Tag: آر ایس ایس

  • راہول گاندھی نے آر ایس ایس کو فاشسٹ تنظیم قرار دے دیا

    راہول گاندھی نے آر ایس ایس کو فاشسٹ تنظیم قرار دے دیا

    لندن: کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کو فاشسٹ تنظیم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک تقریب میں مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ آر ایس ایس نے بھارت کے جمہوری نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

    انھوں نے کہا آر ایس ایس نے منظم طریقے سے عدالت، پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن اور میڈیا سمیت تمام اداروں پر قبضہ کر لیا ہے۔

    کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

    رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپا، پریانکا گاندھی کا سخت رد عمل

    یاد رہے کہ سی بی آئی کی ٹیم نے پیر کے روز بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے پٹنہ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپا مارا تھا، جس کا مقصد سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو اور دیگر کے خلاف زمین کے بدلے ملازمت کے اسکینڈل میں تحقیقات کرنا تھا۔

    پریانکا گاندھی نے ایک بیان میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جن رہنماؤں نے بی جے پی کے سامنے جھکنے سے انکار کیا ہے، انھیں اب سی بی آئی کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

  • مغربی دنیا کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کوسجھنا ہوگا، وزیراعظم

    مغربی دنیا کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کوسجھنا ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، بھارت کے کسی بھی ایکشن کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کبھی بھی ہماری محمدﷺ سے محبت کو نہیں سمجھ پائیں گے، مسلمان اپنے نبی ﷺسے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دنیا بھرمیں اسلامو فوبیا بڑھتا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی دنیا کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کو سجھنا ہوگا، آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ مذہبی جذبات کو مجروح کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں آرایس ایس مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے، آر ایس ایس کی شروعات کیسے ہوئی وہ انٹرنیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو برابری کے حقوق نہیں مل رہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا بلیک آؤٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آرایس ایس کے غنڈے دہشت گردی کر رہے ہیں، بھارت کا سیکولرازم خطرے میں ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت فروری جیسا ایڈونچر دوبارہ کرسکتا ہے، خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیےکچھ بھی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی ایکشن کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔