Tag: آزادی مارچ

  • آزادی مارچ : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی  2 مقدمات میں بری ہوگئے

    آزادی مارچ : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی 2 مقدمات میں بری ہوگئے

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی  آزادی مارچ توڑ پھوڑاور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے 2 مقدمات میں بری ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈوکیٹ ، آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو بری کردیا۔

    مزید پڑھیں : سانحہ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی مزید 2 مقدمات سے بری

    دیگر رہائی پانے والوں میں اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو بھی عدالت نے بری کردیا۔

    یاد رہے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔

    یاد رہے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزادٹاؤن میں درج سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات میں ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے سے بری کیا تھا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات سے بھی بری کر دیا تھا۔

  • ہم چاہتے ہیں جلد عام انتخابات کا اعلان ہو، پرویزخٹک

    ہم چاہتے ہیں جلد عام انتخابات کا اعلان ہو، پرویزخٹک

    پشاور: پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اس آزادی مارچ کا مقصد یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں جلد عام انتخابات کا اعلان ہو۔

    پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے پشاور انٹر چینج پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال پرسب لوگ تیار ہیں، ہر انٹر چینج پر قافلے ہمارے ساتھ شامل ہونگے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں جلد عام انتخابات کا اعلان ہو، پاکستان عمران خان کیساتھ کھڑا ہے، مزید کیا ہوگا اس حوالے سےعمران خان آج خود اعلان کرینگے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کو خوف ہے کہ ہار جائینگے اس لئے الیکشن نہیں کرار ہے، عمران خان کہہ رہاہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں، اگر عوام آزاد نہیں ہونا چاہتے تو پھر ٹھیک ہے۔

    پرویزخٹک کا مزید کہنا تھا کہ شیلنگ کے اب ہم عادی ہوچکے ہیں اس کا کوئی خوف نہیں، بڑی تعداد میں کے پی سے لوگ جائینگے، 1 بجے سے پہلے پنڈی پہنچنا ہے۔

  • ’پیپلزپارٹی مزے لے رہی ہے ن لیگ کے ساتھ زرداری کھیل گئے‘

    ’پیپلزپارٹی مزے لے رہی ہے ن لیگ کے ساتھ زرداری کھیل گئے‘

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا بیڑہ غرق ہورہا ہے پیپلزپارٹی مزے لے رہی ہے ن لیگ کے ساتھ زرداری کھیل گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ملک کے لیے الیکشن کی کال بہتر ہے حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے مفتاح اسماعیل کو واپس بلا کر ٹیکنو کریٹ حکومت کا اعلان کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ن لیگ کے ہاتھ باندھ دیئے گئے ہیں آج جو بھی کچھ ہوا ہے اس کا سارا ملبہ ن لیگ پر ہی گرے گا۔

    اسد عمر نے کہا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کا ملبہ بھی ن لیگ پرگرے گا، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو آگے کیا ہوا ہے خود مزے لے رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/long-march-pti-election/

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کہتے تھے 20 لوگ نہیں نکلیں گے اب صورتحال دیکھ لیں میں ان سے پوچھتا ہوں ملک ساتھ لے کر ڈوبیں گے یا تنہا ڈوبیں گے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے گزشتہ روز حکومتی ٹیم سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایازصادق نےکہا ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے لیکن پیپلزپارٹی اور اتحادی نہیں مان رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلسےہم نےبہت کیےہیں سب نےدیکھ بھی لیاکیسےجلسےکیےہیں مقصدجب تک حاصل نہیں ہوتاہم ڈی چوک پربیٹھےرہیں گے فسطائیت کا مظاہرہ ہو گا توقانون میں رہتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔

  • ’حکومتی ٹیم مذاکرات کے لیے نہیں آئی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروائیں گے‘

    ’حکومتی ٹیم مذاکرات کے لیے نہیں آئی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروائیں گے‘

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم مذاکرات کے لیے نہیں آئی اب ہم واپس جارہے ہیں اور کل سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروادیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہم نے کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن ان کی غیرسنجیدگی دیکھیں حکومتی ٹیم ابھی تک مذاکرات کے لیے نہیں پہنچی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی 4 ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے، دو ارکان اس وقت موجود ہیں عامر کیانی اور علی نواز اعوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے یہ کمیٹی ارکان کو چھوڑتے تاکہ ان سے مذاکرات کرتے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا ہم ادھرادھرچھپتے ہیں لیکن مریم نواز اوران کی جماعت تو سپریم کورٹ پرحملہ کرنے والی ہے ان کی جماعت تو اداروں پر تنقید اورطعنہ زنی کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، پی ٹی آئی جلسے کیلیے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کا حکم

    واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ایچ نائن میں احتجاج کی اجازت دی اور حکومت کو ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا ساتھ ہی حکومت کو رات 10 بجے تک پی ٹی آئی جلسے کیلیے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس حوالے سے معاملات طے کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو رات 10 بجے ملاقات کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے گرفتار تمام کارکنوں کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ گرفتار وکلا کے حوالے سے کہا ہے کہ جن وکلا پر کوئی سنگین الزام نہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

    سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو غیر ضروری طاقت کے استعمال سے روکتے ہوئے حکومت کو گھروں اور دفاتر پر چھاپوں سے بھی روک دیا تھا اور چادر اور چار دیواری کا تقدس یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

  • بابر اعوان نے حکومت کو مشورہ دے دیا

    بابر اعوان نے حکومت کو مشورہ دے دیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و ماہر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا ابھی اعلان کردے قوم واپس گھروں کو چلی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون بابر اعوان نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے قوم ابھی واپس گھروں کو چلی جائے گی یہ آگ خود لگاتے ہیں اور الزام ہم پر لگاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت لوگوں کی لائف لائن پرحملہ آور ہوگئی ہے افسوس کی بات ہے امپورٹڈ حکومت نے راولپنڈی کو پلواما بنادیا ہے ہمارے سیکڑوں کارکنان زخمی ہیں اور مسلسل پولیس تشدد کیا جارہا ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد کو اننت ناگ بنا دیا گیا ہے جس کا کوئی ولی وارث نہیں ہے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جسے چاہے گولی مار دو۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی سرحدیں بند کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قلت ہوجائے گی کیا امپورٹڈ حکومت تماشہ لگانا چاہتی ہے ان کی ڈھٹائی دیکھیں بچوں کے ساتھ آئی خواتین پر بھی تشدد کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

    ماہر قانون نے حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس کیا اختیار ہے وہ تو وزیراعلیٰ ہی نہیں رہے انہوں نے جو بھی احکامات دیے ہیں وہ ماورائے آئین ہیں۔

    بابر اعوان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ناجائز ہے اورعدالتوں میں اس کو چیلنج کرچکے ہیں ہماری تحریک کا ایک ہی ایجنڈا ہے پاکستان میں نئےانتخابات کرائیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی کا مارچ کا قافلہ تمام تر رکاوٹیں عبور کرتا ہوا پنجاب کی حدود میں داخل ہو چکا ہے اور اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

  • پی ٹی آئی عہدیدار پُل سے گر کر جاں بحق

    پی ٹی آئی عہدیدار پُل سے گر کر جاں بحق

    لاہور: پی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ سمن آباد کے عہدیدار فیصل عباس چوہدری پل سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود اور مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ بتی چوک پل سے پولیس والوں نے فیصل عباس کو دھکا دے کر گرایا گیا ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا ہے کہ فیصل عباس کا قاتل شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ہے، امپورٹڈ حکومت ہمارے معصوم کارکنوں کے خون کی پیاسی بنی ہوئی ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کے والدین ن لیگ کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی کے کونسلر فیصل عباس کے قاتل ہیں ان ہی کے ایما پر پولیس نے نہتے کارکنان پر تشدد کیا۔

    مزید پڑھیں:  عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی کا مارچ کا قافلہ تمام تر رکاوٹیں عبور کرتا ہوا پنجاب کی حدود میں داخل ہو چکا ہے اور اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

    ہزاروں گاڑیوں کے ساتھ کپتان کنٹینر پر سوار ہو کر اس وقت اٹک پلُ کراس کر کے پنجاب سے اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

    ایک طرف خیبرپختونخوا سے خود کپتان بڑے قافلے کی قیادت کر کے اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں تو دوسری جانب ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے اپنی مرکزی و صوبائی قیادت اور علاقائی عہدیدارن کے ہمراہ پیش قدمی کر رہے ہیں۔

  • کراچی میں ماں ایک ماہ کے بچے کو لے کر احتجاج میں پہنچ گئی

    کراچی میں ماں ایک ماہ کے بچے کو لے کر احتجاج میں پہنچ گئی

    کراچی میں ماں اپنے ایک ماہ کے بچے کو لے کر پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ماں اپنے ایک ماہ کے بچے کو لے کر احتجاج میں پہنچ گئی۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے نکلے ہیں آج گھر میں میں نہیں بیٹھ سکتے۔

    واضح رہے کہ نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے دھرنا دے دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس کارکنان پر براہ راست فائرنگ کررہی ہے، عمران اسماعیل

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمارے کارکنان پر پولیس نے براہ راست فائرنگ کررہی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس وردی میں پی پی کے جرائم پیشہ افراد نےاحتجاج پر حملہ کیا ہے ہمارے پرامن احتجاجی مظاہرے پر پولیس گردی جاری ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کو فلسطین، کشمیرسمجھ کرپولیس حملہ آورہوئی ہے سندھ پولیس نے مغل بادشاہوں کےغلاموں کومات دے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جواب دیں آپ کے صوبے میں انسانی حقوق ہیں ہمارا ایک ایک کارکن اس فسطائیت حکومت کا مقابلہ کرے گا۔

  • کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں

    کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں

    کراچی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اس دوران قیدیوں کی وین جلا دی گئی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نمائش چورنگی اور اس کے اطراف میں ایمبولینس بھی پھنسی ہوئی ہیں اور شہریوں کو گھروں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نمائش چورنگی اور شاہراہ قائدین کے اطراف وقفے قفے سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کارکنان پر براہ راست فائرنگ کی جارہی ہے اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ کارکنان پر امن احتجاج کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/police-fire-shalt-toward-pti-workers-in-karachi/

    علی زیدی کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں بچے بھی شامل ہیں، پولیس کی جانب سے بے دریغ آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں کئی کارکنان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف اضلاع سے اب تک 200 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے زیر حراست افراد کو دو روز کے دوران پکڑا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شاہراہ قائدین پر ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔

  • مشی خان کا لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

    مشی خان کا لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

    اداکارہ مشی خان نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ آج سری نگر ہائی وے مارچ میں شرکت کے لیے جائیں گی۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کی۔

    مشی خان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ موجودہ حکومت مارچ کے شرکا کے لیے کیوں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، ایسے ہتھکنڈے کیوں استعمال کررہی ہے کہ سڑک پر شیشے بچھا دیے یا آنسو گیس کی شیلنگ وغیرہ، جب کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ یہ احتجاج پر امن ہوگا۔

    اداکارہ نے حکومت سے درخواست کی کہ برائے مہربانی اس مارچ میں جو بھی آنا چاہ رہا ہے اسے آنے دیا جائے، لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائیں، آپ کے سامنے بھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    دوسری جانب مشی خان نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ‘تم نے بھی ماضی میں بہت سے ذاتی مفاد حاصل کیے اور اب تک کررہی ہو لہٰذا خاموش رہو، تم صرف اپنی تسکین کے لیے بدلہ لے رہی ہو’۔

    مشی خان نے مزید کہا کہ ‘تمہیں نہ بچوں کی فکر ہے اور نہ پاکستان کی، تم گرم تندور میں اپنی دو روٹیاں لگا رہی ہو’۔

    اس سے قبل ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘ایک شخص جو ذاتی مفاد کی خاطر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ لوگوں کے بچوں کو استعمال کر رہا ہے’۔

  • اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

    اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد کے پمز، پولی کلینک، ایف جی ایچ اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اضافی بیڈز مختص کردیے گئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز، پولی کلینک اور ایف جی ایچ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی اسپتالوں کے عملے کے شہر چھوڑنے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی، ہڈی جوڑ، جنرل سرجری کے سینئر ڈاکٹرز کو آن کال رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں پمز، پولی کلینک کے بلڈ بینک میں اضافی خون، ادویات ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: لانگ مارچ، پنجاب کا مرکزی قافلہ کب اور کہاں سے روانہ ہوگا؟ پلان سامنے آگیا

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل راولپنڈی اسلام آباد میٹرو سروس بند کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹروبس سروس راولپنڈی اوراسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے، میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 تاریخ تک بند رہے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو سروس کی مزید بندش کافیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا، انتظامیہ نےفیض آباد انٹر چینج کوسیل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔