Tag: آرمی چیف

  • سیاسی رہنماؤں کی جانب سے آرمی چیف کے فیصلےکا زبردست خیرمقدم

    سیاسی رہنماؤں کی جانب سے آرمی چیف کے فیصلےکا زبردست خیرمقدم

    اسلام آباد / دبئی : سیاسی قائدین نے آرمی چیف کے فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہوئے فیصلے کوقابل ستائش قراردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیصلےکو قابل ستائش قراردیا ہے.

    سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو جڑ نہیں پکڑنا چاہئیے۔ پاک فوج اہم ترین ادارہ ہے۔

    پاکستابن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےکہا کہ سپہ سالارکےفیصلےسےفوج بحیثیت ادارہ مضبوط ہوگا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نےقومی مفاد کواہمیت دی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اب بال نواز شریف کےکورٹ میں ڈال دی، نون لیگ کےطلال چوہدری نےکہا کہ پاکستان اب بدلاہواملک ہے۔

    اے این پی کے زاہد خان کا کہناتھا کہ جنرل راحیل کے فیصلے سے قیاس آرئیاں دم توڑ گئیں، سینیٹر نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے آرمی چیف کے فیصلے کوقابل ستائش قراردیا۔

    علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹ کے بعد ملکی اور غیر ملکی میڈیا چینلز نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہونے کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر مسلسل نشر کیا۔

  • جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا

    جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا دورے کے دورن آرمی چیف کو دفاعی اور کمرشل مقاصد کیلئے تیار کی جانے والی پیدوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

    آئی ایس پی آرترجمان کے مطابق چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کااستقبال کیااورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں تیار ہونے والے آلات اورسازوسامان سے متلعق آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے لیے تیار ہونے والی گاڑیوں ڈریگن،محافظ اور پروٹیکٹرز متعلق بھی آگاہ کیا۔جبکہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں تیار ہونے والے الخالد ٹینک،اے پی سیز سے متعلق بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب سمیت فیلڈ فارمیشن کی مددپرایچ آئی ٹی کی تعریف کی اوردفاعی ضروریات کیلئے عالمی معیارکے مطابق سامان کی تیاری پر انڈسٹری کی خدمات کوسراہا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان و افغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔

    رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر ترجمان کے بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں افغانستان سے متعلق امور بھی زیر غور آئے، اس موقع پر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان قربانیوں کو بھی سراہا۔

  • سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی آرمی چیف سے مُلاقات

    سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی آرمی چیف سے مُلاقات

    اسلام آباد : سعودی عرب کےوزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان پہنچتے ہی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مُلاقات کی۔

    انہوں نے علاقائی استحکام کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ سعودی وزیر خارجہ ایئرپورٹ سے سیدھے جی ایچ کیو پہنچے جہاں اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مُلاقات کی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق عادل الجبیر نےعلاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

    انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف کی اوردہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ آرمی چیف سے مُلاقات میں انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام میں پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی اور ایران کے درمیان حالیہ تنازعے کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان دورے کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے ۔

    سعودی وزیر خارجہ کا دورہ ایران سے کشیدگی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف اتحاد کے قیام کے تناظر میں بھی اہمیت رکھتا ہے۔

  • آرمی چیف راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع محمدعبداللہ بن العیش نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سعودی نائب وزیردفاع محمدعبداللہ بن العیش کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون پربھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف راحیل شریف کی افغان صدراورعسکری حکام سے ملاقاتیں

    آرمی چیف راحیل شریف کی افغان صدراورعسکری حکام سے ملاقاتیں

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان میں قیام امن کے لئے سہہ فریقی مذاکرات کے بحالی کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورے پرکابل پہنچ گئے ہیں۔

    آرمی چیف نے دورہ کابل پر افغان صدر اشرف غنی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے صدارتی محل پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں۔ جس میں امن مذاکرات، سرحدوں کے انتظامی امور اور افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنر راحیل شریف نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں تعاون پربھی بات کی۔ امن عمل کے دوبارہ آغاز کیلئے 4 فریقی فریم ورک کے مطابق کام پر اور ایک دوسرے کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آرمی چیف نے سرحدی دراندازی روکنے کیلئے اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف بگرام بیس بھی گئے اور جنرل کیمبل سے ملے۔

    ملاقات میں افغان امن عمل،سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال ہوا اور مری امن عمل بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغان امن کیلئے 4 فریقی اجلاس جنوری میں ہوگا۔

  • آرمی چیف سے افغانستان میں متعین امریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے افغانستان میں متعین امریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات

    را ولپنڈی : پاک فوج کے سر بر ا ہ جنرل را حیل شریف نے افغا نستا ن میں متعین امریکی فو ج کے کما نڈر جنرل جانا یف کیمیبل نے ملا قات کی۔

    جی ا یچ کیو را ولپنڈی میں ہونے وا لی اس ملا قات کے دو را ن پاکستان اور امریکہ کے ما بین فو جی اور د فا عی تعا ون سمیت خطے میں سیکیو ر ٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبا د لہ خیال کیا گیا ۔

    ملاقات میں ا فغا نستا ن میں مفا ہمتی عمل کی بحالی کے ا مو ر بھی ز یر غور آئے۔ ملا قات میں پاک ا فغان بار ڈر کی صورتحال اور کو آرڈینیشن کے جا ری عمل پر بھی با ت چیت ہوئی۔

  • وطن کیلئےقربانیاں دینےوالوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، جنرل راحیل شریف

    وطن کیلئےقربانیاں دینےوالوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس کا جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں انعقاد کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی ۔

    کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور بشمول ملک کی سکیورٹی صورتحال سمیت داخلی اور بیرونی چیلنجز پر بات چیت کی گئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب میں
    کامیابیوں اور دیگراقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ اور سانحہ اےپی ایس کے شہداءکوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

    اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ وطن کیلئےقربانیاں دینےوالوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں اوراقدامات پرثابت قدم رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کانفرنس کے دوران آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا.

    اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اور اس کے دیگر پہلوؤں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا،

  • سانحہ کراچی کے ذمہ داران کو ہرقیمت پر کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

    سانحہ کراچی کے ذمہ داران کو ہرقیمت پر کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

    کراچی : ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت پر آرمی چیف نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خفیہ ایجنسیز اور سیکیورٹی اداروں کو ہر حد تک جانے کی ہدایت کر دی۔

    آرمی چیف نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردانہ حملے ضرب عضب آپریشن کی کامیابیوں کو متاثر نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے قومی عزم کو یہ حملے متزلزل نہیں کر سکتے۔

    آرمی چیف نے ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو ہر حد تک جانے کی ہدایت کر دی۔

  • آرمی چیف نے چار دہشت گردوں کےبلیک وارنٹ پر دستخط کردیئے

    آرمی چیف نے چار دہشت گردوں کےبلیک وارنٹ پر دستخط کردیئے

    راولپنڈی : آرمی پبلک اسکول پشاور میں معصوم پھولوں کےقاتل انجام کو پہنچیں گے۔ آرمی چیف راحیل شریف نے چار دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک اسکول پشاور میں ایک سو اکتالیس افراد کے خون سے ہاتھ رنگنے والے چار مجرمان کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔

    آرمی چیف راحیل شریف نے چار دہشت گردوں کے موت کے پروانوں پر دستخط کردیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں ملوث ہیں۔

    دہشت گردوں میں مجیب الرحمان، مولوی عبدالسلام، حضرت علی اور سبیل الیاس شامل ہیں۔ چاروں دہشت گردوں کوفوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

    انسانیت کے دشمنوں نے سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ایک سو بتیس بچوں سمیت ایک سو اکتالیس افراد کوگولیوں سے چھلنی کردیاتھا۔ آپریشن میں پاک فوج کے ہاتھوں سات دہشت گرد ٹھکانے لگےتھے۔