Tag: آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی کراچی میں رونمائی، مداح کو کتاب کا تحفہ

  • آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی کراچی میں رونمائی، مداح کو کتاب کا تحفہ

    آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی کراچی میں رونمائی، مداح کو کتاب کا تحفہ

    کراچی: سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 2015 میں کرکٹ ختم ہوئی تو صرف فینز کے لیے کتاب لکھنے کا سوچا، اپنے مداحوں کو اصل عمر بتانا مقصد تھا چاہے میرا ریکارڈ کیوں نہ چلا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی رونمائی کراچی کے شاپنگ مال میں ہوئی، اس موقع پر کتاب لکھنے والے وجاہت ایس خان ودیگر کھلاڑی اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    بوم بوم آفریدی نے اپنے نمبر ون فین محمد عمر کو کتاب کا تحفہ پیش کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد عمر معذور ہونے کے باوجود میرے سب سے بڑے مداح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی پر میری عمر 45 بنادی گئی ہے، اپنے مداحوں کو اصل عمر بتانا مقصد تھا چاہے میرا ریکارڈ کیوں نہ چلا جائے، آن لائن بک بھی دستیاب ہے اس میں سب کچھ ملے گا۔

    مزید پڑھیں: یونس خان کے خلاف بغاوت کس نے کی؟ شاہد آفریدی نے کہانی بے نقاب کردی

    شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں انضمام الحق کے احتجاجاً اوول ٹیسٹ کے بائیکاٹ کے فیصلے کو غلط اور سابق آسٹریلین امپائر ڈیرل ہیئر کو نسل پرست قرار دیا۔

    بوم بوم نے لکھا کہ 2006 میں انضمام کا اوول ٹیسٹ کے واک آؤٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا، واک آؤٹ سے بہتر تھا امپائر کے فیصلے پر میڈیا یا آئی سی سی سے رجوع کیا جاتا۔

    انہوں نے کتاب گیم چینجر میں اوول ٹیسٹ کے امپائر ڈیرل ہیئر کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نفرت سے بھرے ہوئے نسل پرست انسان قرار دیا۔