Tag: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

  • آسٹریلوی ٹیم ایک بار پھر بال ٹیمپرنگ کی زد میں آگئی

    آسٹریلوی ٹیم ایک بار پھر بال ٹیمپرنگ کی زد میں آگئی

    لندن: آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی زد میں آگئے، سوشل میڈیا پر زمپا کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوران میچ ہی آسٹریلوی لیگ اسپنر کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھیں۔

    میچ کے دوران آسٹریلوی لیگ اسپنر بار بار جیب میں ہاتھ ڈالتے ہوئے دکھائی دئیے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمپا جیب میں ہاتھ ڈالتے پھر بال پر ہاتھ پھیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر اور ویڈیوز نہیں دیکھیں اس لیے اس پر کچھ تبصرہ نہیں کرسکتے۔

    ایرون فنچ نے کہا کہ ایڈم زمپا ہر میچ میں اپنے ساتھ ’ہینڈ وارمر‘ رکھتے ہیں اور میرے خیال میں ان کی جیب میں ہینڈ وارمر ہی تھا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا دونوں ٹیموں کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس کا کوئی نوٹس لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم سے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ پر ایک سال کی معطلی کی سزا بھگت چکے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ 2018 میں دونوں کرکٹرز کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر ایک سال کی پابندی کی سزا دی تھی۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے دی

    ایڈلیڈ : آسٹریلیا نے بھارت کو اڑتالیس رنز سے شکست دے کر چار میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ایڈلیڈ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز دو سو نوے رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلئیر کرکے بھارت کو کامیابی کے لئے تین سو چونسٹھ رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کے ابتدائی دو کھلاڑی صرف ستاون رنز پر آوٹ ہوگئے۔

    جس کے بعد مرلی وجے نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر اسکور میں ایک سو پچاسی رنز کا اضافہ کیا۔ مرلی وجہ ناروس نائنٹیز کا شکار بنے اور ننانوے رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بولرز کے سامنے مزاحمت جاری رکھی تاہم وہ ایک سو اکتالیس رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم تین سو پندرہ رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں سمیت میچ میں بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کو بھارت کیخلاف تین سو تریسٹھ رنز کی برتری

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کو بھارت کیخلاف تین سو تریسٹھ رنز کی برتری

    ایڈیلیڈ : آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں تین سو تریسٹھ رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے پہلی نامکمل اننگز تین سو انہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی ۔

    پجھتر رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم چار سو چوالیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویرات کوہلی ایک سو پندرہ رنزبناکر نمایاں رہے۔ نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلیا نے تیہتر رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا اور چوتھے روز کے اختتام تک پانچ وکٹوں پر دو سو نوے رنزبنالئے۔ وارنر نے مسلسل دوسری سینچری اسکور کی۔ وہ ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کو میچ میں تین سو تریسٹھ رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے