کراچی: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا تو بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کو مرچیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم ہونے اور کشمیریوں پر نیا قانون مسلط کرنے کی شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے لکھا کہ کشمیریوں کو ہماری طرح آزادی کا حق ملنا چاہیے، اقوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی؟ وہ ابھی تک کیوں سو رہی ہے؟ امریکی صدر کواس معاملے میں ثالث کا کردارادا کرنا چاہیے۔
Kashmiris must be given their due rights as per #UN resolution. The rights of Freedom like all of us. Why was @UN created & why is it sleeping? The unprovoked aggression & crimes being committed in Kashmir against #Humanity must be noted. The @POTUS must play his role to mediate
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 5, 2019
سابق آل راؤنڈر کے ٹویٹ پر بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کو اس قدر مرچیں لگیں کہ وہ تمیز اور تہذیب بھول گئے اور آفریدی کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا۔
گوتم گمبھیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کو بیٹا کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ’’پریشان نہ ہوں، ہم جلد ہی اس مسئلے کا حل نکال لیں گے‘‘۔
@SAfridiOfficial is spot on guys. There is “unprovoked aggression”, there r “crimes against humanity”. He shud be lauded 👏for bringing this up. Only thing is he forgot to mention that all this is happening in “Pakistan Occupied Kashmir”. Don’t worry, will sort it out son!!! pic.twitter.com/FrRpRZvHQt
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) August 5, 2019
یاد رہے کہ تین روز قبل بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آزاد حثیثت کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔