Tag: آصف علی زرداری

  • میاں صاحب خلائی مخلوق کو استعمال کرتے رہے ہیں، اب وہی ان کا نام بتائیں: آصف زرداری

    میاں صاحب خلائی مخلوق کو استعمال کرتے رہے ہیں، اب وہی ان کا نام بتائیں: آصف زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ہم نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیل گئے، بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کی شہادت جمہوریت کے لئے تھی۔

    انھوں نے سابق وزیر اعظم کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب خلائی مخلوق کو استعمال کرتے رہے ہیں، وہی اب ان کا نام بتائیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب نوازشریف خلائی مخلوق کو استعمال کررہے تھے، ہم جمہوریت کے لئے قربانیاں دے رہے تھے، ہم اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی میں بیٹھنے کے لیے تیار ہیں.

    انھوں نے کہا کہ الیکشن وقت پرہوں گے اور وقت ہی پر ہونے چاہییں، پہلے بھی گرمیوں اور رمضان میں ہم نے الیکشن لڑے ہیں، اب بھی تیار ہیں۔

     آصف زرداری نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی، تو پی ٹی آئی سے اتحاد کیا، الیکشن کے بعد ضرورت پڑی، تو عمران خان سے اتحاد کیا جاسکتا ہے۔

    انھوں نے موجودہ حالات میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہم نےماضی میں بھی حکومتیں کی ہیں، ہمیں کوئی شوق نہیں ہم وزیراعظم یا صدر ہاؤس دیکھیں۔

    یاد رہے کہ  سابق صدر نے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، عمران خان کے جلسے کے بعد انھوں نے لاہور میں چھ بڑے جلسوں کا اعلان کیا تھا۔


    اٹھارویں ترمیم پر عمل نہ ہونے کے باعث صوبوں میں اشتعال پایا جاتا ہے، آصف زرداری


  • اٹھارویں ترمیم پر عمل نہ ہونے کے باعث صوبوں میں اشتعال پایا جاتا ہے، آصف زرداری

    اٹھارویں ترمیم پر عمل نہ ہونے کے باعث صوبوں میں اشتعال پایا جاتا ہے، آصف زرداری

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر عمل نہ ہونے کے باعث صوبوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے، یہ ایک ملک ہے اور ہم اسے بناکر رہیں گے۔ میاں صاحب اور چوہدری صاحب نے جنوبی پنجاب کے لیے آواز نہیں اٹھائی جب کہ ہم نے اس کے لیے قرارداد پاس کی تھی، عمران خان نے بھی جنوبی پنجاب کے خلاف بات کی۔

    انھوں نے کہا ہم نے کاشت کاروں کے لیے نئی پالیسی بنائی ہے، کاشت کاروں کو یوریا کی بوری 500 روپے میں ملے گی، جو کام میں پانچ سال پہلے کرتا ہوں وہ ان کو پانچ سال بعد یاد آتاہے۔ ہم شہروں میں بسنے والے غریبوں کو بھی راشن کارڈ تقسیم کریں گے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کسی ایک صوبے کے لیے نہیں بلکہ تمام صوبوں اور پاکستان کے لیے دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

    2018 کے انتخابات میں پوری تیاری سے حصہ لیں گے، آصف زرداری

    فاٹا کے بارے میں اپنی انتخابی پالیسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اسمبلی سے فاٹا اصلاحات پاس کرائیں گے، بے نظیر بھٹو فاٹا کے انضمام کی لیے عدالت بھی گئی تھیں، ہم پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جو بے نظیر بھٹو کے دور میں تھا۔

    انھوں نے کہا عمران خان کے پاس خارجہ پالیسی ہے نہ داخلہ پالیسی، نہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی خارجہ پالیسی ہے، کوئی مودی کا یار بنا بیٹھا ہے تو کوئی کسی اور کا، جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا بھی دشمن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 2018 کے انتخابات میں پوری تیاری سے حصہ لیں گے، آصف زرداری

    2018 کے انتخابات میں پوری تیاری سے حصہ لیں گے، آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں پوری تیاری سے حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن انتخابات کوانتخابات سمجھ کرلڑے گا، کارکن آج ہی سے سرگرم ہوجائیں، پی پی کوعوام کی طاقت پر بھروسا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے، ہماری ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے، ہماری توجہ مسائل کے حل کرنے پر ہوتی ہے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ اقتدارمیں آکر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، موجودہ حکومت نےعوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔قبل ازیں انھوں نے پنجاب کو پی پی کا قلعہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

    پنجاب پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا: آصف زرداری

    واضح رہے کہ تیس مئی کو مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت پوری ہورہی ہے جس کے بعد نئے انتخابات کا سلسلہ شروع ہوگا، سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے زور و شور سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ نئے انتخابات کے سلسلے میں عمران خان کے جلسے نے ملک بھر کی سیاسی فضا میں ہل چل مچادی ہے، ایم ایم اے نے بھی مینار پاکستان میں 13 مئی کو بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں: آصف علی زرداری

    وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں: آصف علی زرداری

    لاہور/اسلام ٓباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن جیت کر جنوبی پنجاب کا صوبہ بنائے گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ جاتی امرا کے سوا پورے پنجاب میں ترقی کہیں نظرنہیں آتی.

    [bs-quote quote=” آراو الیکشن سے آنے والی حکومت نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا، بھوک، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف علی زرداری” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/ZARDARI60.jpg”][/bs-quote]

    آصف علی زرداری نے کہا کہ وسطی پنجاب میں بسنے والوں کو ریاست کے ثمرات دلائیں گے، پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب کی مشکلات اورمحرومیوں کا احساس ہے، عوام کو صوبہ دلا کرمحرومی کا ازالہ کریں گے.

    سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آئی، صوبوں کے ساتھ انصاف ہوا، پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خود مختاری، این ایف سی ایوارڈ دیا.

    انھوں نے کہا کہ آر او الیکشن سے آنے والی حکومت نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا، بھوک، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں.

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور آخری مراحل میں ہے، الیکشن 2018 جیت کر پیپلزپارٹی بھرپور قوت سے منشور پرعمل کرے گی.

    بعد ازاں اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے حکومتی بجٹ سے متعلق کہا کہ وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں، اس بجٹ کا محرک صرف لالچ اور سیاسی عزائم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آخر وفاقی حکومت سال کا بجٹ کیوں پیش کر رہی ہے، اس حکومت کا دو ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے، کیا حکومت اسی کمیشن کیلئے پورے سال کابجٹ پیش کر رہی ہے؟

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فقط تین ماہ کا بجٹ پیش کرے گی، وفاقی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے، کسی وفاقی حکومت نے صوبوں کے خدشات پراتنی بے حسی نہیں دکھائی۔


    مریم نواز نے عمران خان اور آصف زرداری کو بھائی بھائی قرار دے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری

    شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری

    لاہور : شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹائون سانحہ کا حساب دینا ہوگا، وہ تحقیقات پر اثر انداز ہوئے، انھیں استعفیٰ دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے ساتھ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ کچھ دوستوں کی مدد مل جائے، بیرون ملک جائیداد بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں، مگر ہم اب یہ مذاق نہیں ہونےدیں گے، نوازشریف پر302کےمقدے ہونے چاہییں۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میاں برادران جمہوریت کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، جج نوازشریف کو کہتے رہے کہ منی ٹریل بتائیں، میاں صاحب نےآخری دم تک ججزکو منی ٹریل نہیں بتائی۔

    آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

    ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کی دعوت دینے پر طاہر القادری کا شکرگزار ہوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرشروع سے ڈاکٹرصاحب کےموقف کےحامی ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری

    پریس کانفرنس کے آغاز میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ آصف زرداری، خورشید شاہ اور دیگر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ملاقات میں اے پی سی کے ایجنڈے اور اہم امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں سو فی صد ہم آہنگی پائی جاتی ہے، کسی ایک نکتے پر بھی اختلاف نہیں۔

    طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب سے شریف برادران کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، پاکستان عوام ایسا این آر او قبول نہیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • عمران خان اور زرداری میرے دائیں بائیں بیٹھیں گے: طاہر القادری

    عمران خان اور زرداری میرے دائیں بائیں بیٹھیں گے: طاہر القادری

    لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہر القادری نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طاہر القادری نے اپنے تازہ خطاب میں کہا ہے کہ وہ جلد عوامی احتجاج کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی حریف عمران خان اور آصف علی زرداری بھی اس تحریک میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے اور وہ انھیں اپنے دائیں بائیں بٹھا کر دکھائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی گریٹر پلان بنتا نظرنہیں آرہا، موجودہ حالات میں ہمارے پاس عوامی احتجاج کا آپشن ہے، جسے ہم استعمال کریں گے۔ ہمیں کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت گرا دیں گے، طاہر القادری

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سمیت ساری بڑی پارٹیاں ان کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے بھی اپنے تازہ بیان سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ فیض آباد دھرنا کچھ نہیں، میں جو کروں گا، توسب دیکھیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سابق صدرآصف زرداری کا پاکستان واپس آنے کا اعلان

    سابق صدرآصف زرداری کا پاکستان واپس آنے کا اعلان

    دبئی : سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان واپس آنے کااعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ جلاوطن نہیں ہوا، جلد وطن واپسی ہوگی۔آصف علی زرداری آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کررہے تھے جو 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ 

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ہی ہفتے میں پاکستان واپس آجاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے جلاوطن نہیں کیا گیا بلکہ خود ہی ملک سے باہر رہ رہا ہوں۔

    صدرآصف زرداری نے اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو انوکھا لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کھیلنے کو چاند مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے چاند کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری مراد وزارت عظمیٰ ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کپتان پاناما کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئے ہیں، عدالت عظمیٰ کے کمیشن کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو کیا فائدہ ہوگا، جمہوریت کا ارتقا سپریم کورٹ میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہو گا۔

    اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صابرشاکر کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ستائیس دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرکے اہم خطاب بھی کریں گے، اس موقع پر وہ پیپلز پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے.

    مزید پڑھیں : تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا، آصف زرداری

    بیورو چیف کے مطابق آصف علی زرداری آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کررہے تھے جو 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں، جس کے بعد سابق صدر وطن واپس آجائیں گے۔

    آصف علی زرداری نے ایک جلسے کے دوران متنازعہ تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب بلے کو دودھ نہیں پینے دینا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اور کچھ لوگ تین سال کیلیے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔

    اس بیان پر سیاسی تجزیہ نگاروں اور مبصرین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔ یہ بیان دینے کے کچھ روز بعد آصف علی زرداری علاج کے سلسلے میں امریکہ روانہ ہو گئے۔

  • بینظیر بھٹو کےقتل کی ایف آئی آر واپس نہیں لےسکتے،آصف زرداری

    بینظیر بھٹو کےقتل کی ایف آئی آر واپس نہیں لےسکتے،آصف زرداری

    نوڈیرو : پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی ایف آئی آر واپس نہیں لے سکتے چاہے کوئی کتنا ہی دباؤ ڈالے۔

    یہ بات انہوں نے نوڈیرو میں بینظیر بھٹو کی باسٹھویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری،بختاوراورآصفہ بھٹو اور پی پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

      نوڈیرو ہاؤس میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب سے خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا بے نظیر بھٹو نے ڈرائنگ روم کی سیاست عوام کےہاتھوں میں دی۔

    انہوں نے کہا کہ شہید بےنظیربھٹوکےقتل میں ملوث کچھ ملزمان مارےگئے کچھ جیل میں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو نے خود کہا تھا کہ انہیں کچھ ہوا تو ذمے داری پرویز مشرف پر ہوگی۔

    اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نوڈیرو ہاؤس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گڑھی خدا بخش پہنچے۔ بختاور بھٹو زرداری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید بھی ساتھ موجود تھے۔

    آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سابق صدر مزار پر حاضری کے بعد واپس نوڈیرو ہاؤس چلے گئے جہاں قرآن خوانی کے بعد سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔

  • الطاف حسین اورآصف زرداری کا تمام اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

    الطاف حسین اورآصف زرداری کا تمام اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اتفاق کیا ہے کہ ملک کو اتحاد و یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پرطویل با ت چیت ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو اس وقت اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی .

    خصوصاً صوبہ سندھ کی شہری اور دیہی آبادی کو تمام اختلافات کو ختم کرکے اخوت ومحبت کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کل شام تمام سیاسی رہنماؤں کو دعوت افظار پر مدعو کیا ہے۔ سیاست میں انکساری و مفاہمت کا استعارہ سمجھے جا نے والے آصف علی زرداری جن سے وزیر اعظم  نواز شریف گذشتہ روز ملا قات ملتو ی کر چکے ہیں نے اپنے سیا سی آڑیوں کو اکھٹا کر نے کیلئے پہلی رمضان کو دعوت افطار کا اہتمام کیا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ زرداری صا حب تند و تیز حملوں کے بعد مفاہمت کا راستہ ڈھو نڈ رہے ہیں ؟ یا پھر اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے ایک نئی صف بندی کیلئے فضا سازگار بنا نے کے متمنی ہیں ؟

  • وزیر اعظم نواز شریف نے آصف زرداری کے بیان کو نامناسب قراردیدیا

    وزیر اعظم نواز شریف نے آصف زرداری کے بیان کو نامناسب قراردیدیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے فوج کیخلاف بیان پر اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کوتنقید کا نشانہ بنانے سےعدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی زیرصدارت مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے نازک مرحلے پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان حالات میں فوج اوراس کے ایک اہم ادارے پرتنقید کرنا نامناسب ہے،آپریشن ضرب عضب اورقومی ایکشن پلان پرعمل درآمد کرنے کے لئے افواج کے جوان موثرکردارادا کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اورسیاسی قیادت کےدرمیان ہم آہنگی نے جمہوریت کو مضبوط کیا،ہم آہنگی کامظاہرہ اے پی سی کے فیصلوں سے بھی ہوچکا ہے اورہم آہنگی کا مظاہرہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں سیاسی اورعسکری قیادت نے متفقہ اہداف طے کئےتھے،سیاسی استحکام اوراتفاق رائےسے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔