Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف سےامریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کےسربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف سےامریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کےسربراہ کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوئی۔ جس میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کےکردارکی تعریف کی۔

    امریکی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدرہے۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغان مصالحتی عمل کیلئےتعاون کوسراہاگیا۔

    آرمی چیف نےافغان امن واستحکام کیلئےجنرل آسٹن کی کاوشوں کوسراہا۔ اس موقع پر جنرل آسٹن نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

     

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف چولستان میں جنگی مشقوں کاجائزہ لیں گے۔ سپہ سالار فیلڈ ایریا میں فوجی جوانوں کے ساتھ رات بھی گزاریں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چولستان میں قیام کے بعد آرمی چیف ملتان کا بھی دورہ کریں گے۔

  • آرمی چیف سے متعلق بیان آصف زرداری نے نہیں دیا، پیپلزپارٹی

    آرمی چیف سے متعلق بیان آصف زرداری نے نہیں دیا، پیپلزپارٹی

    اسلام آباد / کراچی : پیپلز پارٹی نے تردید کی ہے کہ گزشتہ شب آصف علی زرداری کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف مدت ملازمت سے متعلق بیان آصف زرداری نے دیا یا نہیں؟ ،پیپلزپارٹی میں ہی بحث چھڑ گئی.

    اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے منسوب بیان کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے.

     پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ ممکن ہی نہیں کہ پارٹی کےشریک چیئرمین ایسی کوئی بات کریں، یہ کسی سطح پر بد انتظامی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فوج کی کاروائیوں کی حمایت کرتی ہے،سوات آپریشن ،پیپلز پارٹی کے دور میں شروع کیا گیا، تاہم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے زرداری اس طرح کی بات نہیں کر سکتے، پارٹی جاننے کی کوشش کر رہی کہ بد انتظامی کس سطح پر اور کس کی جانب سے ہوئی۔

    پی پی پنجا ب کے صدر منظوروٹو نے سابق صدر کا بیان مناسب قرا ردے دیا ، ساتھ ہی یہ بھی بتادیاکہ خرم وٹوکی پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی قرارداد پارٹی پالیسی نہیں،۔

    مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے شریک چیئرمین کے جاری کردہ بیان کی تردید یا تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ذمہ داروں نےتردید یا تصدیق نہیں کی تو میں کیسےکرسکتا ہوں؟

    سابق وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے گزشتہ روز آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے بیان کی تردید کی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز آصف علی زرداری کے حوالے سے جو بیان میڈ یا پر آیا میرے علم میں نہیں تھا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈ یا میں آنے والے بیان کے بعد میری آصف علی زرداری سے بات ہوئی ،جس کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے آرمی چیف کی توسیع کی بات ہی نہیں کی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی شریک چیئرمین کے بیان پر ہچکچاہٹ نے معاملہ الجھا دیا ہے۔

  • جنرل راحیل کاتوسیع نہ لینےکابیان قبل ازوقت ہے،آصف زرداری

    جنرل راحیل کاتوسیع نہ لینےکابیان قبل ازوقت ہے،آصف زرداری

    کراچی : سابق صدرآصف زرداری نےجنرل راحیل شریف کےتوسیع نہ لینے کا اعلان قبل از وقت قراردے دیا۔ اٹھائیس دن پہلےانہوں نے اس کاخیرمقدم کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پچیس جنوری کو اعلان کیا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع پریقین نہیں رکھتے۔ جس کے چند گھنٹے بعد آصف زرداری کا بیان سامنے آیا کہ آرمی چیف کا بیان قابل تعریف ہے۔

    اٹھائیس دن بعد آصف علی زرداری کے بیان نےسیاسی حلقوں کو حیرت زدہ کردیا۔ اپنے ایک تازہ بیان میں سابق صدرنےکہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے قومی تاریخ کے نازک موڑ پر جنرل راحیل شریف کا اعلان قبل از وقت ہے ۔اس سے عوام کی امید مایوسی میں بدل جائےگی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی معاملات، احتساب یا دوسرے قومی معاملات میں فوج کا ممکنہ کردار تلاش کرنا مناسب نہیں ۔ قوم اور میڈیا کو اس قسم کی قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کرنا چاہئیے ۔

    آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کوجڑسےاکھاڑنے کےلئےفوج میں قیادت کا تسلسل لازمی ہے امید ہے جنرل راحیل شریف کی بے خوف اور مدبرانہ قیادت میں یہ جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی۔

    آصف زرداری نےاٹھائیس دن پہلےپچیس جنوری کوکہا تھا کا فوج اہم ترین ادارہ ہے۔ اس میں مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو جڑ نہیں پکڑنا چاہئیے۔

  • غیرملکی ایجنسیاں دہشتگردوں کی مدد کررہی ہیں، آرمی چیف

    غیرملکی ایجنسیاں دہشتگردوں کی مدد کررہی ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے جس میں دشمن کو منظم اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، شرپسند عناصر کو کچل کر ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی ۔

    ماہانہ کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال ،افغانستان میں مفاہماتی عمل سمیت پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی کے معاملات زیرغور آئے۔ اجلاس میں آپریشن سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرکے آنے والے متاثرین کی باعزت اور باوقار واپسی اور بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔

    آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر اور بحالی نو کے عمل میں تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں، جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے جس میں منظم اور موثر جواب دیا جانا چاہیے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ملک دشمن اور غیر ملکی ایجنسیاں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہی ہیں اور ملک کے اندران کے ہمدرد انہیں پناگاہیں فراہم کررہے ہیں تاہم ان شرپسند عناصر کو کچل کر ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی اور پاکستان کے اندر دیرپا امن یقینی بنایا جائے گا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات

    راولپنڈی : پاکستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے بیان کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی خصوصی ایلچی رچرڈ اولسن کی ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن نےدہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

  • پائیدارامن کیلئے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، جنرل راحیل شریف

    پائیدارامن کیلئے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، جنرل راحیل شریف

    پبی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں پاکستان،مالدیپ،سری لنکاکی مشترکہ جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایگل ون نامی فوجی مشق میں جوانوں نےدہشتگردوں سےنمٹنےکا عملی مظاہرہ کیا،تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مشقوں سے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان ایک دہائی سے قربانیاں دے رہاہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےتجربات کے تبادلے کیلئے تیارہیں، پائیدارامن کیلئے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم اورآرمی چیف نے بلوچستان کی پہلی موٹروے کاافتتاح کردیا

    وزیراعظم اورآرمی چیف نے بلوچستان کی پہلی موٹروے کاافتتاح کردیا

    پسنی : بلوچستان کی پہلی موٹروے کا افتتاح کردیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وسط ایشائی ملک گوادرکےراستےتجارت کرنا چاہتےہیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف،آرمی چیف ،اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مل کر گوادرہوشاب شاہراہ کا افتتاح کیا۔

    ہوشاب تربت شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے منصوبے کا افتتاح کیا اور اس موقع پر راحیل شریف بھی ہمراہ تھے.

    دعا کے بعدوزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ۔آرمی چیف نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور دونوں نے منصوبے کا معائنہ کیا۔ ڈرائیونگ کرتے ہوئے دونوں منصوبے پر تبادلہ خیال بھی کرتے رہے.

    افتتاحی تقریب میں ڈی جی ایف ڈبلیواو میجر جنرل محمد افضل نے منصوبے پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لارہےہیں.

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 870 کلومیٹر میں سے 632 کلومیٹر طویل سڑک صرف ڈیڑھ سال کے عرصہ میں مکمل ہو ئی اورمنصوبے کی تکمیل پر بلوچستان کو مالی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    وزیراعظم نےکہاکہ وسط ایشیائی ملک گوادر کے ذریعے تجارت کے خواہشمند ہیں، ایک سو ترانوے کلومیٹر طویل گوادر تربت ہوشاب شاہراہ پاک چین اقتصادی راہ داری کا حصہ ہے۔جس کی تعمیرپر تیرہ ارب روپے لاگت آئی۔

    انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے ذریعے گوادر کا چین سے رابطہ ہوجائے گا۔

  • آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے، جنرل راحیل شریف

    آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے، جنرل راحیل شریف

    کوئٹہ : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان میں امن اور خوشحالی کے امکانات کے موضوع پر دوروزہ سیمینارکے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو فنڈنگ باہرسے اور سپورٹ اندر سے مل رہی ہے بیرونی مداخلت سے حالات مزید پیچیدہ ہوئے ہیں ،بیرونی عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں تاہم آپریشن ضرب عضب منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے ،بلوچستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان صوبے کا مستقبل ہیں،آرمی چیف نے پاک فوج کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔

    پاک فوج اس وقت بلوچستان کے پچیس ہزار سے زائد طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہی ہے جبکہ صوبے کے اٹھارہ ہزار نوجوان اس وقت آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو حوصلہ افزاء امر ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ وہ مجموعی طور پر بلوچستان میں نو سال تک خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور ان کا بلوچستان سے خاص رشتہ ہے۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، تاجربرادری

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، تاجربرادری

    کراچی : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے کراچی کے تاجروں نے اپیل کی ہے کہ جنرل راحیل شریف کی بحیثیت آرمی چیف تقرری کی میعاد میں مزید 3سال کی توسیع کی جائے، توسیع نہ دی گئی تو ملک بھر کے تاجرجنرل راحیل شریف کی حمایت میں عظیم الشان ریلی نکالیں گے۔

    آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میرکا کہنا تھا کہ کراچی کی تاجر برادری نے راحیل شریف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

    تاجروں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا دہشت گردی کے خلاف ادھوری جنگ میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے، ملک اور خصوصاً کراچی میں امن کی مکمل بحالی تک دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے موجودہ سیٹ اپ کو برقرار رکھا جائے اور آرمی چیف کی مدت کو نومبر 2019تک بڑھایا جائے۔

    عتیق میر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشن کے نتیجے میں سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور تاجروں کا حوصلہ اور اعتماد بہتر ہوا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے توسیع نہ لینے کے بیان سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند اور عوام و تاجروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔