Tag: آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک

  • مائیکل کلارک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ

    مائیکل کلارک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ

    میلبورن : آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ورلڈ کپ فائنل کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    چار مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل فائنل میں ٹکرائیں گی، یہ فائنل آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کے کیرئیر کا آخری ون ڈے ہوگا۔

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کلارک کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے ون ڈے کریئر کا اختتام کر دیں انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا فائنل ان کا آخری ایک روزہ میچ ہوگا، انھوں نے کہا کہ وہ اب فائنل کے بعد ساری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر دیں گے۔

    مائیکل کلارک نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل پر ان کی توجہ ہے، یہ ٹیم کے لیے بڑا موقع ہے اور مجھے  یقین ہے کہ آسٹریلوی ٹیم بہترین پرفارم کرکے عالمی چیمپئن بن سکتی ہے۔

    کلارک نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ان کے لیے اعزاز ہے، وہ خوش قسمت رہے کہ انہیں اپنے ملک کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔

    کلارک نے 244 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے آٹھ سنچریوں اور57 نصف سنچریوں کی مدد سے7907 رنز بنائے، انہوں نے 73 ون ڈے میں قیادت کی جن میں سے49 جیتے۔

    .ورلڈکپ کا فائنل کلارک کا دو  سو  پینتالیسواں اور کیرئیر کا آخری میچ ہوگا
    ۔

  • آسٹریلیا فیورٹ ہے لیکن فیورٹ ہمیشہ نہیں جیتے، مصباح الحق

    آسٹریلیا فیورٹ ہے لیکن فیورٹ ہمیشہ نہیں جیتے، مصباح الحق

    ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں اور اس کے لئے آسٹریلیا سمیت سب کو ہرانا ہوگا۔

    ایڈیلیڈ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا فیورٹ ہے لیکن فیورٹ ہمیشہ نہیں جیتے، آسٹریلیا سے میچ اہم ہے، کوئی دباؤ نہیں، جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ اتنی مضبوط ہے کہ وہ کینگروز کو پچھاڑ سکتے ہیں۔

    دوسری جانب آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کو سخت حریف قرار دے دیا۔

      مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، بہترین کھیل پیش کرکے ہی سیمی فائنل میں پہنچا جاسکتا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ مائیکل کلارک نے کہا کہ دونوں ٹیموں کا پیس اٹیک مضبوط ہے، ایڈیلیڈ کے میدان میں اصل امتحان بولرز کا ہوگا۔