Tag: آسٹریلوی کپتان

  • آسٹریلوی کپتان نے احمد آباد کے شائقین کو خاموش کرانے کی ٹھان لی

    آسٹریلوی کپتان نے احمد آباد کے شائقین کو خاموش کرانے کی ٹھان لی

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارت کے سب سے بڑے احمد آباد کے اسٹیڈیم  میں  بھارتی شائقین کو خاموش کرانے کی ٹھان لی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2023کے 13ویں ایدیشن کا فائنل میچ میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 19 نومبر (اتوار) کو نریندر مودی اسٹیڈیم ،احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

    دنوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، بھارتی کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

    احمد آباد میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے فائنل میں ٹیم کو بھارتی شائقین کے سامنے جارحانہ کھیل پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    بھارت اور آسٹریلیا ورلڈ کپ فائنل میں کیسے پہنچے؟ سابق کھلاڑی نے بتا دیا

    پیٹ کمنز جانتے ہیں کہ فائنل میں  ہوم گراؤنڈ میں شائقین کی اکثریت بھارت کو سپورٹ کرے گی، آسٹریلوی کپتان نے اس کراؤڈ سے دباؤ میں آنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کو اس سے اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    پیٹ کمنز نے کہا کہ ’’ ہمیں پتا ہے شائقین کی سپورٹ یکرفہ ہوگی، لیکن کھیل میں اس سے زیادہ اطمینان بخش اور کوئی بات ہی نہیں کہ اپنی صلاحیت سے ایک بڑے ہجوم کو خاموش کرایا جائے، اور یہی ہمارا مقصد ہے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’ ہم فائنل کھیلنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں، ہم جانتے ہیں شایقین کی حمایت نہیں ہوگی لیکن اس کے لیے ہم تیار ہیں اور اس بات کو خوشی خوشی قبول کرتے ہیں‘‘۔

    آسٹریلوی کپتان نے ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ بس اتنا جان لیں کہ فائنل کے دن کو بغیر کسی افسوس کے ختم کرنا ہے‘‘۔

  • پاکستان ایسی ٹیم ہے جو کچھ بھی کر سکتی ہے: آسٹریلوی کپتان

    پاکستان ایسی ٹیم ہے جو کچھ بھی کر سکتی ہے: آسٹریلوی کپتان

    آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں ورلڈ کپ میں مزید اپ سیٹ ہوں گے۔

    پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بنگلورو میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کیخلاف ٹیم کا اعلان میچ سے پہلے کریں گے، لیگ اسپنر ایڈم زمپا فٹ ہیں اور بہتر ہو رہے ہیں کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان ایسی ٹیم ہے جو کچھ بھی کر سکتی ہے، محمد رضوان فارم میں ہیں اور بابر اعظم بہت اچھےکھلاڑی ہیں۔

    پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ایک بہترین بولر ہیں لیکن شاہین آفریدی کی ورلڈکپ میں ابھی تک فارم نظر نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں اچھی پچ کی توقع ہے، ٹاس پر فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے، یہاں ماحول بیٹنگ کے لیے سازگار ہو گا۔

    پیٹ کمنز  نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں مزید اپ سیٹ ہوں گے، امید ہے آسٹریلوی بیٹرز پاکستان کیخلاف اچھا کھیل پیش کرینگے۔

  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

    سڈنی: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی والدہ ماریہ کمنز طویل علالت کے بعد سڈنی میں انتقال کر گئیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم احترام کے طور پر بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے گی۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ماریہ کمنز کی وفات کابہت افسوس ہے، پیٹ کمنز ،کمنز فیملی اور ان کے دوستوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پیٹ کمنز والدہ کی تیمارداری کے لیے دوسرے ٹیسٹ کے بعد بھارت سے وطن واپس چلے گئے تھے۔

  • ’ ٹیم میں کوئی ڈرپوک نہیں‘ آسٹریلوی کپتان سابق ہیڈ کوچ کے بیان پر پھٹ پڑے

    ’ ٹیم میں کوئی ڈرپوک نہیں‘ آسٹریلوی کپتان سابق ہیڈ کوچ کے بیان پر پھٹ پڑے

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے سابق کوچ جسٹن لینگر کے بیان پر اپنا رد عمل دیا ہے۔

    پیٹ کمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں کوئی ڈرپوک نہیں ہے اور ٹیم میں کبھی کوئی ڈرپوک رہا بھی نہیں ہے۔

    کمنز کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی پرائیوٹ گفتگو کا انکشاف نہیں کیا  اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ مایوس کن ہے کہ بعض اوقات توجہ آف دی فیلڈ سرگرمیوں پر چلی جاتی ہے۔

    آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ ابھی جسٹن لینگر اور سابق کھلاڑیوں کے کئی انٹرویوز آئیں گے، میرے خیال میں اس وقت جو شور ہے اس کا کھلاڑیوں کے کھیل پر اثر نہیں پڑے گا۔

    آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارا گروپ اس وقت بڑے اچھے ماحول میں ہے، جو کچھ ہورہا ہے ہم اس پر ہنستے ہو ئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جسٹن لینگر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کچھ ڈرپوک ہیں۔

  • ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی

    ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی

    ممبئی: لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل پرسازشی ہونے کا الزام عائد کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ہیں چیپل نے انہیں بغاوت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

    ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی۔ سچن نے اپنی سوانح عمری( پلئینگ اٹ مائی وے) میں گریگ چیپل کیخلاف سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ چیپل نےدوہزار سات ورلڈ کپ میں انہیں ڈریوڈ کی جگہ کپتان بنانے کی سازش رچی تھی،ٹنڈولکر کی کتاب چھ نومبر کو منظر عام پر آئے گی۔

    سابق کرکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ دوہزار سات ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے کوچ چیپل میگا ایونٹ سے کچھ ماہ قبل ان کے گھر آئے تھے اور ان سے کہا تھا کہ اگروہ کپتان بن جاتے ہیں توکافی عرصے تک بھارتی کرکٹ پر دونوں حکمرانی کرسکتے ہیں۔ کپتان بننے میں وہ ان کی مدد کرنے کو بھی تیار ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ نے ٹنڈولکر کے انکشافات پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے،جبکہ گریگ چیپل نے ٹنڈولکر کے الزامات کو مسترد کردیا ہے، دوہزار سات کے عالمی کپ میں بھارت ٹائٹل کیلئے فیورٹ تھا لیکن ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔