Tag: آزادی مارچ ARY News

  • حکمرانوں کوابھی پتہ ہی نہیں کتنےپلان ہیں، عمران خان

    حکمرانوں کوابھی پتہ ہی نہیں کتنےپلان ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے حکمرانوں کوابھی پتہ ہی نہیں اورکتنےپلان ہیں، اقتدارمیں ہوتاتوفوج کوقبائلی علاقوں میں نہ بھیجتا۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان بند کرنے سے لوگوں کو مشکلیں آئیگی لیکن کون کہتا ہے کہ آزادی قربانیوں کے بغیر ملتی ہے۔ لوگوں کو شہر بند ہونے کی قربانی دینا پڑے گی۔

     عمران خان نے کہا کہ میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، ورلڈ کپ بھی ٹیم کیساتھ جیتا تھا، نئے پاکستان کیلئے بھی ٹیم چاہیے ہوگی۔ نیا پاکستان عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی عوام بنائیں گے، میں صرف راستہ دکھائوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلی عید سے پہلے نئے الیکشن ہو جائیں گے، نیا پاکستان شفاف الیکشن کے ہونے سے بنے گا، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب ہوگا، جیسے ہی صاف اور شفاف الیکشن ہوگا تو نئے پڑھے لکھے لوگ آئیں گے۔

     انہوں نے کہا کہ عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی نہیں بلکہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، اسلامی فلاحی ریاست میں لوگوں کو غربت سے نکالنا چیلنج ہوگا، ہم سب نے مل کر گیارہ کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انسان گر کر کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اور طاقت دیتا ہے۔ مجھے ایک دن بھی خیال نہیں آیا کہ کامیاب نہیں ہونگا۔

  • نواز شریف ملاقات کے لیےگھر آنا چاہتے تھے، عمران خان کا انکشاف

    نواز شریف ملاقات کے لیےگھر آنا چاہتے تھے، عمران خان کا انکشاف

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انکشاف کیا ہے وزیراعظم نواز شریف ان کے گھر آنا چاہتے تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف میرے گھر آنا چاہتے تھے اور مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے ایک خاص آدمی کے ذریعے مجھ سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے پلان سی کے بارے میں بتایا کہ ملک میں بےروزگاروں کی لائن لگی ہوئی ہے ، میرے شہر بند کرنے سے معیشت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ میں شہر یا پاکستان بند کرنا نہیں چاہتا لیکن جلد نظر آ جائے گا کہ ہم شہر کیسے بند کرتے ہیں۔اگر ہمارا پلان سی اور ڈی کامیاب نہ ہوا تو پلان ’ای‘ بھی تیار ہے۔30

    عمران خان کا کہنا تھا جولوگ کہتے ہیں کہ ہم فوج کی وجہ سے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ان کو شرم آنی چاہئے، فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ۔ ان کا کہنا تھا میاں صاحب نظرآرہاہےآپ کے دن گنےجاچکےہیں، نواز زرداری نے اپنے یار ڈیزل کو ہمارے خلاف استعمال کیا ، مسلمان اور ایمان والاہمیشہ سیدھی بات کرتاہے، سیدھی بات یہ ہے کہ نوازشریف اورآصف زرداری ملک کےکرپٹ ترین افراد ہیں، محمود خان اچکزئی کے علاوہ تمام سیاسی رہنما کہہ رہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ۔

  • دھاندلی کی تفتیش اگر ماڈل ٹاون جیسی کرانی ہے تو ہمیں ان پر اعتماد نہیں، عمران خان

    دھاندلی کی تفتیش اگر ماڈل ٹاون جیسی کرانی ہے تو ہمیں ان پر اعتماد نہیں، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ دھاندلی اور ٹرپل 1 بریگیڈ سے آنے والوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو انصاف مانگ رہی ہے، نواز شریف کے احتساب پر ہمیں کوئی اعتبار نہیں ہے ، 2013 کے الیکشن میں 55 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، اضافی بیلٹ پیپرز مخصوص حلقوں میں پہنائے گئے۔

    دھاندلی کے طریقہ کار کی تفصیلات پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ن لیگ کو ڈیرھ لاکھ ووٹ کیسے ملے، جس سے پتا چل گیا کہ بڑی دھاندلی ہوئی ہے، افتخار چوہدری سے کہا تھا کہ 4 حلقے کھول دو مجھے نہیں پتا تھا کہ اوہ بھی دھاندلی کا حصہ ہیں، افتخار چوہدری بھی دھاندلی کا حصہ تھے، افتخار چوہدری نے میچ فکس کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب سندھ میں پی ٹی آئی کے کارکنان پر ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں، اس الیکشن میں تفتیش نہ کی گئی تو آئندہ الیکشن میں دھاندلی کا مقابلہ ہوگا، سخت قوانین کے بعد بھی کراچی میں ٹارگٹ کیلنگ ہورہی ہے، ٹارکٹ کیلنگ میں 15 ہزار افراد مارے گئے کسی کو سزا نہیں ملی، صاف اور شفاف الیکشن کے بغیرملک میں جمہوریت نہیں آئے گی ۔

    کپتان کاکہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا کہ 4 ماہ میں انصاف مل جائے گا ، لیکن ہمیں کچھ نہ ملا، انصاف کے لئے ہم نے ایک سال تک انتظار کیا، جمہوریت کو اضافی بیلیٹ پیپرز چھپوانے والوں نے نقصان پہنچایا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے بتائیں دو نمبر آدمی اسملبی میں جاکر ایماندار کیسے ہوسکتا ہے؟ نواز اور زرداری ٹیکس چور ہیں جب تک یہ موجود ہوں گے ٹیکس چوری ختم نہیں ہوسکتی، آصف زرداری نے خود کہا تھا کہ آروز کا الیکشن ہے، دھاندلی کی تحقیق میں آروز سے بھی پوچھا جائے۔

    اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو بتائیں گے اگلا لائےرعمل کیا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تفتیش اگر ماڈل ٹاون جیسی کرانی ہے تو ہمیں ان پر اعتماد نہیں ہے ۔

  • آئندہ کے لائحہ عمل کا 30نومبر کو اعلان کروں گا، عمران خان

    آئندہ کے لائحہ عمل کا 30نومبر کو اعلان کروں گا، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ تیس نومبر کو کیا ہونے والا ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا اگر والدہ کو کینسر کا مرض نہ ہوتا تو شائد میں آج سیاست میں نہ ہوتا۔

    ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے دھرنا شروع کیا تو کئی لوگ ملنے آ نے لگے، اب ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت بھی آ چکے ہیں اور کل شام پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے ثبوت پیش کروں گا، حکومت ہمارے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ہم اسلام آبا دمیں اپنے کارکنوں کا استقبال کریں گے اور 30 نومبر کے بعد اصل دھرنا شروع ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب اور آصف زرداری نے سندھ میں دھاندلی کیہے، جہاں جہاں تحقیقات ہوں گی یہ لوگ ننگے ہوتے جائینگے، اس لئے ضروری ہے کہ دھاندلی کی آزاد تحقیقات کی جائیں،کل پریس کانفرنس سے خطاب میں تمام حلقوں کے بارے میں بتائیں گے کیسے کیسے دھاندلی کی گئی اور کس کس نے کی۔

    عمران خان نے کہاکہ ایشیا ءمیں پاکستان سب سے کم پیسے تعلیم اور صحت پر خرچ کرتا ہے ، غربیوں کے مسائل کیا ہوتے ہیں اس وقت پتہ چلا جب والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئیں انہوں نے کہاکہ اگر والدہ اس موذی مرض میں مبتلا نہ وہوتیں توشائد آج سیاست میں نہ ہوتا ۔

     انہوں نے کہاکہ سیاست میں آنے سے پہلے بہت زیادہ جذباتی تھے جب سے سیاست میں آئے ہیں تھوڑا صبر آگیا ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اس کرپٹ نظام کو بچانا چاہتے ہیں لیکن اب قوم میں شور آگیا ہے اور اب تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

     انہوں نے کہاکہ تیس نومبر کو ہر صورت نکلیں گے وہ اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ تیس نومبر کو کیا ہونے جا رہا ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ میٹرو بس پر قوم کا پیسہ ضائع کرنے والے اگر لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتے تو کئی بیماریوں کو قابو کیا جا سکتا تھا ۔ عمران خان نے کہاکہ صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • آئندہ دو روز میں حکومت پر شیل بم گرانے لگا ہوں، عمران خان

    آئندہ دو روز میں حکومت پر شیل بم گرانے لگا ہوں، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے آئندہ دو روز میں حکومت پر شیل بم گرانے لگا ہوں ،دھاندلی کیسے ہوئی اہم انکشافات کرونگا۔

    ڈی چوک پر جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اب وہ پارٹی نہیں  رہی جو 14 اگست کو دھرنے پر نکلی تھی، ہم نے سخت امتحان پاس کر لیا ہے اور اب 30نومبر کو اگر پولیس نے ہم پر تشدد کی کوشش کی تو ہم مقابلہ کریں اور یہ دھرنا ختم نہیں ہو گا بلکہ آ گے بڑھے گا، دھاندلی سے متعلق ثبوت ہمارے ہاتھ آ گئے ہیں اور جمعے کے روز پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت جہانگیر ترین پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگاتی ہے مگر اس نے تو اربوں روپے کا ٹیکس دیا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری ہمیشہ ہی سے ٹیکس چوری کرتے رہے ہیں اور اب تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کے بھائی محمد زبیر کے ذریعے حملے کر رہے ہیں، وہ ایک اچھے خاندان سے ہیں مگر اپنا ضمیر بھیچ چکے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ 30 نومبر فیصلہ کن دن ہے، اس کے بعد کھیل ختم نہیں ہوگا آگے بڑھے گا، 14 اگست کو ایک پارٹی تھی، 30 نومبر کو ایک اور پارٹی ہوگی، بچے یہاں مررہے ہیں، جلسہ بلاول برمنگھم میں کررہے ہیں، کے پی کے میں جنگ کی وجہ سے 70 فیصد صنعتیں بند ہیں، چیئرمین نجکاری کمیشن بتائیں نواز شریف کا پیسہ باہر کیسے گیا، محمد زبیر نے ایک چیئرمین شپ کیلئے ضمیر بیچ دیا، اگلا سال نئے پاکستان کا ہوگا۔

  • جمعہ کوثبوت لیکرسپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان

    جمعہ کوثبوت لیکرسپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں تاریخ کابڑا فراڈ ہوا۔

    الیکشن ٹریبونل میں پیش ہونے کے بعد عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران کے خلاف کرمینل مقدمات دائرکریں گے، جمعہ کو ثبوت کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے، تیس نومبر کےجلسےسےمتعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت جو مرضی آئے کرے، ہر صورت ڈی چوک پہنچوں گا،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ایاز صادق دھاندلی کی پیداوار ہیں، قوم کو جلد پتہ چل جائے گا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی۔

  • حکمرانوں کی کرپشن کو بےنقاب کرو توکہتے ہیں گالی ہے،عمران خان

    حکمرانوں کی کرپشن کو بےنقاب کرو توکہتے ہیں گالی ہے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سترفیصد لوگ ٹیکس ناہندگان ہیں،جنہیں جیلوں میں بند ہونا چاہیے وہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش کروتو کہتے ہیں گالی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ جنہیں جیلوں بند ہونا چاہیے وہ اعلٰی عہدوں پر فائز ہیں، اس سے قبل آزادی رضاکاروں سے خطاب میں عمران خان نے حکومت کو متبہ کیا کہ پرامن انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم میں شعور آچکا ہے اب ظلم کے نظام کے خاتمے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔

  • تیس نومبرکوپولیس تشدد کا مقابلہ کریں گے، عمران خان کا اعلان

    تیس نومبرکوپولیس تشدد کا مقابلہ کریں گے، عمران خان کا اعلان

    اسلام آباد: ممکنہ پولیس تشدد کیخلاف کپتان ڈٹ جانے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں ماضی کی طرح اس بار پولیس سے مارنہیں کھائیں گے، عمران خان نے شریف برادران کوپشاور میں جلسے کاچیلنج بھی دے دیا۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ جیلوں سے نہیں ڈرتے تشدد ہو تو کارکن ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے آپ پر ہونیوالے ظلم کو کبھی نہیں بھولوں گا، جس نے بھی ظلم کیا انہیں جیل میں ڈلواؤں گا، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا، میں ان کی جگہ ہوتا تو ان کے احتجاج کو کبھی نہ روکتا، ان کیلئے بہتر انتظام کرتا، ہمیں انتظار ہے کہ کب میاں صاحب پشاور میں جلسہ کرتے ہیں، میں جانتا ہوں وہ جلسہ نہیں  کرسکتے کیونکہ ‘‘گو نواز گو’’ سے ڈر لگتا ہے، تحریک انصاف نے ‘‘گو نواز گو’’ کا ایسا خطرناک ہتھیار بنایا ہے جو بند دروازے سے بھی اندر داخل ہوجاتا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہیں دھرنا دیے ہوئے 104 دن گزرچکے ہیں اور ان کا احتجاج مکمل طور پر پرامن رہا ہے۔30 نومبر کے جلسے میں اگر امن خراب ہوا اس کا ذمہ چوہدری نثار اور میاں نواز شریف پر ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی جگہ وہ وزیر اعظم ہوتے تو احتجاج کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے اور خود جا کر ان تک پانی اور اشیاءضرورت پہنچاتے،ان کا کہنا تھا کہ ہم گرمی میں آئے تھے اور اب سردی آ گئی ہے ۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری اندر سے بھائی بھائی ہیں، سرے محل بکا تو آصف زرداری نے تمام پیسے لے لئے، نواز شریف نے کہا تھا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا، زرداری کا ذریعہ معاش کیا ہے کہ اتنا پیسہ کمالیا، نواز اور زرداری کے پیسے ملک سے باہر بینکوں میں پڑے ہیں۔

  • تیس نومبرکوپولیس تشدد ہوا تومقابلہ کروں گا عمران خان کا اعلان

    تیس نومبرکوپولیس تشدد ہوا تومقابلہ کروں گا عمران خان کا اعلان

    گوجرانوالہ: عمران خان نے کہا کہ 30نومبر کے جلسے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے، گولیاں چلوائیں یا تشدد کروایا گیا تو ہم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 30نومبر کو ہم نے اپنے حقوق کے لئے کھڑا ہونا ہے ، حکمران آپ کو غلام بنارہے ہیں وہ عوام کو آزاد ہونے نہیں دیں گے،اگر پولیس سے گولیاں چلوائیں یا تشدد کروایا گیا تو ہم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں،30نومبر کے جلسے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ جب تک ’گو نواز گو‘ کا نعرہ نہ لگائے نیند نہیں آتی ہے، نیاپاکستان بنانے کے لئے قوم جاگ گئی ہے۔آصف زرداری بھٹو کے نام پر ووٹ لیکر ارب پتی بن گئے ہیں، نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارٹنر شپ سے عوام کونقصان پہنچا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو حکومتیں دھاندلی کر کے اقتدار میں آ تی ہیں وہ عوام کی بہتری پر نہیں بلکہ لوٹ مار پر دھیان دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ عوام کی رائے کا ان پر کوئی اثر نہیں، بھارت میں کسان کی حالت کیوں بہتر ہے، کیونکہ وہاں جمہویت کا نظام نافذ ہے، پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت چل رہی ہے جہاں بادشاہ کا بھائی وزیر اعلی ، بیٹی اربوں روپے کے فنڈ کی مالک ، سمدھی وزیر خزانہ اور اس کے بیٹے کاروبار کر رہے ہیں۔

  • اسلام آباد دھرنےکی سینچری، کپتان نےکیک کاٹ کر جشن منایا

    اسلام آباد دھرنےکی سینچری، کپتان نےکیک کاٹ کر جشن منایا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کےدھرنے کےسو دن مکمل ہونے پر عمران خان نےکیک کاٹا اور عوام کو تیس نومبر کی تیاری کی تاکید کر دی۔

    لاڑکانہ میں شاندار جلسے کے بعد کپتان واپس اسلام آباد دھرنے میں پہنچے اور آزادی دھرنے کے سو دن مکمل ہونے پر کیک کاٹا، دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا عوام تیس نومبر کے جلسے کی تیاری کر لیں، روکا گیا تو نواز شریف کیلئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔

    کپتان کا کہنا تھا دھرنے کی وجہ سے اصل دشمن بے نقاب ہو گیا، عمران خان نے کہا لاڑکانہ شہر میں جلسہ جان بوجھ کر نہیں کیا،کپتان کا کہنا تھا دھرنے کی سینچری نے ہمارا پیغام سب تک پہنچا دیا۔