Tag: آرٹس کونسل

  • حافظ نعیم یا مرتضٰی وہاب؟ میئر کراچی کا انتخاب آج ہوگا

    حافظ نعیم یا مرتضٰی وہاب؟ میئر کراچی کا انتخاب آج ہوگا

    کراچی: میئراور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل آج آرٹس کونسل میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی کی میئرشپ کے لیے الیکشن آج کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا، میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، جب کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ڈپٹی میئر کی سیٹ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سلمان مراد جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سید سیف الدین امیدوار ہیں۔

    متوقع بارشوں کے پیش نظر آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا، پولنگ صبح 9 سے 5 بجے کے دوران ہوگی، سٹی کونسل کے ممبران کو اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچنا ہوگا، صبح ساڑھے دس بجے کے بعد آڈیٹوریم کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

    پولنگ کے عمل کو نجی میڈیا کور نہیں کر سکے گا، سب سے پہلے مرتضیٰ وہاب کے اعلان کے بعد انھیں ووٹ دینے والے ہاتھ کھڑے کریں گے، ووٹرز کے نام اردو حروف تہجی کے اعتبار سے پکارے جائیں گے، حامی ووٹر کو آڈیٹوریم کی ایک جانب کر کے گنتی کی جائے گی، ہر رکن ایک رجسٹر میں اپنے نام کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگائے گا، ہر رکن دستخط بھی کرے گا اور ان کے انگوٹھے پر انمٹ انک بھی لگائی جائے گی، جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کے نام کے اعلان کے بعد اسی طریقے سے پولنگ ہوگی، میئر کے الیکشن کے بعد ڈپٹی میئر کا انتخاب بھی اسی طرح ہوگا۔

    ووٹر موبائل فون نہیں رکھ سکے گا، پہلے میئر کا انتخاب ہوگا، پھر ڈپٹی میئر کے لیے بھی یہی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی 155 اور جماعت اسلامی کے ارکان کی تعداد 130 ہے، پی ٹی آئی 62، مسلم لیگ (ن) 14، جے یو آئی 4 اور تحریک لبیک کی ایک نشست ہے، میئر کے انتخاب کے لیے ان ہی ممبران کی اکثریت درکار ہے جو اس وقت ہال میں موجود ہوں گے۔

    پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ (ن ا ور جے یو آئی کی حمایت حاصل ہے، پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی ارکان کی تعداد 173 ہے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکہ ممبران 192 ہیں، الیکشن کمیشن نے گرفتار رہنماؤں کو پولنگ اسٹیشن لانے کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے ہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت پولنگ اسٹیشن کے اندر ہنگامہ کرنے اور رکاوٹ ڈالنے پر کارروائی ہوگی، پولنگ اسٹیشن کے 4 سو میٹر کے دائرے میں انتخابی مہم چلانا غیر قانونی ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی کے 16 ٹاؤنز کے نتائج کا اعلان کر دیا

  • اردو کا میلہ سج گیا: آرٹس کونسل کی دسویں عالمی اردو کانفرنس کا پرقار آغاز

    اردو کا میلہ سج گیا: آرٹس کونسل کی دسویں عالمی اردو کانفرنس کا پرقار آغاز

    کراچی : اردو ادب کا میلہ سج گیا، دنیا بھر سے اردو کے ادیب ،شاعر، نقاد اور محقق شہر قائد پہنچ گئے، آرٹس کونسل کی دسویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

    خطبہ استقبالیہ میں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے ممتاز ادیب مشتاق احمد یوسفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم عہد ہوسفی میں زندہ ہیں، مشتاق احمد یوسفی نے اُردو ادب کی جس طرح خدمت کی، وہ سب کے سامنے ہے، ان کی طبیعت کافی ناساز ہے، ہم ان کی صحت لیے دعا گو ہیں۔

    افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سیاست نے برصغیر کو توڑا تھا، اُردو نے برصغیر کو جوڑے رکھا ہے ، ہم ہر طرح کی شدت پسندی کا مقابلہ ادب و ثقافت سے کر سکتے ہیں، دہشت گردوں اور تنگ نظروں کے خلاف تخلیق کاروں کا بڑا کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کی عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوچکا ہے. افتتاحی اجلاس میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں سے علم و ادب کے ساتھ ساتھ محبت پھیلتی ہے۔ ہندوستان سے آئے ہوئے معروف نقاد اور دانشور شمیم حنفی نے کہا کہ دس سال سے میں اس مجمع کو دیکھ رہا ہوں، زبان و ادب اور سنجیدہ مسائل پر گفتگو کے لئے یہ زمانہ سازگار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سجے کا ادب میلہ

    ممتاز شاعر افتخار عارف کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان کے ہر شہر میں‌ اردو سے محبت کی جاتی ہے. افتتاحی اجلاس میں‌ کشور ناہید، اسد محمد خاں، رضا علی عابدی، مسعود اشعر،امجد اسلام امجد، یاسمین طاہر، زاہدہ حنا، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، قاضی افضال حسین، امینہ سید، ہیروجی کتاﺅ کا، عارف نقوی، نعیم طاہر نے اظہار خیال کیا اور آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔

    اس موقع پر شمیم حنفی اور مبین مرزا نے کلیدی مقالات پیش کیے۔

    پہلے دن کے دوسرے سیشن میں ناپا کے چیئرمین ممتاز اداکار اور براڈ کاسٹر ضیا محی الدین نے ”عہد ِمشتاق احمد یوسفی‘ ہمارا اعزاز“ کے عنوان سے مشتاق احمد یوسفی کی تحریروں سے اقتباسات پڑھے، جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ بعد ازاں ضیا محی الدین کی سال گرہ کا کیک کاٹا گیا۔ پہلے دن کے آخری سیشن میں آہنگ خسروی میں معروف قوال ایاز فرید اور ابو محمد نے امیر خسرو کا کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر ہال میں لوگو ں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    خیال رہے کہ 21 دسمبر سے شروع ہونے والی یہ کانفرنس پانچ روز جاری رہے گی، جس میں دُنیا بھر سے آئے ہوئے ادیب، دانشور،شعراءمختلف موضوعات پر مقالات پیش کریں ۔پہلے دن شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی اور کئی اہم ناشروں کے اسٹال لگائے گئے تھے۔ مہمانوں کو پروجیکٹر کے ذریعے اُردو کانفرنس کی کارروائی براہِ راست دکھائی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • آرٹس کونسل میں مفت ہیلمیٹ کی تقسیم کے دوران چھینا جھپٹی

    آرٹس کونسل میں مفت ہیلمیٹ کی تقسیم کے دوران چھینا جھپٹی

    کراچی : آرٹس کونسل کراچی میں مفت ہیلمیٹ تقسیم کئے گئے ۔ اس دوران چھینا جھپٹی کا سلسلہ شروع ہوگیا،اس موقع  پر  خواتین نے ہیلمٹ لئے کسی کو ایک بھی پیلمٹ نہ ملا اور کوئی دو لے اڑا۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل میںسندھ حکومت کی جانب سے مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

    ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کی موجودگی میں شرکاءنے ہیلمٹ لوٹ لئے۔ جبکہ ٹریفک پولیس  کی جانب سےشہرمیں تین روزکیلئے ہیلمٹ کی پابندی میں نرمی کردی گئی ہے۔

    سائیں سرکارکی حکومت میں ٹوپی کی جگہ ہیلمٹ آگیا۔ کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کوہیلمٹ کی پابندی کرانے کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ خود میدان میں آگئے۔

    آرٹس کونسل میں مفت ہیلمٹ تقسیم کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ہلڑ بازی شروع ہوگئی۔ ہیلمٹ اور وہ بھی مفت دیکھ کرشرکاء سے رہا نہ گیا۔

    تقریب میں موجود  پولیس کا حصار دیکھا نہ سیکیورٹی کا کوئی ڈراور ہال میں موجود ہیلمٹ لوٹ لئے۔ کسی کے ہاتھ دو لگے تو کسی نے دس سمیٹے اور کوئی بیچارہ ننگے سر ہی رہ گیا۔

    ڈی آئی جی امیرشیخ نے شہر میں تین دن کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی میں نرمی کا اعلان کردیاہے۔

  • امید ہےالطاف حسین آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، پرویز رشید

    امید ہےالطاف حسین آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، پرویز رشید

    کراچی :  وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے آئین فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا، الطاف حسین کا معافی مانگنا احسن اقدام ہے۔

    کراچی آرٹس کونسل میں قومی کانفرنس میں شرکت کےبعد میڈیاسے گفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ امید ہےالطاف حسین آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے.

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئین نے اظہاررائے کی آزادی کو مشروط کیا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیرتعلیم نثار کھوڑو کا کہنا تھا کالاباغ ڈیم کےنام پرنو سال صوبوں کولڑایا گیا،

    تین روزہ قومی کانفرنس اکیڈمی ادبیات پاکستان کے تحت منعقد کی گئی تھی جس سے مختلف ادیبوں اور دانشوروں نے خطاب کیا۔