Tag: آفاق احمد

  • مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت منظور

    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت منظور

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی سرجانی تھانے کے کیس میں بھی ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاوٴن میں ٹرک نذرِ آتش کرنے کے مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کراچی میں سماعت ہوئی۔

    عدالت نے آفاق احمد کی تیسری مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو 11 فروری کو کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    آفاق احمد کی مذکورہ مقدمہ میں ضمانت کے بعد انہیں سرجانی تھانے میں درج اسی نوعیت کے ایک اور مقدمہ میں بھی گرفتار کر لیا گیا تھا، جس میں عدالت نے آج ضمانت منظور کی ہے۔

    دریں اثنا اس حوالے سے مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آفاق احمد کے رہا ہونے پر کارکن اپنے قائد کا سینٹرل جیل کے باہر استقبال کریں گے اور وہ رہائی کے بعد ریلی کی صورت میں سینٹرل جیل سے براہ راست ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے گھر جا کر ان کے ورثا سے تعزیت کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/afaq-ahmad-mqm-haqiqi-fir-lodge/

  • آفاق احمد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    آفاق احمد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ اور دیگر کے خلاف کورنگی میں ٹرک جلانے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت عوامی کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    مذکورہ مقدمہ ٹرک ڈائیور فرید خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹرک کو آفاق احمد کے حکم پر آگ لگائی گئی۔

    آفاق احمد نے بھاری ٹریفک کو شہر میں داخل ہونے سےمنع کر رکھا تھا، مدعی کے مطابق اس کا ٹرک جلانے کی وجہ ان کا دھمکی آمیز ویڈیو بیان ہے۔

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ آفاق احمد کی بیان بازی سے شہرکا پر امن ماحول خراب ہوا، ایف آئی آر میں پندرہ سے بیس نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ کو گرفتاری کے بعد فیروزآباد تھانے منتقل کردیا گیا تھا ان کے وکیل ماہر قانون بیرسٹر حسن خان نے فیروزآباد تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

    بیرسٹرحسن نے کہا کہ ہماری ایم کیو ایم کے چیئرمین  سے ملاقات ہوئی ہے ایم کیوایم حقیقی کی قیادت نے مجھے قانونی مشاورت کیلئے بلایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہاں قانونی ایڈوائزر کے طور پر آیا ہوں، آفاق احمد نےکارکنان کو پرامن رہنے کاپیغام دیا ہے، بیرسٹر حسن خان نے کہا کہ آفاق احمد پر جو ایف آئی آر کی گئی ہے وہ تمام الزامات غلط ہیں۔

    واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    گرفتاری کی وجوہات بیان کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں اور اس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آفاق احمد کو ان کے گھر ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا اور فوری طور پر کورنگی تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

  • چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا

    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    آفاق احمد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کورنگی تھانے میں منتقل کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : لانڈھی اور کورنگی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی

    واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑیوں کو اگ لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

    سرجانی ٹاؤن عبداللہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگائی گئی ، موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو روکا اور پیٹرول ڈال کے آگ لگائی۔

    ڈرائیور نے ٹینکر سے چھلانگ لگا کر جان بچائی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھری نفری جائے وقوع پہنچ گئی ہے۔

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ہیوی گاڑیوں کوآگ لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کی املاک کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے ، گاڑیاں جلانےوالے10سے زائدافراد کو گرفتارکیاہے، گرفتارملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ ہوگا۔

  • فاروق ستار کی آفاق احمد کو ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کی پیشکش

    فاروق ستار کی آفاق احمد کو ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کی پیشکش

    کراچی : ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے آفاق احمد کو ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کی پیشکش کردی اور کہا آفاق احمد ضد چھوڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو ساتھ چلنے اور ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

    فاروق ستار نے حقیقی سے ایم کیو ایم میں شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ایک کرنے کا یہی وقت ہے، آفاق احمد ضد چھوڑیں، ایم کیو ایم کا ساتھ دیں اور مل کر آگے بڑھتے ہیں۔

  • آفاق احمد کی نائن زیرو آمد کی اجازت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، شبیرقائم خانی

    آفاق احمد کی نائن زیرو آمد کی اجازت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، شبیرقائم خانی

    لاہور : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد کی نائن زیرو پر آمد کی اجازت کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلاء کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پر ماضی میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ روابط کے الزامات لگتے رہے ہیں مگرآج تک کسی بھی قسم کے ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اس سے پہلے بھی گروپنگ کروانے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہوسکی ، تاہم وہ آفاق احمد کی جانب سے نائن زیرو آمد اور ان کی ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت پر فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ حالیہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر خود کو کمیشن کے سامنے پیش کردینا چاہئیے۔