Tag: آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء

  • موسلادھاربارشیں بھی دھرنےکےشرکاءکےحوصلےکم نہ کرسکیں

    موسلادھاربارشیں بھی دھرنےکےشرکاءکےحوصلےکم نہ کرسکیں

    اسلام آباد:  پنجاب میں جاری موسلاھار بارشیں بھی عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء کے عزم و حوصلے کو کم نہ کرسکی، شرکاء کا کہنا ہےکہ  واپسی کا اب کوئی راستہ نہیں۔

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، موسلادھار بارش کے باوجود بھی دھرنے کے کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جائے گے،  وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے بچنے کے لئے شرکاء خیموں میں پناہ لئے ہوئےہیں تو کوئی پلاسٹک کے بیگز کی مدد سے دن رات گزار رہا ہے۔ رنگ برنگی چھتریاں بھی شرکاء کی موسم سے بچنے کے لئے مدد کررہی ہیں ۔

    خواتین شرکاء کا کہنا ہے کہ پریشانیاں کتنی ہی ہوں انقلاب لائے بغیر واپس نہیں جائے گیں، بےشمار تکالیف کے باوجود پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان اپنے مقصد کو حاصل کئے بغیر واپس جاتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

  • پارلیمنٹ کالان خالی کردیا،شیخ رشید کاسپریم کورٹ میں جواب

    پارلیمنٹ کالان خالی کردیا،شیخ رشید کاسپریم کورٹ میں جواب

    اسلام آباد: شیخ رشید نےجواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کالان خالی کردیا، پرامن دھرنا آئین کے مطابق ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ق اوردھرنے کے شرکا کی جانب سے شیخ رشید نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس کا لان خالی کردیا گیا ہے دھرنا پر امن اور آئین کے مطابق ہے۔

    شیخ رشید نے جواب میں کہا ہے کہ راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیئے جائیں اور کارکن رہا کردیئے جائیں تو دھرنا واپس ڈی چوک پرمنتقل کردیں گے۔

    سپریم کورٹ میں بدھ کے روزماورائےآئین اقدام سے متعلق سماعت میں شیخ رشید نے پارلیمان کا لان خالی کرانےکی یقین دہائی کرائی تھی، بعد میں انھوں نےدھرنے میں پہنچ کرطاہر القادری کے روبرواس معاملے کو رکھا۔ جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نےدھرنےکے شرکاء کو پارلیمنٹ کا لان خالی کردینے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • اسلام آباد: انقلاب،آزادی مارچ کے شرکاء اور پولیس پھر آمنےسامنے

    اسلام آباد: انقلاب،آزادی مارچ کے شرکاء اور پولیس پھر آمنےسامنے

    اسلام آباد: اسلام آباد میں صبح ہی صبح تیز بارش نے دھرناکرنے والوں کا جوش بڑھا دیا، ریڈ زون میں واقع پاک سیکریٹریٹ میں آج  صبح ہھر دھرنوں کے شرکاء نے  وزیراعظم ہاؤس کی طرف پیش قدمی شروع کردی ، جس پر انہیں پولیس کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    کارکنوں اور پولیس کے درمیان دوبارہ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس میں متعدد کارکن زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والے کارکنوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں اور علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

    پولیس کی انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء پر وحشیانہ شیلنگ سے ریڈزون میدان جنگ گیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔
    پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے تاہم بارش کے باعث شیلنگ اثر نہیں کررہی ۔

    مظاہرین کو منتشر کرنے اور روکنے کیلئے ربڑ کی گولیا فائر کی جاری ہیں جبکہ پتھراؤں اور لاٹھی چارچ بھی کیا جارہا ہےجس کے باعث متعدد کارکنان زحمی ہے ، جن کو اپنی مدد آپ کے تحت امداد دی جارہی ہے۔ دھرنوں میں خواتین ، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہے۔

    آزادی اور انقلاب مارچ کے مشتعل مظاہرین نے پاک سیکریٹریٹ کا گیٹ توڑ دیا ہے جبکہ دوسری جانب مظاہرین نے پی ٹی وی چوک پر کنٹینر کو بھی آگ لگا دی ہے۔ دھرنے کے شرکاء کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

    قاضی فیض السلام نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مظاہرین پاک سیکٹریریٹ کے اندر داخل ہوگئے ہیں ،حکومت کیکئے اب چند گھنٹے باقی باقی رہ گئے ہیں۔

    دوسری جانب مظاہرین کے حملے میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب ایس ایس پی اسلام آباد نے مظاہرین اور دھرنے کے شرکا کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے ہم ریڈ لائنز کی حفاظت کریں گے، مظاہرین یہاں تک نہ آئیں، تاہم مظاہرین پولیس اور ایف سی کو  دھکیلتے  ہوئے  پی ٹی وی چوک پہنچ گئے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعظم ہاؤس جانا ہے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کی رات سے ریڈ زون میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اس میں اب تک 4 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔