Tag: آرمی چیف
-
وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ
وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کادورہ کیا اور راولپنڈی دھماکےکے زخمیو ں کی عیادت کی، وزیراعظم کا کہنا تھا قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں متحد ہے دہشت گردحملے ہمارامورال کم نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم نوازشریف نے وزیردفاع اور آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھا دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، جوانوں نےعظیم قربانیاں دیں قوم کے مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے باعث فخر ہیں۔
وزیراعظم فردا فردا زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بنوں کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کے بنوں پہنچنےپر کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی نے اُن کا استقبال کیا۔
آرمی چیف سی ایم ایچ بنوں پہنچے اور چھاؤ نی دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، آرمی چیف نے زخمی جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو گلدستے پیش کئے ، بنوں چھاؤنی دھماکےمیں تئیس سکیورٹی اہلکار شہید اور متعد زخمی ہوگئے تھے۔
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں جنوبی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس مین فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس معمول کے مطابق ہر ماہ ہوتی ہے۔
-
غداری کا مقدمہ آرمی چیف پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کیا کرتے ہیں، پرویزمشرف
سابق صدر پرویزمشرف نےکہا ہےکہ غداری مقدمےمیں وہ آرمی چیف پرچھوڑتےہیں کہ وہ کہاں تک جاسکتے ہیں، اندازہ نہیں تھا ان کےخلاف غداری کا مقدمہ چلےگا ، اسلام آباد میں برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر رائے ضرور لی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ فوجی سربراہ کرتا ہے، تو میں یہ ان پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کیا کرتے ہیں۔
جنرل مشرف کا کہنا تھا ان کے خلاف آئین کے خلاف غداری کے الزامات سے پوری فوج ناراض ہے، انھوں نے کہا کہ انہیں فیڈبیک ہے اور فوج کے اندر گراؤنڈ لیول تک سوچ کا پتہ ہے، صرف فوج نہیں عام آدمی بھی ان کے دور کو یاد کرتا ہے جب غربت میں کمی ہوئی تھی اور موٹر سائیکل والا گاڑی خریدنے کے لائق ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ انہیں علم نہیں کس قدر عدالت غیر جانبدار ہوگی لیکن انہیں پتہ ہے کہ انہیں پھنسایا جارہا ہے، انہیں سپریم کورٹ سے امید ہے وہ انہیں انصاف دے گی۔
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کورہیڈ کوارٹرپشاورکا دورہ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرپشاورکادورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل امورپربریفنگ دی گئی۔
بریفنگ سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیاجائےگا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوجی افسروں اور جوانوں کا حوصلہ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردحملےبرداشت نہیں کیےجائیں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر شہدا کی یادگار پر پھول بھی چڑھاہئے۔