Tag: آرنلڈ شوازنیگر

  • آرنلڈ شوازنیگر  کی وزیراعظم عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت

    آرنلڈ شوازنیگر کی وزیراعظم عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد : ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنیگر نے وزیراعظم عمران خان کو کلائمیٹ ایکشن ہیرو قرار دیتے ہوئے آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا، ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنیگر نے وزیراعظم عمران کو خط لکھا ، جس میں انھوں نے عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

    آرنلڈ شوازنیگر نے خط میں وزیراعظم کو کلائمیٹ ایکشن ہیرو قرار دیا اور کہا ماحولیاتی تحفظ کا پیغام بلند کرنے والے رہنماؤں کو سمٹ میں دعوت دی جا رہی ہے, آپ ماحولیاتی تحفظ میں ہمارے مضبوط پارٹنر بن چکے ہیں۔

    خط میں کہا گیا ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی کے لئے آپ کی شرکت ضروری ہے، آسٹریا کے صدر سمیت ہیڈ آف اسٹیٹ سے ملاقاتوں کا اہتمام ہو گا۔

    خط وزیراعظم عمران خان کو موصول ہو گیا، سمٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا، آرنلڈ شوازنیگر ماحولیاتی تحفظ کے لیے متعدد مہمات کا حصہ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم عمران خان کی عالمی سطح پر خوب پزیرائی 

    یاد رہےمعروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے  وزیر اعظم عمران خان کی ماحولیات کیلئے کوششوں کا اعتراف کیا تھا،  میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کی تصویر سرورق پر شائع کی تھی۔

    عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے عالمی جریدے کے سرورق پر وزیر اعظم عمران خان کیساتھ جرمن چانسلر انجیلا مرکل، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی چھپاپی گئی تھی۔

  • ہالی وڈ سپراسٹارآرنلڈ شوازنیگرجلد پاکستان کا دورہ کریں گے

    ہالی وڈ سپراسٹارآرنلڈ شوازنیگرجلد پاکستان کا دورہ کریں گے

    کیا آپ آرنلڈ کو جانتے ہیں، اگر ہاں تو آپ کے لیے خو شخبری ہے کہ آرنلڈ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ ان دنوں ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لیے عمل پیرا ہیں

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ہالی وڈ کے سپر اسٹار اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازنیگر نے پاکستان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    اپنے بیان میں ملک امین کا کہنا تھا کہ کہ آرنلڈ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرکے یہاں مرتب ہونے والے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں میں منفی کردار ادا نہیں کیا لیکن ان تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    ملک امین اسلم پولینڈ میں منعقد ہونے والی 24 ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے ۔ یہ کنونشن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس کانفرنس میں آرنلڈ کے علاوہ آسٹریا کے صدر الیگزنڈر وین بیلن اور دیگر درجنوں ممالک کے نمائندگان شریک تھے۔

    یاد رہے کہ سنہ 2015 میں پیرس میں دنیا بھر کے ممالک کی ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا تھا جہاں دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے معاہدہ کیا گیا تھا۔ پاکستان بھی اس معاہدے کا دستخط کنندہ ہے اور پاکستان میں چلائی گئی بلین ٹری سونامی مہم کو عالمی سطح پر پذیرائی بھی حاصل ہوئی تھی ۔

    حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت صوبوں کے تعاون سے دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔