Tag: آصف علی زرداری

  • پیپلز یوتھ اورگنائزیشن کے وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

    پیپلز یوتھ اورگنائزیشن کے وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

    کراچی: پیپلز یوتھ اورگنائزیشن کے وفد کی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے بلاول ہاوس ملاقات ہوئی ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے مطابق ملاقات میں کئی موضوع زیر غور آئے جس میں کراچی میں یوتھ کے مسائل اور ادارے حوالے سے بات ہوئی۔

    پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے وفد نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر یقبال ساندھ کو مسائل کے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا خوش قسمت ملک ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد کہں زیادہ ہے۔

    اس دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے یوتھ کے مسائل پر نظرثانی کرنے اور اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ترجیحی بنیادوں پر نوجوانوں کے مسائل حل کریا جائے۔

    ملاقات میں بختاور بھٹو زرداری ، پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان ، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور جمیل سومرو شریک ہوئے۔

  • آصف زرداری کا الطاف حسین نے ٹیلیفونک رابطہ، کامیابی پر مبارکباد

    آصف زرداری کا الطاف حسین نے ٹیلیفونک رابطہ، کامیابی پر مبارکباد

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد  الطاف حسین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

    دونوں رہنماؤںنے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

    آصف علی زرداری نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی اس کے مخالفین کے الزامات کا بھرپورجواب ہے ۔

    الطاف حسین نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر انہیں بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی ملک بھرکے مظلوم عوام کی کامیابی ہے ۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگومیں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

    آصف علی زرداری نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی اس کے مخالفین کے الزامات کا بھرپورجواب ہے ۔

    الطاف حسین نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر انہیں بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی ملک بھرکے مظلوم عوام کی کامیابی ہے ۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگومیں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

  • آصف زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس

    آصف زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر اہم قومی معاملات پر غور کیلئے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔

    اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اسحاق ڈار، پرویزرشید، مشاہدحسین، غلام بلور، محموداچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، خورشیدشاہ، یوسف رضاگیلانی اور فضل الرحمان ،شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود نے شرکت کی۔

    اجلاس میں این ایف ٹی ایوارڈ صوبائی خود مختاری اقتصادی راہداری اور انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔

    تمام سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جلد انتخابی اصلاحات لانے پر اتفاق کیا گیا، آصف زرداری کی جانب سے اجلاس میں یکساں مؤقف اپنانے کی اپیل کی گئی۔

  • آصف علی زرداری کا الطاف حسین کو فون

    آصف علی زرداری کا الطاف حسین کو فون

    اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا، دونوں کے درمیان چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    سابق صدر آصف زرداری نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ مفاہمت کی سیاست اور یکجہتی کی فضا کو فروغ دیا جائے۔

    اس موقع پر الطاف حسین نے سینٹ الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر سابق صدر کا شکریہ ادا کیا، ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے منڈیٹ کا احترام کرنا چاہیئے۔

    الطاف حسین نے سابق صدر کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کو آگے بڑھنا چاہیئے۔

  • جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

    جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

    اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ انتخابات میں اتحاد کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات قریب آتے ہی اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم ہو گیا۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ انتخابات میں اتحاد کی دعوت بھی دی۔

    ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ کل تک جو لوگ پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے تھے آج وہی لوگ بائیسویں ترمیم لانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے خیر سگالی سے متعلق بات چیت ہوئی،انہوں نے کہا کہ سیاست ہی ہمارے لئے قوم کی خدمت ہے اور سیاست میں حرف آخر کوئی چیز نہیں ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے بائیسویں ترمیم کی مخالفت کی ہے، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں۔

  • لندن میں پیلز پارٹی کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

    لندن میں پیلز پارٹی کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

    لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری آج لندن میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات کررہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں ملک میں درپیش سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور ساتھ میں تھرپارکرکی صورتحال بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    قحط زدہ علاقوں میں معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کے احکامات جاری کئے جائیں گے، اجلاس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔

  • پی پی کے سینتالیس سالہ سیاسی کیریئرکی باگ ڈور اب تیسری نسل سنبھالے گی

    پی پی کے سینتالیس سالہ سیاسی کیریئرکی باگ ڈور اب تیسری نسل سنبھالے گی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کےسینتالیس سالہ سیاسی کیریئرکی  باگ ڈور تیسری نسل نے سنبھال لی۔ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو سے بلاول بھٹوزرداری تک کے طویل سفرمیں کئی نشیب و فراز آئے تاہم پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر معاملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد اب پاکستان پیپلز پارٹی کی تیسری نسل پارٹی کی قیادت کے لئے سرگرم عمل ہے،طویل جدوجہد اور پھر ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل، شاہ نواز بھٹو کا سازشی قتل، مرتضیٰ بھٹو کا سامراجی قتل اور منظم سازش کے تحت محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل، ان واقعات نے پاکستان پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کے بجائے دوام بخشا۔

    تیس نومبر انیس سو سڑسٹھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کےبعدانقلابی منشور اور بین الاقوامی شہرت کی حامل جرأت مند قیادت کی بدولت پارٹی نے بہت کم عرصے میں زبردست عوامی حمایت اور مقبولیت حاصل کرلی۔

    ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے کچھ عرصے کے بعد پارٹی کی باگ ڈور بینظیر بھٹو نے سنبھالی اور مارشل لاء کے بعد الیکشن کے نتیجے میں وہ وزیراعظم بنیں۔ بے نظیر دوہزارآٹھ میں آصف علی زرداری پپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بنے۔ پیپلزپارٹی کی تیسری نسل میں پارٹی کی قیادت نوجوان بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو سیاست میں آئے اور چھا گئے اب دیکھنا یہ ہے کہ نوجوان قیادت کہاں تک بھٹوکادیاہوا درس کارکنان تک پہنچاتی ہے۔

  • سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلتی،آصف علی زرداری

    سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلتی،آصف علی زرداری

    سرگودھا: سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلزپارٹی متحرک کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی سرگودھاڈویژن کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

    کہتے ہیں کارکنوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا چاہتا ہوں، مڈل مین قبول نہیں، آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی وسط مدتی انتخابات اور سسٹم کو عدم استحکام کا شکار نہیں دیکھنا چاہتی۔

    انتخابات کب ہوں گے اس کافیصلہ بطور اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی اورحکومت کریں گے۔سیاستدان کھلاڑی اور کھلاڑی کبھی سیاستدان نہیں بن سکتا اور سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلتی۔آصف زرداری کاکہناتھا۔جن لوگوں نے موجودہ پریشر بنایا، ان کا کام ہو گیا ہے،اب گھروں کو جائیں گے۔

  • آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، تفصیلات کے مطابق
    لاہور بلاول ہاؤس میں آصف زرداری اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت، پرویز الہٰی، شیری رحمن، سینیٹر قیوم سومرو بھی شریک تھے۔

    ملاقات کے موقع پر سابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے مدنظر اقتدار نہیں جمہوریت کا استحکام ہے.

    ملک کو جن چینلجز کا سامنا ہے اس کے لئے سیاسی اتحاد کی اشد ضروری ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ جتنا جلدی بحران حل ہوسکے اسے ہونا چاہیئے۔

  • زرداری کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس، حکام کی چھٹیاں منسوخ

    زرداری کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس، حکام کی چھٹیاں منسوخ

    کراچی: سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آصف علی زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں ہنگامی اجلاس ہوا ،صوبےکےتمام ڈپٹی کمشنرزاوردیگر حکام کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔

    سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر سابق صدر آصف زرداری کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ممکنہ سیلاب کے خطرات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ صوبےکےتمام ڈپٹی کمشنرزاورپی ڈی ایم اےحکام کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سابق صدر نے وزراء کو فوری طور پر اپنے اضلاع میں پہنچ کر نالوں اور حفاظتی بندوں کا دورہ کرنے کا حکم دیا ہے، اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ موسمیات نے سات سے آٹھ لاکھ کیوسک کاسیلابی ریلا دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر تیرہ اور چودہ ستمبرجبکہ سکھر بیراج کے مقام پر چودہ اور پندرہ ستمبر کوپہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کاامکان ہے۔