الطاف حسین کی اپیل

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف سے پرزوراپیل کی ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔

     الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پرزور اپیل کی کہ آپ آرمی کے تین ایسے اشخاص جن کے کردار و گفتار وعمل پر آرمی کے ایک ایک فرد کو اعتبار ہو ۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے افراد پر مبنی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر 11، ستمبر2012ء کو علی انٹرپرائز نامی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی اصل تحقیقات کرائیں اور تحقیقات کرنے والے لمحہ بہ لمحہ ہونے والی تفتیش کے عمل سے آپ کو بھی آگاہ رکھیں۔

     الطاف حسین نے کہاکہ ڈھائی سو سے زائد معصوم انسانوں کو جلاکر خاکستر کرنے کے عمل میں جوجو سفاک درندے ملوث پائے جائیں ان عناصر کو نشان عبرت بنانے کیلئے فیکٹری کے سامنے اسپیشل چوک بناکر وہاں لٹکایا جائے اور کئی دن تک ان کی لاشیں وہاں لٹکا کر رکھی جائیں تاکہ نشان عبرت کا منظردیکھنے والی ہرآنکھ عبرت حاصل کرے اور کوئی بھی اس قسم کے گھناوٴنے اقدام کا تصور بھی نہ کرسکے ۔

  • کوئٹہ :  پاسنگ آؤٹ پریڈ، آرمی چیف اور وزیرِاعظم مہمان خصوصی

    کوئٹہ : پاسنگ آؤٹ پریڈ، آرمی چیف اور وزیرِاعظم مہمان خصوصی

    کوئٹہ : وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف بلوچستان کی انسدادِ دہشتگردی فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے کوئٹہ چھاؤنی پہنچ گئے ہیں۔

    کوئٹہ انسدادِ دہشت گردی کے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں نواز شریف اور آرمی چیف بطور مہمانِ خصوصی کی حثییت سے شرکت کر رہے ہیں جبکہ  گورنر محمدخان اچکزئی، وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور میر ثنااللہ زہری  بھی تقریب میں موجود ہیں۔

    تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا ، پاک آرمی کی تربیت یافتہ انسدادِ دہشتگردی فورس بلوچستان کے پہلے دو سو جوان دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے میدان میں آگئے، پاس آؤٹ دستے میں اٹھارہ خواتین بھی شامل ہیں۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دہشتگردوں سے نمٹنے اور ان پر جھپٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور چھپے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنانا ہویا معصوم شہریوں کو ان کے چنگل سے آزاد کرانا انسدادِ دہشتگردی فورس نے ہر خطرناک اقدام کا عملی مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا، انسداد دہشتگردی فورس کے 2سواہلکاروں کو ایک ماہ تربیت دی گئی ہے ،تربیت پانیوالوں میں بلوچستان پولیس اورکانسٹبلری کےافسران اور اہلکارشامل ہیں جن میں 18 خواتین بھی ہیں، جنہوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔

    یاد رہے کہ وزیرِاعظم کوئٹہ کے دو روزہ دورے پر ہیں، نواز شریف اکبر بگٹی کےصاحبزادے کی رہائشگاہ جائیں گے۔

  • آرمی چیف نے تھیلیسیمیا کے مریض 17سالہ شعیب کی خواہش پوری کردی

    آرمی چیف نے تھیلیسیمیا کے مریض 17سالہ شعیب کی خواہش پوری کردی

    کراچی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خون کی جان لیوا بیماری میں مبتلا شعیب کی ایک دن کیلئے فوج میں شامل ہونے کی خواہش پوری کردی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شعیب کی پاک فوج میں شامل ہونے کی خواہش کوحقیقت میں بدل دیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حکم پر تھیلیسیمیا کے مریض سترہ سالہ شعیب اورنگرزیب کو ایک دن کیلئے پاک فوج کا سپاہی بنادیا گیا۔

    کراچی کے تھیلیسیمیا کے مریض  شعیب اورنگزیب نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھ کر ایک دن کے لیے پاک فوج کا جوان بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    آرمی چیف کے احکامات پر شعیب یونیفارم میں ملبوث جنرل راحیل شریف سے ملاقات پر پہنچا، آرمی چیف نے شعیب اورنگزیب سے ملاقات کرکے اس کی طبیعت دریافت کی اور پاک فوج میں شمولیت کے جذبے کو سراہا۔

    آرمی چیف نے شعیب کو ایک دن کیلئے پاک فوج کا جوان بنانے کے احکامات جاری کیے جسکے بعد شعیب اورنگزیب نے ملیر میں پورا دن آرمی یونٹ میں جوانوں کیساتھ گزارا۔