Tag: آسٹریلوی اخبار

  • آسٹریلوی اخبار نے آئی پی ایل کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھادیے

    آسٹریلوی اخبار نے آئی پی ایل کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھادیے

    آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے آئی پی ایل کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھادیے۔

    آسٹریلوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی ایل شروع ہوا تو آسٹریلوی کھلاڑی بھارت جانے سے انکار کر سکتے ہیں اور میچز کا انعقادجنوبی بھارت میں ہوا تو بھارت جانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرم شالا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کو روکا گیا، دھرم شالا میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو خطرہ تھا۔

    بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل میچ کے وینیو تبدیل

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دیا تھا تاہم اب جنگ بندی کے بعد بھارت بورڈ آئی پی ایل پر نظر ثانی کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے آئی پی ایل معطل سے متعلق کہا تھا کہ بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل مینجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • بھارتی آبدوزوں کی انتہائی حساس معلومات منظرعام پر

    بھارتی آبدوزوں کی انتہائی حساس معلومات منظرعام پر

    نئی دہلی : بھارت اپنی آبدوزوں کے بارے میں حساس معلومات کی حفاظت بھی نہ کرسکا۔ آسٹریلوی اخبار نے بھارتی آبدوزوں کا خفیہ ڈیٹا شائع کردیا، بھارتی وزیر دفاع نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر روز کی طرح تئیس اگست کی صبح بھی بھارتی نیوی گھوڑے بیچ کر سوئی رہی اور دوسری جانب آسٹریلوی اخبار نے چھ بھارتی اسکارپئین آبدوزوں کے بارے میں حساس معلومات کا کچا چھٹہ کھول کر رکھ دیا۔

    submarine1

    بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، بھارتی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کا افشا ہونا ہیکنگ کا نتیجہ ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بائیس ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل خفیہ ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بھارت نے فرانس کے دفاعی کنٹریکٹر ڈی سی این ایس کو اسکورپین آبدوز کے ڈیزائن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ ڈالر فراہم کئے۔

    ان دستاویزات میں آبدوزوں کے پورے نظام، جنگی صلاحیت، ٹارپیڈو لانچ، نیویگیشن اور مواصلات کا نظام ، پانی کے اندر اور اس سے اوپر سینسرز کی تفصیلات شامل ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ جو ملک خفیہ دستاویزات چھپا کر نہیں رکھ سکتا اس کے ایٹمی ہتھیار کتنے محفوظ ہوں گے اس پر دنیا کو سوچنا چاہیئے۔

    بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے نیول حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ یہ معلومات ہماری طرف سے لیک نہیں ہوئیں تاہم لگتا ہے کہ خفیہ ڈیٹا کا افشا ہونا ہیکنگ کا نیتجہ ہے۔