Tag: آغا سراج درانی

  • سیف الدین خالد کو تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے: آغا سراج درانی

    سیف الدین خالد کو تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے: آغا سراج درانی

    کراچی: اسپکیر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ 30 سال سے میڈیا ٹرائل کا سامنا کر رہا ہوں، نیب کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں.

    اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ احتساب کے لیے تیار ہیں، عمران خان نے اپنی پالیسی کے مطابق لوگ نکالے، البتہ پی ٹی آئی کےایم پی ایزکو تحقیقات کر کے نکالا جاتا، تو بہتر ہوتا.

    انھوں نے آج سندھ اسمبلی میں‌ پیش آنے والے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیمرے سامنے آتے ہی کچھ لوگ ایکٹنگ شروع کر دیتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے، سیف الدین خالد نے پانی کے ایشو پر افسوس ناک ڈراما کیا، جس کی مذمت کی جانی چاہیے.

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے، سیف الدین خالدا یک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں گئے ہیں، اگر میں چاہوں توسیف الدین خالد کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کوبھیج دوں.

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ سیف الدین خالد کو تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے، ان کا اقدام اسی شوق کا شاخسانہ ہے، کچھ اسمبلی ممبران بھی انھیں سپورٹ کررہےہیں، میں سیف الدین خالد کااسمبلی میں داخلہ بند کرسکتا ہوں.


    رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کا انوکھا احتجاج، اسمبلی میں لیٹ گئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ اسمبلی، اسپیکر اور رؤف صدیقی میں دلچسپ گفتگو

    سندھ اسمبلی، اسپیکر اور رؤف صدیقی میں دلچسپ گفتگو

    کراچی : سندھ اسمبلی میں جیل سے آئے خط پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور رؤف صدیقی کے درمیان  دلچسپ مکالمہ ہوا، رؤف صدیقی نے اسپیکر سے کہا کہ آپ جیل میں بہت مشہور ہیں آپ کو جیل کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔

    سندھ اسمبلی میں آج اسپیکر سندھ اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور رؤف صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اسیر رہنما رؤف صدیقی نے جیل میں قیدیوں کے مسائل کے حوالے سے خط اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرادیا۔

    خط موصول ہونے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ رؤف صاحب آپ کا جیل سے متعلق لکھا گیا خط مل گیا ہے، مجھے اندازہ ہے جیل میں کیا ہوتا ہے ، میں خود بھی جیل میں رہ کر آیا ہوں۔

    اس جملے کے جواب میں رؤف صدیقی نے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ اپنے حلقے میں بلکہ پاکستان میں بہت مشہور معروف ہیں۔

    آغا سراج درانی کہا کہ میں جیل میں مشہور نہیں ہوں، رؤف صدیقی نے کہا آپ جیل میں بھی مشہور ہیں۔

    رؤف صدیقی نے مزید مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قیدی آپ کا خطاب سن کے تالیاں بجاتے ہیں، آپ کبھی ہمارے گھر آئیں آپ کو جیل میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، دورہ کرنے آئیں اللہ نہ کرے آپ قید ی ہو کر آئیں۔


    Sindh Assembly session, addressing Rauf Siddiqui by arynews

  • پانی بحران کے ذمہ دار واٹربورڈ اور کے الیکٹرک ہیں، آغا سراج درانی

    پانی بحران کے ذمہ دار واٹربورڈ اور کے الیکٹرک ہیں، آغا سراج درانی

    کراچی  : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پانی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کو ٹھہرایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے الزام لگایا ہے کہ کراچی میں پانی بحران کے ذمہ دار واٹربورڈ اور کے الیکٹرک ہیں، جبکہ پانی کے نئے منصوبے میں تاخیر وفاقی حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے۔

    سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سےبات کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں پانی کا بحران ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ واٹربورڈ کے عملہ کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پانی کے بحران کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی سطح پرکمیٹیاں قائم کر رہے ہیں۔

    خواجہ اظہار الحسن نےکہا کہ آگے چل کرصوبےکی سطح پر بھی مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرینگے۔

  • مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے،آغاسراج درانی

    مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے،آغاسراج درانی

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نوری آباد بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پرتشویش کا  اظہارکیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈرز پر پابندی کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغاسراج درانی کی زیر صدارت ہوا۔جس میں نوری آباد میں پیش آنے والے بس حادثے پرا سپیکرآغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے۔

    اس موقع پراراکین سندھ اسمبلی نے بھی سی این جی سیلنڈرز کی وجہ سے حادثات میں بھاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔

    اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ غیرمعیاری سی این جی سیلنڈروالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گیس پرچلنے والی گاڑیوں کو حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے ۔

    اراکین اسمبلی نے ملک میں ہیپاٹائٹس کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ جام مہتاب کاکہناتھا کہ کچھ لوگوں کے عدالت چلے جانے کی وجہ سے ویکسین کی خریداری التواء کا شکارہے۔

  • سندھ اسمبلی اجلاس : سانحہ شکار پورکیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    سندھ اسمبلی اجلاس : سانحہ شکار پورکیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    کراچی : سانحہ شکارپورکے حوالے سےسندھ اسمبلی میں متقفہ مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔ امدادی کارروائیوں
    میں تاخیر پراپوزیشن نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ سندھ اسمبلی کےاجلاس میں سانحہ شکارپورکارروائی کا مرکز رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا  سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں سانحہ کیخلاف مذمتی قرارداد مشترکہ طورپر پیش کی گئی۔جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

    اپوزیشن ارکان نے سانحہ متاثرین کے لئے امدادی کارروائیوں میں تاخیرپرحکومت پرشدیدتنقید کی۔ ایم کیوایم کے رکن اسمبلی اظہارالحسن کا کہنا تھا سانحہ پشاوراورشکارپورصوبائی حکومتوں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ فنکشنل، ایم کیو ایم ،ودیگر جماعتوں نے اظہار یکجہتی کیا، اور کی بھرپور مذمت کی ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔

    کراچی آپریشن کا دائرہ کاراندرون سندھ تک وسیع کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر شہریارمہرکا کہنا تھا شکارپوردوہزار
    دس سے دہشت گردوں کے نشانے پرہے۔

    حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزیرداخلہ کی کراچی میں موجودگی کے باوجود متاثرین سے رابطہ نہ کرنا افسوسناک ہے۔

    چیف جسٹس معاملے کا ازخود نوٹس لیکر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائیں۔ اس بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس:ایوان مچھلی بازاربن گیا

    سندھ اسمبلی کا اجلاس:ایوان مچھلی بازاربن گیا

    کراچی:سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی نئے صوبے کے قیام کیلئے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں جماعتوں کے ارکان نے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے ارکان میں لفظی جنگ جاری رہی۔ جس سے اجلاس مچھلی بازار کا منظر پیش کر رہا تھا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے اپوزیشن نشستیں الاٹ نہ ہونے پرتوجہ دلاوٴنوٹس جمع کرایا۔

    محمد حسین کا کہنا تھا کہ جن وزیروں کے استعفے منظورنہیں ہوئے انہیں چھوڑکرباقی ممبران کونشستیں الاٹ کردی جائیں۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ رولزکے خلاف ہے ،استعفے منظورہونے تک اپوزیشن نشستیں الاٹ نہیں ہوسکتیں۔

    جس پر ایم کیوایم کے ارکان اور شرجیل میمن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کی۔

    اسپیکر کی درخواست کے باوجود اراکین خاموش نہ ہوئے۔ شور شرابے کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ گورنرہاوٴس سے معلوم کریں کہ ایم کیوایم کے وزراء کے استعفے منظورہوئے یا نہیں، ایم کیوایم کے پاس اکثریت ہے تو اپوزیشن لیڈرکے لیے الگ درخواست جمع کرائیں

  • صدر مشرف پہلے بھی ملک سے باہر جانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں،آغا سراج درانی

    صدر مشرف پہلے بھی ملک سے باہر جانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں،آغا سراج درانی

    سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف اس سے پہلے بھی ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

    سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت نے سیاسی ماحول میں ہلچل مچا دی ہے، پرویز مشرف کی طبیعت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ صدر مشرف اس سے پہلے بھی ملک سے باہر جانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔

    رکن پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف چھ جنوری کو دبئی روانہ ہو جائیں گے اور ان کی روانگی کے ذمہ دار نواز شریف اور چوہدری نثار ہوں گے۔ 

    راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو دل کی تکلیف نہیں ہے وہ ڈرامہ کر رہے ہیں ۔