Tag: آسٹریلوی کھلاڑی

  • ویرات کوہلی کو آسٹریلوی کھلاڑی سے الجھنا مہنگا پڑگیا

    ویرات کوہلی کو آسٹریلوی کھلاڑی سے الجھنا مہنگا پڑگیا

    میلبرن : بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھنا مہنگا پڑگیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی گیند پر غیر معمولی شاٹس کھیلے جو سابق بھارتی کپتان سے برداشت نہ ہوئے۔

    ویرات کوہلی نے نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے جملے کسنا شروع کردیئے، کوہلی نے نہ صرف تلخ جملے کسے بلکہ پچ پر سیم کونسٹاس سے جان بوجھ کر ٹکرا ئے۔

    کوہلی کی میچ کے دوران غیر مناسب حرکت، تنقید کی زد میں آگئے

    اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر کوہلی سیم کونسٹاس سے ٹکرائے اور مڑ کر واپس آکر نوجوان بلے باز کو چیلنج بھی کیا لیکن عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو ختم کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by cricket.com.au (@cricketcomau)

    تاہم اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کی سیم کونسٹاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

    آسٹویلوی کھلاڑی سیم کونسٹاس نے جسمریت بمراہ کی 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز جبکہ محمد سراج کی 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ہونے والے بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ایم سی جی میں آج پہلا دن ہے۔

  • ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنے پر انگلش کھلاڑی کا اہم بیان

    ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنے پر انگلش کھلاڑی کا اہم بیان

    انگلیند کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے ایشز سیریز میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز  نے ٹی 20 بلاسٹ میں انگلش کرکٹ کاؤنٹی سسیکس، گلیمورگن کو جوائن کیا ہے  جس پر انگلیند کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی فرق پڑے گا۔

    پچ کی کنڈیشنز کو سمجھنے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور ایشز 2023 میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین نے بالترتیب سسیکس اور گلیمورگن کو جوائن کیا جہاں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں چند میچز کھیلے ہیں۔

    بین اسٹوکس کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کے منفرد کپتان بن گئے

    ایشز سے قبل آسٹریلیا کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

     آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہے اگر مزید بین الاقوامی کرکٹرز اس طرح لیگ میں شامل ہیں تو یہ کاؤنٹی کرکٹ کے لیے بہتر ہے۔

    بین اسٹوکس نے کہا کہ ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنے پر مجھے کسی  بھی کھلاڑی سے کوئی مسئلہ نہیں، مارکس نارتھ(ڈرہم ڈائریکٹر آف کرکٹ) نے مجھے میسج کیا اور کہا’ کیا یہ ٹھیک ہے اگر ہم کسی آسٹریلوی کھلاڑی کو سائن کریں؟

    جس پر میں نے انہیں جواب دیا’ دوست یہ بالکل ٹھیک ہے، پریشان نہ ہوں، اگر غیر ملکی کھلاڑی آتے ہیں تو یہ ہمارے لیے اچھا ہوگا، ہم کیوں نہیں چاہیں گے کہ سپر اسٹار کھلاڑی ہماری کاؤنٹیز کی نمائندگی کریں؟۔

    انہوں نے کہا کہ جب ایشز سیریز کی بات آتی ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی فرق پڑےگا، انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیو اسمتھ سسیکس میں لگاتار ڈک پر گئے ہیں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ وہ پھر بھی ایشز میں 700 رنز بنا سکتے ہیں۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، آسٹریلوی بولر اور بلے باز سرفہرست

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، آسٹریلوی بولر اور بلے باز سرفہرست

    لاہور : آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق بیٹنگ اور باؤلنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی سرفہرست ہیں جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس دسویں نمبر پر جگہ بنا پائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ کا اجراء کردیا، رینکنگ کے مطابق ایشز سیریز میں رنز کے ڈھیر لگانے والے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن ہے۔

    اسمتھ نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں80 اور23 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وہ 937پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی903 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے دیگر بہترین بیٹسمینوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، بھارت کے چیشتور پجارا، کیویز کے ہینری نکولس، بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں پر ہیں۔

    دس بہترین بلے بازوں میں بھارت، نیوزی لینڈ کے 3.3 جبکہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے جبکہ نئی بیٹنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا۔

    علاوہ ازیں بہترین باؤلنگ کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز908 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، پروٹیز کے کگیسو رابادا، دوسرے، بھارتی جیسپرت بمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

    دیگر باؤلرز میں جیسن ہولڈر، کیماروچ، ٹرینٹ بولٹ، نیل واگنز، جیمز اینڈرسن اور پاکستان کے محمد عباس شامل ہیں، آئی سی سی کی طرف سے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بہترین آل راؤنڈر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر ہیں، بنگلہ دیشی شکیب الحسن دوسری اور بھارتی روندرا جدیجا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

  • فلپ ہیوز کی آخری رسومات آبائی قصبے میں ادا کی جائیں گی

    فلپ ہیوز کی آخری رسومات آبائی قصبے میں ادا کی جائیں گی

    نیو ساؤتھ ویلز: آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ان کے آبائی قصبے میکسویل میں ادا کی جائیں گی۔ ایک میچ میں سرپربال لگنے سے زخمی ہونے کے بعد فلپ ہیوز گزشتہ روز دم توڑ گئے تھے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آنجہانی آسٹریلوی کھلاڑی کی آخری رسومات ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے میکسویل میں ادا کی جائیں گی۔ اس کے لئے ایک مقامی کرکٹ گراؤنڈ کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

    فلپ ہیوز کی موت کی خبر کے بعد ان کے قصبے میں سوگ کا عالم ہے۔ فلپ کے خاندان سے اظہارِ تعزیت کیلئے  لوگوں کی بڑی تعداد ان کے گھر آنا شروع ہوگئی ہے۔

    فلپ ہیوز چار روز قبل ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران شان ایبٹ کی قاتل باؤنسر سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر کی موت پر دنیائے کرکٹ غمگین ہے۔