Tag: آصف علی زرداری

  • صدر مملکت آصف زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش

    صدر مملکت آصف زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش

    اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی، آصف زرداری گارڈ آف آنر کے لئے بگھی میں تشریف لائے۔

    مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد صدرمملکت آصف زرداری نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔

    گارڈ آف آنرکی تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اور بختاوربھٹو بھی شریک ہوئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز آصف علی زرداری نے 14ویں صدرِ پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر سے حلف لیا تھا۔

    خیال رہے آصف علی زرداری کُل 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

  • صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور

    صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور

    اسلام آباد: سابق صدر، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال ہوئی، صدراتی امیدوار آصف زرداری کی طرف فاروق نائیک اور سینیٹر شہادت اعوان الیکشن کمیشن پہنچے۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پراعتراض عائد نہیں کیا گیا، نمبر پورے ہیں، آصف زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوں گے۔

    خیال رہے صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح دس سے شام پانچ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

  • آصف زرداری نے کسی پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان مسترد کردیا

    آصف زرداری نے کسی پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان مسترد کردیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کسی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔ پی پی آئندہ انتخابات میں اکیلے لڑےگی۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہر حلقے سے ٹکٹ کیلئے متعدد درخواستیں آرہی ہیں۔ ہرحلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔

    آصف زرداری نے ہدایت کی کہ جہاں کمزور امیدوار ہیں وہاں مضبوط امیدوار لائیں۔ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

  • تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ درست تھا، آصف علی زرداری

    تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ درست تھا، آصف علی زرداری

    پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی حکومت مائنس زرداری پیپلزپارٹی چاہتی تھی، ہمیں چھ وزارتوں کی پیشکش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے نجی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی حکومت میں ہمیں 6 وزارتوں کی پیشکش کی گئی۔ اس دورمیں مجھے ملک سے باہر جانے کا پیغام بھجوایا گیا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا۔ ان کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی ملکی معیشت کے دشمن تھے۔

    انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آراو الیکشن کراتے۔ آر او الیکشن کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی 2028 تک حکومت بنالیتے۔

    انھوں نے کہا کہ یقین ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے اسی لیے انتخابی مہم شروع کی۔ 2021 میں مجھے بیرون ملک جانے کا پیغام بھجوایا گیا جو نہیں مانا۔ 2021 میں خود بیرون ملک چلا جاتا تو ورکرز کو کیا پیغام دیتا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ سب پارٹیوں کا مقصد تھا کسی طریقے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانا ہے۔ ہم سب کا کاز تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔ پاکستان ہر شعبے میں ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے نمبرز زیادہ تھے اسی لیے شہباز شریف وزیراعظم بنے۔ سیاست میری مجبوری ہےضرور ت نہیں۔ سیاست مجبوری اس لیے ہے کہ بی بی اور کارکنوں نے شہادت دی، ہم پر قرض ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ بلاول ابھی تربیت یافتہ نہیں کچھ وقت لگےگا۔ بلاول میں مجھ سے زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن تجربہ تجربہ ہوتا ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد ہم نے تھر کے کوئلے کو ترقی دی۔ پیپلزپارٹی وہ کہتی ہے جو حقیقت ہے۔

    شریک چیئرمین پی پی نے کہا کہ بلوچستان پر ابھی مرہم رکھا ہے بہت کچھ کرنا ہے، جب کریں گے آگ ٹھنڈی ہوگی۔ کوشش کی جائے گی مسنگ پرسن کا مسئلہ حل کیا جائے۔ ہمسائے پیسہ لگا رہے ہیں بلوچستان میں عدم استحکام ہو، اسے روکنا ہے۔

    سابق صدر نے کہا کہ شہباز شریف سے متاثر تھا، صبح 6 بجے اٹھتے اور رات 8 بجے تک کام کرتے ہیں۔ اتحادی حکومت کا تجربہ کافی مشکل تھا۔ شہبازشریف کو کافی چیزیں کہیں جو نہیں مانی گئیں جس کا ملک کو نقصان ہوا۔

    آصف زرداری نے بتایا کہ دو ارب کی شوگر پڑی تھی، اجازت نہیں دی، شوگر افغانستان اسمگل ہوگئی۔ ہمیشہ خوردنی تیل درآمد ہوتا ہے اس پر پابندی لگادی۔

    انھوں نے کہا کہ پرویزالٰہی جیل میں بیٹا باہر بیٹھا ہے، بیٹے کو غیرت نہیں کہ واپس آجائے۔ بہتر ہے کہ اس نہج پرچلیں کہ آگے بھی چل سکیں۔ ضروری نہیں کہ ن لیگ لیڈ کرے، دوسری جماعتیں اور شخصیات بھی ہیں۔ تجارت کی وزارت ہمارے پاس تھی لیکن پالیسی تو کابینہ نے ہی بنانی تھی۔

  • آصف زرداری  پیپلزپارٹی  میں اہم شخصیات کی شمولیت کیلیے سرگرم

    آصف زرداری پیپلزپارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت کیلیے سرگرم

    لاہور : پیپلز پارٹی نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لئے پنجاب اور بلوچستان میں سرگرمیاں تیز کردیں، آصف علی زرداری کے دورہ لاہور میں کئی اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لیے سرگرمیاں تیز کردیں ، شمولیت کے لئے پنجاب اور بلوچستان پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے موثرسیاسی قبائل پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہے جبکہ پنجاب سے متعدد سیاسی شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے۔

    پی پی مختلف حلقوں سے جیتنے کی پوزیشن والےامیدواروں سےرابطےمیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی چھوڑکرپی ٹی آئی میں جانےوالےکی واپسی کےلئےکوشش جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کے دورہ لاہور میں کئی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گی، سابق گورنرپنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدرسےملاقات کاامکان ہے، جس میں ذوالفقارخان کھوسہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

    ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق آصف زرداری کے پیپلزپارٹی پنجاب کو مضبوط کرنے کے لئے اہم شخصیات سے رابطے ہیں ، آصف زرداری نےقاسم ضیا کو پنجاب میں اہم ذمہ داری کی آفرکر دی۔

    آصف زرداری دورہ لاہورمیں اپناطبی معائنہ بھی کروائیں گے اور پیپلزپارٹی پنجاب تنظیم کےمختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ حاجی عزیز الرحمان چن کی عیادت کےلئے انکےگھرجائیں گے۔

    آصف زرداری چندروزلاہورمیں قیام کے دوران ماضی میں حلیف جماعتوں کےرہنماؤں سےبھی رابطےکریں گے، بجٹ کے بعد بلوچستان اور پنجاب سے کئی شخصیات پی پی میں شامل ہوں گی۔

  • زرداری عوامی جدوجہد پر نہیں، منی لانڈرنگ پر پکڑے گئے ہیں: شیخ رشید

    زرداری عوامی جدوجہد پر نہیں، منی لانڈرنگ پر پکڑے گئے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کے رویے کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار  دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ عوامی جدوجہد پر نہیں منی لانڈرنگ پر پکڑے گئے ہیں.

    [bs-quote quote=” سورج مغرب سےنکل سکتاہےمگرنواززرداری کی حکومت اب نہیں آئے گی.

    ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے رویے سے جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں.

    شیخ رشید نے کہا کہ چور بازاری کرنے والے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، مگر ایسا نہیں ہوگا. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سورج مغرب سےنکل سکتاہےمگرنواززرداری کی حکومت اب نہیں آئے گی.

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواست مسترد ہونے پر سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیئے 5 افسران سمیت نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس پہنچی، جہاں انھیں گرفتار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: متنازع فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا، کارکن پرامن رہیں: بلاول بھٹو زرداری

    گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو نیب ہیڈکوارٹرز لے جایا جائےگا اور آصف زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے.

  • متنازع فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا، کارکن پرامن رہیں: بلاول بھٹو زرداری

    متنازع فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا، کارکن پرامن رہیں: بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل کر دی.

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی ممکنہ گرفتاری کے تناظر میں انھوں نے کہا کہ کارکنان اشتعال میں نہ آئیں.

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا.

    [bs-quote quote=”پیپلز پارٹی جانب دارانہ فیصلوں کےباوجود قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو زرداری”][/bs-quote]

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں بےگناہی کوثابت کیا ہے. 

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جانب دارانہ فیصلوں کےباوجود قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے.

    مزید پڑھیں: اسلام آبادہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواست مسترد ہونے پر سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیئے 5 افسران سمیت نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس پہنچ گئی ہے.

    گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو نیب ہیڈکوارٹرز لے جایا جائےگا اور آصف زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • میگا منی لانڈرنگ‘ نیب نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری کردیے

    میگا منی لانڈرنگ‘ نیب نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری کردیے

    اسلام آباد: چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، سابق صدر جعلی اکاؤنٹس کیس میں10 جون تک ضمانت پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری منظور کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں مطلوب ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ دس جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر کی ضمانت کے حوالے سے ہونے والی سماعت میں وارنٹ گرفتاری پیش کیے جائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ نیب نے آصف زرداری سےمیگامنی لانڈرنگ تحقیقات میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئےدونوں کی ضمانت میں دس جون تک توسیع کردی تھی۔

    سماعت کے دوران نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ کیس کےتمام دستاویزات اور ریکارڈکیس کےساتھ منسلک ہیں، جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری براہ راست ملوث ہیں۔ آصف زرداری نے میڈیا پر کہا تھا کہ اگرہم امیر نہیں ہوں گے تو کون ہوگا ، ان کوگرفتار کرنے کے لیے نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہیں، آصف زرداری کی گرفتاری نیب کی انکوائری کاحصہ ہے۔

    جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ پڑھ کرسنایاجائے، کیااینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت نیب تفتیش کرسکتی ہے؟ نیب کے وکیل کا کہنا تھا جی ایکٹ کی تعریف پرپورانہ اترنےکےباوجودنیب تفتیش کرسکتی ہے، اکاؤنٹس دوسرےشخص کےنام اصل بینفشری کوظاہرکیےبغیربنائےگئے، یہ انتہائی پوشیدہ پیسوں کی منتقلی کا بھیانک جرم ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کرپشن،رشوت کی خفیہ منتقلی کیلئے جعلی اکاؤنٹس کااستعمال کیاگیا، جعلی اکاؤنٹس میں فریال تالپورکےدستخط چیک پر موجود ہیں، جسٹس عامر فاروق نے نیب سےاستفسار زرداری گروپ کا کیا اسٹیٹس ہے، جسٹس محسن اخترکیانی نے پوچھا اسٹیٹ بینک نے فریال تالپور سے متعلق کیا کہا؟ نیب نے بتایا اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کو مطلع کیا۔

    جسٹس محسن اخترکیانی کا کہنا تھا آصف زرداری کا جعلی اکاؤنٹ کیس میں کیاتعلق ہے تو جہانزیب بھروانا نے بتایا اومنی گروپ کا تعلق زرداری گروپ سے ہے، میگا منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش میں زرداری گروپ سامنے آیا، زرداری گروپ اکاؤنٹ میں جعلی اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ منتقل ہوئے، دوسری مرتبہ پھر ڈیڑھ کروڑ روپے زرداری گروپ اکاؤنٹ منتقل ہوئے۔

    نیب نے کہا زرداری گروپ ٹرانزیکشنز پر اسٹیٹ بینک نے مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹ جاری کی ہے، زرداری گروپ اکاؤنٹ سے رقم اویس مظفر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، زرداری گروپ اکاؤنٹ سےرقم منتقلی فریال تالپورکےدستخط سےہوئی، جسٹس عامرفاروق نے کہا ڈیڑھ کروڑکی ٹرانزیکشن ہوئی،جس نے کی وہ کیا کہتا ہے، مجموعی طور پر کتنی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

    نیب نے جواب میں بتایا مجموعی طورپر14بلین روپےکی ٹرانزیکشن ہوئی ہے،مختلف اکاؤنٹس سےٹرانزیکشن ہوئی ، جسٹس عامرفاروق نے کہا ایک ایک کرکے بتائیں میرا حساب اچھا نہیں ،نیب آئی او کا کہنا تھا آدھا پیسہ رکھ رہے تھے اور آدھا پیسہ باہر ممالک منتقل کیاگیا، جسٹس عامرفاروق نے کہا یہ وائٹ کالرکرائم ہے باریک بینی سے دیکھیں گے۔

    جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا آپ آصف زرداری کاکرداربتائیں، جتنی کہانی بتائی اس میں فریال تالپور کا کردار ہے، آصف زرداری اپنی کمپنی کے بینفشل مالک ہیں کیا یہ جرم ہے، پراسیکیوٹرنیب نے بتایا آصف زرداری کے کردار کیلئے تینوں کمپنیوں پر جانا ہوگا۔

    عدالت نے کہا آپ صرف ایک ریفرنس دائرکرتے ضرورت کیا تھی اتنا پھیلانے کی، اومنی گروپ پرآپ کا الزام ہے آصف زرداری کا فرنٹ مین تھا، آپ کے صرف فرنٹ مین کہنے سے کیا وہ فرنٹ مین ہوجائےگا۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپورکی عبوری ضمانت میں10جون تک توسیع کردی تھی۔

    خیال رہے کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 5بار توسیع کی گئی، آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

  • نیب چلے گا یا معیشت، دونوں ساتھ نہیں چل سکتے ، آصف علی زرداری

    نیب چلے گا یا معیشت، دونوں ساتھ نہیں چل سکتے ، آصف علی زرداری

    راولپنڈی : سابق صدر آصف زرداری نے کہا نیب چلے گا یا معیشت، دونوں ساتھ نہیں چل سکتے ، لگتا نہیں حکومت 5 سال کی مدت پوری کر پائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہرآصف زرداری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا نیب چلے گا یا معیشت، دونوں ساتھ نہیں چل سکتے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت 5 سال پورے کرےگی؟ جس پر آصف علی زر داری نے کہاکہ خدانخواستہ ، لگتانہیں حکومت 5سال کی مدت پوری کرپائےگی۔

    سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے لندن جانے سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ اللہ سب کو صحت دے، اگر میاں صاحب کو ضرورت ہے تو لندن چلے جائیں، وہ کہاں جائیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کی تحریک میں شمولیت سے متعلق سابق صدر نے کوئی جواب نہیں دیا اور صرف ’انشاءاللہ‘ کہا۔آخر میں سابق صدر نے صحافیوں سے کہا کہ ’پھر نہیں کہنا میں بولتا نہیں ہوں۔

    اس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت ایک اور ملزم شیرمحمد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں :  جعلی اکاؤنٹس کیس : ایک اور ملزم شیر محمد بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

    دوسری جانب احتساب عدالت میں آصف زرداری،فریال تالپورکی مستقل ضمانت منظور کرلیں ہیں ، ضمانتیں20،20لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔

  • ٹیکنو کریٹ مشیر پارلیمنٹ میں بھلا کیوں آئیں گے: آصف علی زرداری

    ٹیکنو کریٹ مشیر پارلیمنٹ میں بھلا کیوں آئیں گے: آصف علی زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ مشیرہوں گے، تو پارلیمنٹ میں کیوں آئیں گے.

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی مضبوطی کے حق میں ہے، جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور ہونے نہیں دیں گی.

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت بدترین مالی بحران کا شکار ہے، عوام پریشان ہے، وفاقی حکومت نے سندھ کے فنڈز روک رکھے ہیں، فنڈز نہ ملنے سے ترقی کا عمل سخت متاثر ہورہا ہے، عوام کو کچھ دے نہیں سکتے، تو مقامی مسائل تو حل کرسکتے ہیں.

    آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کابینہ کے ارکان عوام سے رابطے میں رہیں، وزرا مشیر اور دیگر نمائندگان عوام کے پاس جائیں، میں حکومتی نمائندگان کو عوام کے پاس دیکھوں، سندھ کے منتخب ارکان باہر نکلیں، اصل طاقت عوام ہے.

    ،مزید پڑھیں: آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق

    انھوں نے کہا کہ جوعوام کے پاس نہیں جائے گا، اسے عوام بھی اپنا نمائندہ نہیں سمجھتی، ہم عوام میں سے ہیں، مجھے پتا ہے کہ عوام کس مشکل میں ہے.

    یاد رہے کہ آج آصف علی زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں‌ رہنما متفق ہیں‌کہ رمضان میں عوام کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے، عوامی کا ردعمل تحریک کو جلا بخشے گا۔