Tag: آسمانی بجلی

  • تھرپارکر میں  آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جان سے گئے

    تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جان سے گئے

    اسلام ٓباد : تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ افراد جان سے گئے، سب سے زیادہ چھ اموات ننگرپار کرکے گاؤں اکراڑوبھیل میں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں جاری مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے سمیت مختلف حادثات پیش آئے،

    جس میں 2 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، سب سے زیادہ چھ اموات ننگرپار کرکے گاؤں اکراڑوبھیل میں ہوئیں

    ننگرپارکر کے نواحی گاؤں میں بجلی گرنے سے آٹھ افراد لقمہ اجل بنے پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کھیت میں موجود تھے کہ بجلی گرگئی، جس سے دو 8 سالہ بچیاں، ایک 10سالہ بچہ ، 2 نوجوان اور ایک بزرگ جاں بحق ہوگئے جبکہ سات مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

    اس کے علاوہ  راہ گیر 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ چھاچھرو کے گاؤں خمیسو منگریو میں بھی 11سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔

    صوابی میں چار افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، راولپنڈی میں دو افراد جان سے گئے جبکہ پشاور روڈ پرکرنٹ لگنے سے بچہ زندگی گنوا بیٹھا اور میرپور میں مکان کی چھت گرنےسے بچہ جاں بحق ہوا۔

    خیال رہے کراچی سے کشمیراور بلوچستان سے گلگت بلتستان تک بادل برس رہےہیں، آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختو نخوا میں دھواں دھاراسپیل کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور کئی مقامات پر لینڈ سلا ئیڈنگ کی اطلاعات ہیں جبکہ جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آچکے ہیں۔

    راولاکوٹ میں بھی سیلابی صورتحال ہے،مانسہرہ بائی پاس کےقریب برساتی نالےمیں طغیانی سےایک خاندان ریلے کی زدمیں آگیا، جنھیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا گیا۔

  • جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 اموات

    جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 اموات

    لاہور : جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 اموات ہوئیں جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور7 بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب اور بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کے روز دونوں صوبوں میں آسمانی بجلی گرنے کے درجنوں خوفناک اور غیرمعمولی واقعات رپورٹ ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ صوبےمیں آسمانی بجلی گرنے کےمتعدد واقعات میں اکیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ پانچ زخمی ہوئے، مرنےوالوں میں سات بچےاور پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں رحیم یارخان میں ہوئیں ، جہاں آدھے گھنٹے کی بارش کےدوران پچاس سےستر کلومیٹر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں نو لوگوں کی جان چلی گئی۔

    مظفر گڑھ ، راجن پور، لودھراں ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی واقعات پیش آئے جبکہ رحیم یار خان میں نو، لودھراں، بہاولنگر،بہاولپور میں تین تین، مظفر گڑھ ، راجن پور اورکوٹ ادو میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

    پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی کہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سےاموات ہورہی ہیں، آسمانی بجلی عموماًکھلی اوربلندجگہوں پر گرتی ہے ، اس لئے احتیاط کریں۔

    پی ڈی ایم اے نے اپیل کی کہ شہری بارش کےدوران درختوں کےنیچےبیٹھنے سےگریزکریں اور کھلے آسمان تلے چمکداراشیانہ رکھیں جبکہ جانوروں کو کھلے مقامات پرنہ باندھیں۔

    الرٹ میں کہا گیا کہ لوہے کی چیزوں،گاڑیوں، کھمبوں سےدور رہیں اور میدانی علاقوں،ساحلوں اور دوسرےعلاقوں میں نہ جائیں۔

    گزشتہ روزبارش کے دوران کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں بھی گھرپرآسمانی بجلی گرنےکاواقعہ پیش آیا،جس سےگھراوربرقی آلات کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک

    فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک

    جکارتہ : انڈونیشیا میں آسمانی بجلی فٹبالر کی جان لے گئی، انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ایک فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت نے ہرطرف خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

    واقعے کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمی کھلاڑی کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

    مذکورہ کھلاڑی کی شناخت "ایف ایل او” سوبانگ ٹیم کے 30 سالہ سپیٹان کے نام سے ہوئی ہے۔

    lightning

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھیل کے میدان میں فٹ بال کھلاڑی دوستانہ میچ کھیل رہے تھے جب اچانک گرج چمک ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

     

  • ویڈیو: آسمانی بجلی گرنے سے آکسفورڈ میں بائیو گیس ٹینک پھٹنے کے بعد ہولناک منظر

    ویڈیو: آسمانی بجلی گرنے سے آکسفورڈ میں بائیو گیس ٹینک پھٹنے کے بعد ہولناک منظر

    لندن: برطانیہ میں آکسفورڈ شائر کے ویسٹ پلانٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے بائیو گیس ٹینک ہولناک دھماکے سے پھٹ گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ری سائیکلنگ پلانٹ میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آکسفورڈ شائرمیں رات کے وقت لگنے والی آگ نے آسمان کو روشن کر دیا۔

    آسمانی بجلی گرنے سے بائیو گیس ٹینک پھٹ گیا تھا جس سے پورا علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا، اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے آگ کا گولہ فضا میں دور سے بلند ہوتے دیکھا۔

    دھماکے کے بعد ایک ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی، وٹنی، بریڈفورڈ، چپنگ مارٹن اور ملٹن انڈروائچووڈ کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

    متاثرہ پلانٹ ضائع شدہ خوراک کو بائیو گیس میں تبدیل کرنے کا کام کرتا تھا، اور سالانہ 50 ہزار ٹن سے زیادہ ٹھوس اور مائع ویسٹ کو پروسس کرتا ہے۔

    پلانٹ کے ترجمان نے بتایا کہ آکسفورڈ شائر کے قریب یارنٹن میں واقع کیسنگٹن پلانٹ میں ایک ڈائجسٹر ٹینک پر آسمانی بجلی گر گئی تھی، جس سے اس کے بائیو گیس ٹینک میں دھماکا ہوا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

  • بھارت میں آسمانی بجلی نے 10 افراد کی جان لے لی، شدید بارش کا انتباہ

    بھارت میں آسمانی بجلی نے 10 افراد کی جان لے لی، شدید بارش کا انتباہ

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی جان چلی گئی، محکمہ موسمیات نے اگلے 4 دنوں تک شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے 6 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 10 افردا کی جان چلی گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق ان 6 اضلاع میں ہفتے کو شدید بارش ہوئی جس کے بعد اسپیشل ریلیف کمشنر کے دفتر نے جاری بیان میں بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے کھوردا ضلع میں 4، بولانگیر میں 2 اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

    5 منٹ میں دو بار آسمانی بجلی گرنے کے باوجود بچ جانے والا خوش نصیب کون ہے؟

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست اڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد ساحلی علاقے میں شدید بارش ہوئی، بھونیشور اور کٹک میں ہفتے کو 90 منٹ کے وقفے کے دوران بالترتیب 126 ملی میٹر اور 95.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    بھارت کی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے چار دنوں میں ریاست اڑیسہ کے کئی حصوں میں اسی طرح کے حالات رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے طوفان کے دوران لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کا مشورہ دیا ہے، شمال مشرقی خلیج بنگال میں بھی ایک سائیکلونک سرکولیشن بن گیا ہے۔

  • نیلے صاف آسمان پر بجلی کڑکنے کی خوفناک ویڈیو

    نیلے صاف آسمان پر بجلی کڑکنے کی خوفناک ویڈیو

    امریکا میں بغیر کسی طوفان یا برسات کے زوردار آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے، صارفین نے اسے خوفزدہ کردینے والی ویڈیو قرار دیا ہے۔

    آسمانی بجلی کڑکنے کی توقع عموماً بارش یا طوفان کے وقت کی جاتی ہے اور بالکل صاف مطلع ہوتے ہوئے بجلی کڑکنا انوکھی بات معلوم ہوتی ہے، تاہم ایسا انوکھا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا۔

    ایک ڈیش کیم میں ریکارڈ ویڈیو میں نہایت صاف شفاف چمکتا ہوا آسمان دکھائی دے رہا ہے اور طوفان یا بارش کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ اچانک زوردار آواز کے ساتھ آسمانی بجلی کڑکتی ہے اور قریب موجود پام کے درخت پر گرتی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے اور صارفین نے اسے خوفزدہ کردینے والی ویڈیو قرار دیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق صاف آسمان پر بجلی کڑکنے کا عمل کبھی کبھار ہوتا ہے اور اسے بلیو بولٹ کہا جاتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کچھ دور کسی مقام پر طوفان موجود ہو تو بجلی کا کرنٹ دور دور تک پہنچتا ہے۔

    صاف آسمان پر بجلی چمکنے کی یہ ویڈیو پہلی نہیں ہے، اس سے قبل ایک سیاح والٹ ڈزنی ورلڈ میں ایسی ہی بجلی گرنے کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر چکا ہے جس کی آواز قریبی علاقوں تک سنی گئی۔

    مزید پڑھیں: طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا جائے تو کیا ہوتا ہے؟

  • بھارت میں آسمانی بجلی  نے قیامت ڈھا دی،  116  افراد ہلاک

    بھارت میں آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، 116 افراد ہلاک

    اتر پردیش : بھارت میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 116 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک سوسولہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    ریاست بہار میں بجلی گرنے سے 92 اور اتر پردیش میں 24 افراد ہلاک ہوئے ، بہار کے وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے سے یہ سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

    ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول روم سے تعلق رکھنے والے سجن کمار نے بتایا جمعہ کی صبح تک بہار سے اب تک مجموعی طور پر 92 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ، تاہم ابھی تک زخمیوں کی تعداد اور نقصانات کا اندازہ نہیں کرسکے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    امدادی کمشنر کے دفتر کے پروجیکٹ منیجر محمد عارف نے کہا ریاست اتر پردیش میں ، آسمانی بجلی کی وجہ سے 24 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

    بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جانوں کے ضیاع کو ”افسوسناک“ قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا پے۔

    ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول روم کی جانب سے جاری بیان میں موجودہ خراب موسم کے دوران عوام کو چوکس رہنے اور حکام کے جاری کردہ مشوروں اور ہدایتوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز بہار اور دیگر شمالی اور شمال مشرقی ریاستوں میں بجلی کے طوفان کی پیش گوئی کی تھی اور آنے والے دنوں میں طوفانوں کے مشرق کی طرف بڑھنے کی توقع ہے۔

    یاد رہے 2018 میں بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں صرف 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار سے زائد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے