Tag: آصف علی زرداری

  • آصف زرداری سے اپوزیشن جرگے کے ارکان کی ملاقات

    آصف زرداری سے اپوزیشن جرگے کے ارکان کی ملاقات

      کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری سے گزشتہ رات اپوزیشن جرگہ کےارکان امیر جماعت اسلامی سراج الحق اورپیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔

    سراج الحق نےگلہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسئلےحل کرنا شروع کرتے ہیں تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یہ تینوں فریقین کی انا کا مسئلہ ہے۔ سیاسی جرگہ نے آصف زرداری کو اسلام آبادکی صورتحال پرپیش رفت سےآگاہ کیا اور آصف زرداری کوجرگے کےسیاسی رابطوں کے بارے میں بتایا گیا۔

    ملاقات میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کےمطالبات اورحکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آصف زرداری نے کہا کہ یہ وقت جمہوری قوتوں کے اتحاد کا ہے۔

    بلاول ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی استحکام کیلئے کام کرناچاہیے ۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے.

    پیپلزپارٹٰی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ تینوں فریقین اپنی انا کے خول سے باہر نہیں نکل رہے۔ اور اگر یہی صورتحال رہی تو پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سامنے مزید دو کنٹینرز رکھنے پڑیں گے۔اس موقع پر سراج الحق اور رحمان ملک نے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

  • صرف جمہوریت کی حد تک میاں صاحب کے ساتھ ہوں، آصف علی زرداری

    صرف جمہوریت کی حد تک میاں صاحب کے ساتھ ہوں، آصف علی زرداری

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ صرف جمہوریت کی حد تک میاں نواز شریف کے ساتھ  ہیں، اگر لڑائی لڑنی ہوگی تو کھل کر لڑیں گے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ میاں صاحب کے ایڈوائزرنہیں ہیں ، صرف جمہوریت کی حد تک ان کے ساتھ ہیں، آج جو کچھ پارلیمنٹ میں ہواوہ اچھا نہیں ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مفاہمت کرنی ہے تو اعلانیہ کرنی ہے، لڑائی لڑنی ہوگی تو کھل کرلڑیں گے۔

    آزادی اورانقلاب مارچ  کے حوالے سے آصف علی زرداری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کا مسلسل محاسبہ ٹھیک نہیں ہیں، انکے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے یا نہیں یہ تو حکومت ہی بتا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر کبھی احسان نہیں کیا نہ کر رہے ہیں، اسلام آباد میں ان کی موجودگی صرف جمہوریت کے لئے ہے میاں صاحب کے لئے نہیں۔

  • احتساب عدالت:آصف زرداری کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    احتساب عدالت:آصف زرداری کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا، آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک حاضر ہوں گے۔

    احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی ضرورت ہوگی، آصف زرداری کو بلالیا جائے گا، سیکورٹی خدشات کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ دیا گیا۔

    اس سے قبل نیب ریفرنسز کیس کے دوران آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے پانچوں ریفرنسز میں بریت کی استدعا اور آصف زراری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

    کیس کی سماعت کے بعد فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔

    نیب کے وکیل اکبر تارڑ نے کہا کہ ہم درخواستوں کی مخالفت نہیں کرتے اس کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے کہ بریت کی درخواستوں کا اثر مقدمے پر ہوگا یا نہیں۔