Tag: آسکر

  • پریانکا چوپڑا کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی

    پریانکا چوپڑا کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر بنائی گئی مختصر فلم ’انوجا‘ کو آسکر کی نامزدگیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی مختصر فلم ’انوجا‘ کو مارچ میں ہونے والے آسکر کی نامزدگیوں میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، اس فلم کی شوٹنگ دہلی میں کی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ANUJA (the film) (@anujathefilm)

    فلم کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بڑی بہن پلک کے ساتھ پچھلی گلی میں کپڑے کی فیکٹری میں کام کرتی ہے اس فلم میں چائلڈ لیبر اور تعلیم سے جڑے مسائل پر بات کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈم جے گریو کی ہدایتکاری اور ساچیترا مٹائی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم، فلم فیسٹیول میں لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں انوجا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم کے ساتھ جڑنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

    ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے انوجا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ساتھ جڑنا میرے لیے فخر کی بات ہے، یہ فلم ایک نازک مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے جس سے لاکھوں بچے متاثر ہوتے ہیں۔

    شاٹ فلم انوجا

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Krushan Naik (@krushanaik)

    فلم انوجا ایک 9 سالہ لڑکی کی کہانی ہے جسے 9 سال کی عمر میں زندگی کے حوالے سے بڑا فیصلہ لینا پڑتا ہے کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرے، اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انوجا کو یہ بھی فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کس طرح تعلیم جاری رکھے۔

  • آسکر میں نامزدگی کیلئے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں، اے آر رحمان

    آسکر میں نامزدگی کیلئے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں، اے آر رحمان

    میوزک کمپوزر اور گلوگار اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ ہماری فلمیں آسکر میں نامزد ہوجاتی ہیں لیکن ایوارڈ نہیں جیت پاتیں۔

    آسکر اور گریمی جیسے باوقار ایوارڈز سے سرفراز بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان نے کہا کہ ہامری فلمیں آسکر میں نامزد ہوتی ہیں لیکن ہمیں اسے جیتنے میں ناکام ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے آسکر میں نامزدگی کیلئے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں، ہمیں وہ فلمیں بھیجنی چاہئیں جو مغربی ممالک کے باشندے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

    یہ بات اے آر رحمان نے وائلن بجانے والے موسیقار سبرامنیم سے ان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

    خیال رہے کہ اے آر رحمان کو 2009 میں سلم ڈاگ ملینیئر کی بہترین موسیقی ترتیب دینے پر آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

  • ’ناٹو ناٹو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیت لیا

    ’ناٹو ناٹو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیت لیا

    لاس اینجیلس: جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری  کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔

    مشہور ہدایتکار ایس ایس راجا مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی تیلگو زبان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہٹ فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ناتو ناتو نے آسکر جیتنے والا پہلا بھارتی گانا بن کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

    95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں لیڈی گاگا اور ریحانہ جیسی امریکی گلوکاراؤں کے گانوں کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے بلاک بسٹر گانے نے بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

    اس کے دلکش ٹیمپو اور کوریوگرافی نے دنیا بھر کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور اسے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

    دوسری جانب بھارت ایک اور ایوارڈ جیتا، فلم دی ایلیفینٹ وسپرز بیسٹ کو ڈاکو مینٹری شارٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ آسکرز کی میزبانی جمی کامل نے کی جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بھی آسکرز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

  • آسکر کی نئی فہرست جاری، چار بالی ووڈ شخصیات بھی شامل

    آسکر کی نئی فہرست جاری، چار بالی ووڈ شخصیات بھی شامل

    ممبئی: بالی ووڈ کے چار اداکاروں اور ہدایت کارہ کو اکیڈمی آف پرموشن پکچر اینڈ سائنس (آسکر) نے ممبر شپ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آسکر کی جانب سے تنظیم میں شامل کیے جانے والے 842 افراد کی فہرست جاری کی گئی، ممبر شپ حاصل کرنے والی شخصیات کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

    فہرست کے مطابق مختلف کیٹگریز میں جہاں ہالی ووڈ کے اداکاروں کو شامل کیا گیا وہیں بھارت کی چار فلمی شخصیات اداکار انوپم کھیر، انوراگ گیشپ اور رتیش بترا جبکہ ہدایت کارہ زویا اختر بھی شامل ہیں۔

    آسکر کی نئی فہرست میں شامل ہونے والی شخصیات اور موسیقاروں میں لیڈی گاگا، الزبتھ موس، کلیری بوم، لوئی ٹریٹگناں، جیمی بیل، اسٹرلنگ براؤن، ٹام ہالینڈ، جنیفر اہلے، بیرو کیونگھن، ٹریسی لیٹس، ڈیمیئن لوئس، آرچی، پنجابی و دیگر اہمیت کے حامل ہیں۔

    دی اکیڈمی نے گزشتہ روز انٹرنیٹ پر فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج ہمارے لیے بہترین دن ہے کیونکہ ہم 842 اثر انگیز شخصیات کو اکیڈمی میں مدعو کرنے پر انتہائی پرجوش ہیں‘‘۔

    اکیڈمی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق ممبر شپ حاصل کرنے والی 842 شخصیات کا تعلق 59 مختلف ممالک سے ہے اور ان میں سے بیشتر خواتین ہیں۔

    بالی ووڈ شاعر اور کہانی نویس جاوید اختر نے بیٹی کے منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’’مجھے امید ہے تمام بھارتیوں کو اس بات پر خوشی اور فخر محسوس ہوگا کہ میری بیٹی (معروف رائٹر اور ہدایت کارہ) کو آسکر کی جانب سے ممبر شپ کی پیش کش کی گئی ہے، یہ ہم سب کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے‘‘۔