Tag: آزادی مارچ

  • آزادی مارچ کی قیادت کیلئے عمران خان کا کنٹینر تیار

    آزادی مارچ کی قیادت کیلئے عمران خان کا کنٹینر تیار

    لاہور: ملک کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے والے کنٹینر کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو مل گئی، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی آرام گاہ میٹنگ روم، اور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز کنٹینر ہوگا، باہر چاہے ڈگری ہو پچاس کنٹینر میں اے سی  فرسٹ کلاس کام کرے گا۔

    چودہ اگست کو آزادی مارچ کے دوران کارکنان سے خطاب کے لیے عمران خان کا جدید سہولیات سے آراستہ کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے، خطاب کو عوام تک پہنچانے کے لئے ساؤنڈ سسٹم اور لائیو براڈکاسٹنگ کی سہولیات بھی موجود ہیں بلیٹ اور بم پروف کنٹینر میں باتھ روم بھی بنایا گیا ہے۔
    کنٹیر سےچھت پرجانےکے لیئے سیڑھی نصب ہے چھت کو جلسہ گاہ کے طور پر استعمال کئے جانے کا امکان ہے، کنٹینر میں جلسہ گاہ کا نظارہ کرنے لئے بالکونی بھی موجود ہے۔ عمران خان کی سیاسی تیاریوں کے ساتھ اُن کا کنٹینر بھی شاندار ہے، کنٹینر میں آفس کی تمام سہولیات کے ساتھ ایک کانفرنس روم بھی بنایا گیا ہے۔

  • آزادی مارچ: تحریک انصاف کی بی این پی کو شرکت کی دعوت

    آزادی مارچ: تحریک انصاف کی بی این پی کو شرکت کی دعوت

    لاہور: تحریک انصاف نے بی این پی مینگل کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی ، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کا اختیار عمران خان کو دے دیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بے این پی کے رہنما سردار اختر مینگل سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔ اخترمینگل نے انہیں آزادی مارچ میں شرکت اور حمایت کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات میں انہیں لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ، میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس کرنا تحریک انصاف کا حق ہے، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ ا میر جماعت اسلامی کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھےا ور مطمئن واپس جا رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان جب چاہیں ایم این ایز کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کراسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آرٹیکل دوسو پینتالیس نافذ کیا جائے، حکومت سول معاملات میں فوج کو ملوث کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کر کے سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

  • مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مارچ کی صورت میں مارشل لا لگا تو سب سے پہلی گولی وہ خود کھائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر کہتے ہیں کہ نہتے عوام پر گولیاں چلانا جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

    ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سینئر صحافی مجید نظامی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی جس کشتی سے عوام کا حق نہ ملے اسے ڈوب جانا چاہیے، ملک میں دوبارہ مارشل لاءلگا تو سب سے پہلے گولی خود کھاوں گا۔

    پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ جب حکمران نہتے عوام پر گولی چلائیں تو اسے جمہوریت نہیں بادشاہت ہی کہیں گے، تعزیتی ریفرنس میں شریک دیگر سیاسی رہنماوں اور دانشور وں نے بھی ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اورعوام کو احتجاج کا حق دینے کی حمایت کی ۔

  • چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے تحریک انصاف کے تمام صوبائی صدور کو خط لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ تبدیلی کیلئے انکی اٹھارہ سالہ سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ جس میں دس لاکھ عوام کو دیکھ کر انکے مخالفین کانپ اٹھیں گے انہوں نے صوبائی صدور کو ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تحریک انصاف کے رجسڑیشن کیمپ چھ اگست سے لگادئیے جائیں اور قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں دو جبکہ صوبائی حلقوں میں ایک کیمپ لگایا جائے، عمران خا نے خط میں کہا ہے کہ آزادی مارچ تحریک انصاف ہی نہیں پاکستان کی تاریخ بھی بدل دے گا۔

  • آزادی مارچ:تحریک انصاف  پنجاب بھرمیں کنونشن منعقد کریگی

    آزادی مارچ:تحریک انصاف پنجاب بھرمیں کنونشن منعقد کریگی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب بھر میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔پنجاب کی صوبائی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورکز کنونشن تین اگست سے چھ اگست تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں منعقد ہوں گے ۔

    شیڈول کے تحت ورکز کنونشن تین اگست کو لاہور، چکوال اور تلہ گنگ ، پانچ اگست کو ڈسکہ، اور نارووال جبکہ چھ اگست کو گجر خان، ٹیکسلا ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں ہوں گے ۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تین اگست کو لاہور میں ہونے والے ورکز کنوشن میں شریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، صدر جاوید ہاشمی اور صدر پنجاب اعجاز چوہدری تمام ورکز کنوشن میں شریک ہوں گے۔