Tag: آف اسپنر

  • فاسٹ بولرلاستھ ملنگا ’’آف اسپنر‘‘ بن گئے

    فاسٹ بولرلاستھ ملنگا ’’آف اسپنر‘‘ بن گئے

    کولمبو : سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسپن بولنگ کراکے سب کو حیران کردیا، ملنگا کی اسپین بھی بلےبازوں کیلئےخطرہ بن گئی، ملنگا نے گھومتی گیندوں سے3 شکار کیے۔

    تفصیلات کے مطابق لستھ ملنگا فاسٹ بولنگ میں بیٹسمینوں کے لئے درد سر تو ہیں ہی اب وہ اسپن میں بھی بلے بازوں کا تگنی کا ناچ نچا رہےہیں۔

    لاستھ ملنگا سری لنکا کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک نئے روپ میں دکھائی دیئے، ملنگا نے فاسٹ بولنگ کے بجائے آف اسپن بال کی۔

    ملنگا نے نپی تلی بولنگ سے حریف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا، شائقین کرکٹ نے ملنگا کی اسپن بولنگ کو بھی خوب انجوائےکیا اور خود ملنگا بھی اپنی نئی بولنگ سے خوش ہوتے رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • حفیظ کا آج برطانیہ میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا

    حفیظ کا آج برطانیہ میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا

    لندن : پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا آج برطانیہ میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا۔ نیوزی لینڈکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا ،امپائرز نے حفیظ کی چار گیندوں پر اعتراض کیا تھا۔

    حفیظ کو اکیس روز کے اندر بولنگ کی جانچ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ حفیظ بولنگ کی جانچ کیلئے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی اسپنر کا ٹیسٹ کارڈف کی لوبرو یونیورسٹی میں ڈاکٹر مارک کنگ کی زیر نگرانی ہوگا۔ ٹیسٹ میں کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ آئندہ میچز میں بولنگ کروا سکیں گے۔

  • بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ حفیظ کل برطانیہ روانہ ہونگے

    بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ حفیظ کل برطانیہ روانہ ہونگے

    لاہور: پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کی جانچ کیلئے کل برطانیہ جائیں گے۔نیوزی لینڈکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

    امپائرز نے حفیظ کی چار گیندوں پر اعتراض کیا تھا۔ انجری کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے اور انہیں وطن واپس بلالیا گیا تھا۔

    حفیظ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنے باؤلنگ ایکشن پر کام کیا۔ اب وہ ایکشن کی جانچ کیلئے کل لاہور سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    آف اسپنر کا ٹیسٹ چوبیس نومبر کو کارڈف کی لوبورو یونیورسٹی میں ہوگا۔ حفیظ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایکشن میں کلئیر ہوجائیں گے۔