Tag: آزادی مارچ ARY News

  • جنرل راحیل نے دھاندلی کے خلاف تحقیقات کی یقین دھانی کروائی تھی، عمران خان

    جنرل راحیل نے دھاندلی کے خلاف تحقیقات کی یقین دھانی کروائی تھی، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے جنرل راحیل شریف نے یقین دلایا تھا کہ دھاندلی کے خلاف تحقیقات میں آئی ایس اور ایم آئی کے افسران بھی شامل ہونگے۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا آئی ایس آئی عوام کو سڑکوں پر نہیں نکال سکتی، ان کا کہنا تھا اٹھائیس اگست کو آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں جنرل شریف نے یقین دھانی کروائی تھی کہ دھاندلی کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں فوج نیوٹرل ایمائر کا کردار ادا کرے گی۔

    عمران خان نے صحا فیوں کو بتایا کہ حکومت نے بھی اس بات پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا، ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کالا باغ ڈیم سندھ کی رضا مندی کے بغیر نہیں بنانا چاہئے، کالا باغ ڈیم کے معاملے پر سندھ میں بہت خوف ہے، سندھ کے حالات بلوچستان سے بھی بد تر ہیں، عمران خان کا کہنا تھا بلاول کے جلوسوں میں لوگ خوشی سے نہیں آتے بلکہ انہیں لایا جاتا ہے۔

  • اگر30 نومبرکو روکا تودو ہفتےبعد پھرآجائیں گے، عمران خان

    اگر30 نومبرکو روکا تودو ہفتےبعد پھرآجائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے اعلان کیا کہ حکومت نے تیس نومبرکو روکا تو دو ہفتے بعد پھر آ جائیں گے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کو رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو مقابلہ کریں گے، جیلوں میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، باہر آکر پھر احتجاج شروع کردیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ دھرنے سے نہیں نااہل حکومت کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی، بتایا جائے کن کمپنیوں کو چینی سرمایہ سے فائدہ مل رہا ہے، میاں صاحب آپ کے بچے آپ کے ساتھ بیرون ملک دوروں پر کیوں جاتے ہیں؟، یہ معاملہ بھی عدالت لے کر جائیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج کے لئےوزیرداخلہ کی اجازت نہیں، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت نے پولیس کو استعمال کرنے کی کوشش تو مقابلہ کریں گے، عمران خان نے کہاکہ حکومت جو مرضی کرلے ہمارا احتجاج اور دھرنا ختم نہیں ہوگا، انتیس نومبر سے ہمارا جشن شروع ہوجائے گا۔

     انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے آج بہت تلخ باتیں کیں،کرپشن بے نقاب کرنا ذاتی حملے نہیں۔ منی لانڈرنگ کو بے نقاب کرتے رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے انصاف مانگ رہے ہیں، ہمیں انصاف چاہیے، جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا ہم ڈی چوک سے نہیں جائیں گے۔پی ٹی آئی کے

  • عوام30 نومبرکواپنے بچوں کیلئے باہر نکلیں، عمران خان

    عوام30 نومبرکواپنے بچوں کیلئے باہر نکلیں، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصااف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تیس نومبر فیصلے کا دن ہے ،حکومت عوام سے ڈر رہی ہے ،جن کو کچھ نہیں سمجھاوہ آگے آگئے اور باغی پیچھے چلے گئے۔

    عمران خان کا پارٹی عہدیداروں اور ارکان اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ موجودہ نظام سے لوگ تنگ آ چکے ہیں لیکن جب تک ہم اس نظام کے خلاف نہیں کھڑے ہونگے ملک میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں ہے، قوم کی نگاہیں ہماری جدوجہد پر لگی ہوئی ہیں۔موجودہ نظام سے لوگ تنگ آ چکے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ صوبوں میں 6اور وفاق میں 3 باریاں لینے والے ملک میں بہتری نہیں لا سکے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جب جدوجہد شروع ہوتی ہے سب کے چہرے کھل کر سامنے آ جاتے ہیں، جن کو مین باغی سمجھتا تھا وہ نیچے کی طرف آ گئے ہیں۔بڑا آدمی وہی ہوتا ہے جو اپنی ’میں‘ پر قابو پا لیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے تیئس نومبر کو نکلیں، اگر ہم 30 نومبر کو نہ نکلے تو دھاندلی سے قائم کی گئی حکومت 5 سال کھینچ جائے گی، حکمران جو چاہیں کریں ہمارے پاس ان کا توڑ ہوگا، کارکنان بے خوف ہوکر آئیں، جدھر روکا مقابلہ کریں گے۔

  • عمران خان کا 30نومبرکیخلاف لندن پلان بننےکا دعویٰ

    عمران خان کا 30نومبرکیخلاف لندن پلان بننےکا دعویٰ

    اسلام آباد: عمران خان کا کہناہے آصف زرداری اور نواز شریف نے لندن پلان بنایا ہے، لندن کے چرچل ہوٹل میں ملاقات ہوئی، دونوں کو تیس نومبر کی فکر ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر جب چاہے مجھ سے پیسے سے متعلق پوچھ لے، کیا طاقت ور ملزم کو انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا، مجھے اشتہاری بنادیا گیا مگر نواز شریف نے سپریم کورٹ پر خود حملہ کروایا۔

    ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کرپشن میں اکٹھے ہیں، ملک میں قانون پر چلنے والے کو سزا ملتی ہے، زرداری اور نواز شریف نے لندن میں پلان بنایا، دونوں کو 30 نومبر کے دھرنے کی فکر لگی ہوئی ہے، زرداری نے حدیبیہ پیپر ملز کا کیس نہیں کھولا، نواز شریف کہتے تھے پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا۔

  • عمران خان کا 30 نومبرکوفیصلہ کن جنگ کا اعلان

    عمران خان کا 30 نومبرکوفیصلہ کن جنگ کا اعلان

    جہلم: پاکستان تحریک انصاف نے جہلم میں سیاسی قوت کامظاہرہ کردیا،عمران خان کہتے ہیں ٹائیگرز تیس نومبرکوفیصلہ کن جنگ کیلئےاسلام آباد پہنچیں۔

    جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی چئرمین کا کہنا تھا کہ تھانہ کچہری کی سیاست سے پیچھاچھڑانے کاوقت آگیا، ہمارے حکمران ہمیں ڈرا دھمکا کر ہم پر حکومت کر رہے ہیں، یہ ہمیں تھانے اور کچہری کے معاملات پربلیک میل کر کے استعمال کرتے ہیں، پولیس سے غلط کام کرواتے ہیں اور انہیں عوام کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، اس قوم کو صرف ایماندار لوگ اور نیا پاکستان بنانے کیلئے صرف 200 قابل آدمی چاہیں، اگر پاکستانی قوم نے ٹھان لی کہ ہم نے عظیم قوم بننا ہے تو چند ہی سالوں میں ہم دنیا کو ایک عظیم قوم بن کے دکھا سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ہمیں اپنے کردار کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔

    عمران خان کاکہناتھا کہ اسٹیٹس کو تبدیلی کاراستہ روکنے کیلئے ہرحربہ استعمال کریں لیکن ہم ڈرنے والےنہیں، دھرناناکام بنانے کیلئےکروڑوں روپے خرچ کرکے ضمیروں کاسودا کیاگیا، نواز شریف نے آئی بی کو تحریک انصاف کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے 270 کروڑ روپے کا فنڈ دیا۔

    عمران خان نےایک مرتبہ پھرانصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان کیا،عمران خان کاکہناتھا سونامی جمعہ کولاڑکانہ اور اتوار کوگوجرانوالہ جائے گا پومی اور گلو بٹ آجائیں دیکھ لیں گے، حکمرانوں نے اس قوم پر بہت ظلم کیا مگر اب قوم مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی۔

    پی ٹی آئی سربراہ نے جلسے سے خطاب کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ریلی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے کارکنوں کی عیادت کی۔