Tag: آسام

  • بھارت نے آسام میں مقیم 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت واپس لے لی

    بھارت نے آسام میں مقیم 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت واپس لے لی

    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکارکی مسلمان دشمنی عروج پرہے، ریاست آسام میں رہائش پذیرانیس لاکھ سے زائد مسلمانوں سے شہریت واپس لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کےساتھ بدترین سلوک کے بعد اب انہیں بھارتی شہریت سے بھی محروم کیا جا رہا ہے، مودی سرکارنے ریاست آسام میں شہریت کی فہرست جاری کرتے ہوئے انیس لاکھ مسلمان بھارتی شہریوں کوشہریت سے محروم کردیا۔ گزشتہ سال اس  نوعیت کی ایک فہرست جاری کی گئی تھی جس میں چالیس لاکھ افراد شہریت سے محروم ہورہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریت سے محروم ہونے والےافرادسنہ 1970کی دہائی سےآسام میں مقیم ہیں۔یہ افراد بنگلہ دیش سے بھارت آئے تھے اورکئی نسلوں سےآبادہیں۔بھارتی حکومت کے متعصبانہ فیصلےکے خلاف ان افرادنےمختلف فورمزسے رجوع کیامگرکہیں شنوائی نہیں ہوئی۔

    یاد رہے کہ آسام بنگلہ دیش سے ملحق بھارتی ریاست ہےجس کی مجموعی آبادی تین کروڑانتیس لاکھ ہے۔آبادی کا چونتیس فیصدسےزیادہ مسلمانوں پرمشتمل ہے۔ان میں تقریبا سترلاکھ بنگلہ دیشی نژادہیں۔مسلمانوں میں بیشترناخواندہ،غریب اورچھوٹےکسان ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے ان افراد کی فہرست جاری کی تھی جن کی بھارتی شہریت برقرار رکھی گئی تھی ، اس فہرست میں میں دو کروڑ 89 لاکھ افراد کو شہریت کا حق دیا گیا تھا جبکہ 40 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا تھا۔ شہریت سے محروم ہونے والوں کو محض دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ اس عرصے میں اپنی شہریت ثابت کریں۔

    بعد ازاں اس فہرست میں مزید چھانٹی کی گئی اور حتمی طور ایک اور فہرست شائع کی ہے جس میں 19 لاکھ افراد کو حقِ شہریت سے محروم کردیا گیا ہے۔ حق شہریت سے محروم ہونے والے افراد مسلمان ہیں۔ بھارت کے اس معتصبانہ عمل کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے انسانی حقوق کی پابندی قرار دیا جارہا ہے۔

  • بھارتی حکومت نے ریاست آسام کے 40 لاکھ افراد کی شہریت سلب کرلی

    بھارتی حکومت نے ریاست آسام کے 40 لاکھ افراد کی شہریت سلب کرلی

    نئی دہلی : ریاست آسام کی حکومت نے 40 لاکھ افراد سے شہریت کا حق سلب کرتے ہوئے ستمبر کے آخر تک اپنی شہریت ثابت کرنے کا موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں دو کروڑ 89 لاکھ افراد کو شہریت کا حق دیا گیا ہے جبکہ 40 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شہریت کے حصول کے لیے 3 کروڑ 29 لاکھ افراد نے اپنے کوائف جمع کروائے تھے۔

    بھارتی ریاست آسام کی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریت سے محروم کیے جانے والے 40 لاکھ افراد کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے ستمبر تک کا وقت دیا جائے گا لیکن انہیں عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت نہیں اور اس دوران ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرکاری افسران سے گذارش کی ہے کہ وہ شہریت سے متعلق جواب جمع کروانے میں متاثرہ شہریوں کی معاونت کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے شہریوں کی فہرست جاری ہونے کے بعد بھارت میں مقیم بنگالیوں میں مایوسی کی لہر پھیل گئی ہے، تاہم حکام نے ان 40 لاکھ سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات شائع نہیں کی ہیں۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مقیم بنگالیوں کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ شہریت کے معاملے پر انہیں تنازعے کی زد پر رکھا گیا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسام کی حکومت اور سیاسی جماعتوں نے شہریوں سے پرامن رہنے کا مطالبہ کیا ہے اور تاہم حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ریاست کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی ریاست آسام کی 3 کروڑ سے زائد کی آبادی میں تقریباً ایک کروڑ کے قریب بنگلہ دیشی افراد موجود ہیں جن کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں