Tag: آرمی چیف

  • جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورے کے بعد برازیل پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورے کے بعد برازیل پہنچ گئے

    ساؤ پالاؤ : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورے کے بعد برازیل پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے ساؤ پالاؤ میں برازیلین فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو برازیلین آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 19توپوں کی سلامی دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی ار لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ پیغامات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی اپنے برازیلین ہم منصب سے تفصیلی ملاقات ہوئی ۔

    جس کے دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور بالخصوص فوجی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیلین مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل جوز کارلوس دی نارڈی سے بھی ملاقات کی اور علاقائی سلامتی اور تیزی سے رونما ہوتی ہوئی تبدیلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات فوجی تربیت اور وفود کے تبادلوں پر بھی بات چیت کی گئی ، جبکہ برازیلین عسکری قیادت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا گیا ۔

  • جنرل راحیل شریف کی امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات

    واشنگٹن : آرمی چیف کادورہ امریکا کامیابی سے جاری ہے۔جنرل راحیل شریف نے امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ س

    پہ سالار نے دورہ امریکا کے آخری مرحلے میں اعلی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل راحیل شریف نے امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پربات چیت کی۔

    اس نشست میں دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنے اور علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملے۔

    اس موقع پر سیکورٹی تعاون اور دیگر مشترکہ دلچسپی کے امورپرتفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

    جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سیکیورٹی ایڈوائزر ایورل ہینس اورہوم لینڈ سیکیورٹی پر تعینات صدر اوباما کی اسسٹنٹ لیزا موناکو بھی شامل ہیں ۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات

    واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کے چیئرمین سمیت سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ امریکی سینیٹرز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف اور پاک فوج کے عزم کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹل ہل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی سینٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس اور سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین اور سینیئر ارکان سے ملاقاتیں کیں۔

    امریکی سینیٹرز سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے جس سے نبرد آزاما ہونے کے لیے مربوط عالمی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    سینیٹر جان مکین نے پاک افغان بارڈرکے دونوں جانب دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے آرمی چیف کے اقدامات کی تعریف کی۔ سینیٹ کمیٹی نے پاک فوج کی کارکردگی اور قربانیوں کو تسلیم کیا۔

  • جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا کے موقع پر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامناہے، قوم کی مدد سے دہشتگردی،شدت پسندی جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئےپرعزم ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کاکہنا تھاکہ پاکستان امریکہ کااہم اتحادی ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو قابل قدر ہیں اور امریکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کےہراقدام کی حمایت کرے گا۔

  • جنرل راحیل شریف امریکی حکام سے ملاقات کیلئےواشنگٹن پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف امریکی حکام سے ملاقات کیلئےواشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن : آرمی چیف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورہ امریکاپر واشنگٹن پہنچ گئے۔ ڈیلس ائیر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانےاورپینٹاگون حکام نےاستقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورہ امریکاپر واشنگٹن پہنچ گئے۔ ڈیلس ائیر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانےاورپینٹاگون حکام نےاستقبال کیا۔

    جنرل راحیل شریف دورے کے دوران امریکاکی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی صورتحال سمیت بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیوں پر بات کریں گے۔

    آرمی چیف امریکی حکام کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکہ کے بعد تین روزہ دورے پر برازیل بھی جائیں گے۔

    آرمی چیف آئیوری کوسٹ میں امن مشن میں شامل پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے اوران کے ساتھ بھی ایک روز بھی گزاریں گے ۔

  • آرمی چیف دوروزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

    آرمی چیف دوروزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع اور بری فوج کے نائب کمانڈر نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

    رائل سعودی فورسز کے چیف آف سٹاف جنرل ریحان بن صالح نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن وامان، سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

  • سعودی عرب کوخطرات لاحق ہوئے توسخت ردعمل دیں گے، آرمی چیف

    سعودی عرب کوخطرات لاحق ہوئے توسخت ردعمل دیں گے، آرمی چیف

    جہلم: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی جغرافیائی اور نظریاتی سالمیت کو خطرات لاحق ہوئے تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا اور سخت رد عمل کا اظہار کرے گا۔

    جہلم کے قریب پبی میں پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشنل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ الشہاب کے عنوان سے جاری یہ جنگی مشقیں انسداد دہشتگردی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئیں ہیں ،جس میں دونوں ممالک کے جوانوں نے انسداد دہشتگردی سے متعلق اسپیشک آپریشن بشمول ایئرڈراپنگ اور ہیلی لفٹنگ کے آپریشنز شامل تھے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں اور ان مشقوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے سے نمٹنےکی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

    اختتامی تقریب میں سعودی اسپیشل فورسز کے کمانڈر جنرل مفلح بن سلیم العتیبی کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نےخصوصی شرکت کی۔

  • پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا بحالی معذوراں ادارہ کا دورہ

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا بحالی معذوراں ادارہ کا دورہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مادر وطن کیلئے اپنی جان اور اعضاء سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہو سکتی ۔

    پاک فوج کے ادارہ بحالی معذوراں کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو جنگی ہیروز پر فخر ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے جرات اور بہادری اور قربانیوں کی نئی نئی داستانیں رقم کی ہیں ، پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معذور ہونے والے جوانوں کی زندگی میں بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

    پاک فوج کے سربراہ کو ادارے میں بحالی معذوراں پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ بھی دی گئی ، بعدازاں انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ نئے خصوصی جم کا بھی افتتاح کیا ۔

    اس موقع پر ایڈجوٹینٹ جنرل لیفٹنٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ اور سرجن جنرل لیفٹنٹ جنرل سید محمد عمران مجید بھی ہمراہ تھے ۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں قوم کاپاک فوج پراعتماد غیرمتزلزل ہے، انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کے خلاف ایف سی کے جوانوں کیجد وجہد اور قربانیوں کو سراہا۔

    ایف سی ہیڈ کوارٹر دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے جوان جرات اور بہادری کی نئی دستانیں رقم کررہے ہیں پاکستانی قوم کا مسلح افواج پر غیر متنزل اعتماد ہے۔

    آرمی چیف نے ایف سی کو حال ہی میں فراہم کیے گئے جدید ہتھیاروں اور جدید خطوط پر تربیت کی فراہمی کے عمل کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پولیس سیکیورٹی ایجنسیز اور دیگر وقانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور زور دیا کہ سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سب کو بامعنی اور مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہو گی اور مستقبل میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ہو شیار رہنا ہو گا۔

    انہوں نے پاک افگان بارڈر کے دونوں جانب بارڈر منیجمنٹ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے موثر منیجمنٹ ضروری ہے۔

  • دفاع وطن کیلئے بری فوج کی قربانیاں بے مثال ہیں، آرمی چیف

    دفاع وطن کیلئے بری فوج کی قربانیاں بے مثال ہیں، آرمی چیف

    لاہور: جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور گیارہ انفنٹری ڈویژن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔

    اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی تاریخ پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔ پاک فوج کے جوانوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

    انہوں نے پاک بھارت جنگوں سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیٹل ایکس ڈویژن کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ساتھ جنگ کے دوران انفنٹری ڈویژن نے ہمشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جرات کی داستانیں رقم کیں۔

    انہوں نے کہا کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں فتوحات اس ڈویژن کے ہر جوان اور افسر کی دلیری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔