Tag: آریان خان

  • آریان خان کی ڈیبیو ویب سیریز میں مرکزی کردار کون نبھائے گا؟ نام سامنے آگیا

    آریان خان کی ڈیبیو ویب سیریز میں مرکزی کردار کون نبھائے گا؟ نام سامنے آگیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈیبیو ویب سیریز میں مرکزی کردار  کے نام سامنے آگئے۔

    حال ہی میں شاہ رخ خان ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس’ایونٹ میں اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے بیٹے آریان خان کے پہلے ڈائریکشنل پروجیکٹ ’The BA***DS of Bollywood‘ کا باضابطہ اعلان کیا۔

    کنگ خان نے اس دوران پاپارازیوں کے سامنے فیملی فوٹوز بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، جبکہ ساتھ ہی اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ آریان خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کو وہی پیار دیں جو انہیں ملا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    تاہم اب آریان خان کی بطور ڈائریکٹر ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارہ اور اداکار کا نام سامنے آگیا ہے۔

    آریان خان کی بطور ڈائریکٹر ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ ویب سیریز میں اداکار لکشیا لالوانی اور سحر بمبا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اس کے علاوہ سلمان خان، رنبیر کپور اور کرن جوہر کی خصوصی انٹری بھی شامل ہے۔

    کچھ رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ کنگ خان نے اپنے بیٹے کے پہلے ڈیبیو پروجیکٹ میں ایک کیمیو بھی کیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ آریان خان کے پہلے پروجیکٹ سے متعلق زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن اندرونی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لکشیا اور سحر اس شو میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ویب سیریز کی کہانی ایسے نوجوان فنکاروں کے گرد گھومتی ہیں جنہیں انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کیلئے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ ویب سیریز کا اسکرپٹ بھی آریان خان نے بلال صدیقی اور مناو چوہان کے ساتھ خود لکھا ہے جسے اس سال شاہ رخ خان کے پرودکشن ہاؤس ریڈ چلیز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

  • آریان اور شاہ رخ کی کونسی عادات بالکل ایک جیسی ہیں؟

    آریان اور شاہ رخ کی کونسی عادات بالکل ایک جیسی ہیں؟

    بالی ووڈ فلموں کے معروف اداکار نے کہا ہے کہ آریان اپنے والد شاہ رخ خان کی طرح کام کے جنونی ہیں اور وہ سب کا خیال بھی رکھتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ویب شو اسٹارڈم کے ساتھ بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں، اداکار منوج پاہوا جو اس کاسٹ کا حصہ ہیں انھوں نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ایک انٹرویو میں شو کے سیٹ پر آریان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے بات کی ہے۔

    انٹرویو کے دوران منوج سے پوچھا گیا کہ آریان اپنے والد شاہ رخ کے ساتھ کوئی مشابہت رکھتے ہیں، جس پر تجربہ کار اداکار نے کہا کہ آریان ایک نوجوان اور محنتی لڑکا ہے، اس سیریز کو فلمانے کا عمل کافی لمبا تھا لیکن اس میں بہت مزہ آیا۔

    انھوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اگر ضرورت ہو تو شاہ رخ روزانہ 18 سے 20 گھنٹے کام کرتے ہیں، وہ کام کے معاملے میں جنونی ہیں اور میں نے آریان کو بھی اسی طرح کام کرتے دیکھا ہے۔

    منوج پاہوا نے مزید کہا کہ شاہ رخ بہت احترام کرنے والے اور محبت کرنے والے شخص ہیں، وہ آپ کو ایسا محسوس کرائیں گے جیسے آپ انھیں ہمیشہ سے جانتے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ اگر آپ شاہ رخ کے دفتر جائیں گے تو وہ آپ کو گیٹ تک چھوڑنے آئیں گے اور مجھے یقین ہے کہ آریان بھی اس معاملے میں اپنے والد جیسے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ سب کا خیال بھی رکھتا ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی می بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچے آریان، سوہانا اور ابرام کو عقلمند اور سادہ دیکھنا چاہتا ہوں۔

    سوئٹزرلینڈ میں 77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران سوال و جواب سیشن میں شاہ رخ نے اپنی خاندانی زندگی کے بارے میں بات کی تھی اور شہرت کے باوجود اسے ’سادہ‘ قرار دیا تھا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے سادہ رہیں، انھیں معلوم ہو کہ ان کی حدود کیا ہیں، شاہ رخ خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھیں میک اپ کرنا ناپسند ہے اور وہ شہرت کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

  • منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری و رہائی: کنگ خان کے بیٹے کی ایک سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی

    منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری و رہائی: کنگ خان کے بیٹے کی ایک سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی

    ممبئی: منشیات برآمدگی کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے پہلی بار اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے تقریباً ایک سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہن بھائی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

    پوسٹ میں 2 تصویریں ہیں جن میں سے ایک میں وہ اپنی بہن سوہانا اور چھوٹے بھائی ابراہیم کے ساتھ موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں چھوٹے بھائی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)

    24 سالہ آریان خان کو گزشتہ برس اکتوبر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا جب ایک کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے منشیات برآمد کی گئی۔

    آریان چند روز جیل میں رہے بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا، رواں برس مئی میں انہیں اس کیس سے کلین چٹ دے دی گئی تھی۔

  • بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، بیٹے نے کیا کردیا؟

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، بیٹے نے کیا کردیا؟

    ممبئی : محکمہ انسداد منشیات نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لے لیا۔

    بالی ووڈ کنگ کے بڑے بیٹے کی گرفتاری سے متعلق بھارتی چینل ای ٹائمز نے آج صبح این سی بی کے ایک سینئر عہدیدار سے بالی ووڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے کا کہنا ہے کہ آریا ن خان پر فی الحال کسی الزام کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے گرفتار کیا گیا ہے، صرف تفتیش کےلیے حراست میں لیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ این سی بی نے کروز پارٹی کی منصوبہ بندی کرنے والے چھ منتظمین کو بھی طلب کیا ہے ساتھ ہی دہلی سے کروز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آنے والی تین لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    این سی بی کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں بھارت کے نامور بزنس مین کی بیٹیاں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق این سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کروز شپ پر کوکین، ایکسٹسی، میفڈرون اور چرس جیسی منشیات برآمد ہوئی تھیں جس کا کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔