Tag: آسٹریلیا اور انگلینڈ

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    میلبرن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے آج کے دونوں میچز مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالا ہوا ہے اور اب تک کئی اہم میچز بارش کی نذر ہوچکے ہیں اس سے قبل افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا ۔

    مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جب کہ اب انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

    اس وقت گروپ اے میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے،آئرلینڈ تیسرے اورآسٹریلیاچوتھے نمبر پر ہیں جب کہ گروپ ٹو میں بھارت اور جنوبی افریقہ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پاکستان اب تک ٹورنامنٹ میں فتح کا مزا نہیں چکھ سکا ہے، بھارت کے ساتھ سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد گزشتہ روز زمبابوے سے اپ سیٹ شکست نے قومی ٹیم کی سیمی فائنل کے مرحلے تک رسائی مشکل بنا دی ہے

  • ایشز کرکٹ سیریز آج جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہو رہی ہے

    ایشز کرکٹ سیریز آج جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہو رہی ہے

    برمنگھم : دو ہزار انیس کی ایشز کرکٹ سیریز آج جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہو رہی ہے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں برمنگھم میں پہلا ٹیسٹ کھیلیں گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخی سیریز جنگ کی اہمیت رکھتی ہے۔ عالمی کپ کے بعد انگلینڈ میں آج ایشز کا میدان سجے گا، ایک طرف عالمی چیمپیئن انگلینڈ تو دوسری جانب ایشیز ہولڈر آسٹریلیا مد مقابل ہوگا۔ ایشز سیریز میں اب تک آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے تینتیس بار ٹرافی اپنے نام کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بتیس بار تاریخ بنائی۔

    انگلینڈ کے پاس جوفرا آرچر، بین اسٹوکس سپرائز پیکج ہوں گے، وارنر، اسمتھ اور بینکرو فٹ پابندی کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ ایشز کو ٹیسٹ کرکٹ کے حکمران کا سا درجہ حاصل ہے۔ کوئی ہارنا نہیں چاہتا۔ برمنگھم میں جو جیتے گا وہ سبقت لے جائے گا۔

    ایشز سیریز کیا ہوتی ہے؟؟

    ایشیز، کرکٹ میں سیریز کا نام ہے یہ وہ روایتی سیریز ہے جو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جاتی ہے۔1882 میں انگلینڈ کی ٹیم جب اوول ٹیسٹ آسٹریلیا سے سات رنز سے ہاری تو انگلش اخبار اسپورٹنگ ٹائمز نے لکھا کہ انگلش کرکٹ کی موت واقع ہو گئی، تدفین انگلینڈ میں ہوگی اور اس کی راکھ آسٹریلیا جائیگی۔

    اگلے سال انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر جا کر شکست دی تو انگلش کپتان کو ایک نمائشی میچ کے بعد کچھ خواتین نے بیلز کی راکھ دی، اسی راکھ کو چھوٹے سے آتش دان میں رکھ کرسو کیوبک انچ کی ٹرافی بنائی گئی۔ اسی ٹرافی کے لئے ایشیز کھیلی جاتی ہے۔