Tag: آف شور کمپنی

  • علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں11 اپریل تک توسیع

    علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں11 اپریل تک توسیع

    لاہور:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 اپریل تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا۔

    عدالت نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ بتائیں کیس میں کیا پیش رفت ہوئی؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے جواب دیا کہ انکوائری حتمی مراحل میں ہے۔

    احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک ریفرنس کیوں دائرنہیں کیا گیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ تفتیش مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائرکردیا جائے گا۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2 ماہ گزرگئے ابھی تک تفتیش کیوں مکمل نہیں ہوئی، ایک شخص کو بغیر چالان جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

    احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کسی کو جیل میں ڈال دیا جائے اوروہ پڑا رہے، وکیل علیم خان نے کہا کہ 15 دن کی بجائے7 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دیں تا کہ پتہ چلے کیا پیشرفت ہوئی۔

    عدالت نے نیب کوعلیم خان کیس کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 اپریل تک توسیع کردی۔

    احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ سے استفسار کیا تھا کہ ریفرنس کب فائل کیا جائے گا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ حتمی رپورٹ جلد مرتب کرلی جائے گی۔

    وکیل علیم خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت حکم دے کہ ریفرنس جلد فائل کیا جائے، وکیل نیب وارث جنجوعہ نے کہا کہ کیس کا ریفرنس بھی جلد ہی مکمل کر کے پیش کردیا جائے گا۔

    احتساب عدالت میں سماعت کے دوران وکیل علیم خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ علیم خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

    بعدازاں عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتارکیا تھا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا تھا، علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اورعدالتوں پریقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

  • علیم خان کو نیب حوالات منتقل کردیا گیا

    علیم خان کو نیب حوالات منتقل کردیا گیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا ہے، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر بلدیات اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ علیم خان کو آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آفس میں پیشی کے موقع پرعلیم خان سے مختلف سوالات کیے گئے جبکہ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔ان کی گرفتاری سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے،باقاعدہ گرفتاری کرکے انہیں حوالات منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گھر سے ضروری سامان منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”
    علیم خان کا کہنا ہے کہ مقدمات کاسامناکریں گے،آئین اورعدالتوں پریقین ہے۔ انشا اللہ اس معاملےمیں سرخروہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرےخلاف آمدن سےزائداثاثوں کانہیں،آف شورکمپنیوں کامقدمہ ہے۔

    ” style=”style-2″ align=”center”][/bs-quote]

    علیم خان کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

    بلا امتیاز احتساب سے متعلق ہماری شکایت دور ہوگئی: اپوزیشن 

    قانون سب کے لیے ایک ہے، شیخ رشید

    گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوادیا ہے۔

    علیم خان کے خلاف آف شورکمپنی اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تحقیقات جاری ہیں، وہ اس سے پہلے بھی تین بار نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو چکے ہیں۔

    علیم خان سنہ 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے ، گزشتہ سات سال سے وہ اس جماعت سے وابستہ ہیں۔ اس سے قبل وہ مشرف دور میں پنجاب حکومت میں آئی ٹی کے صوبائی وزیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، ان کی وزارت کا دورانیہ سنہ 2003 سے 2007 تک محیط ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب حکومت کا حصہ بننے سے قبل علیم خان نے دعوی ٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف دس اداروں میں تحقیقات ہوئی ہیں، 130 مختلف دستاویزات جمع کروا نے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔ایک موقع پر علیم خان نے کہا تھا کہ یا تو انہیں گرفتار کیا جائے یا پھر ان کے خلاف مقدمات ختم کیےجائیں۔


    یہ خبر ابھی اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

  • اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، عمران خان

    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کو مسترد کردیا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں تحریک انصاف ٹی آو آرز کمیٹی میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے میں سنجیدہ ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی سئینر قیادت کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں ہوا، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مستردکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ نامناسب ہے،حکومت روزانہ کی بنیاد پرچھ ارب کےقرضےلےرہی ہے، عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پانامالیکس کی تحقیقات کےایجنڈے کو اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا۔

    اجلاس کے بعد نعیم الحق اور اعجاز چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ سے بھی بات کی جائے گی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈرون حملے کے بعد وزیر دفاع پانچ روز خاموش رہے، بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوامی رابطہ مہم جارہی رہے گی جلسے جلوس نہیں کئے جائیں گے۔تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ٹی و آر پارلیمانی کمیٹی دو ہفتوں میں اپنا کام مکمل کرے۔

    اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی تحقیقاتی رپورٹ چیئرمین کو پیش کردی ہے، کل اسکی تفصیلات جاری کردی جائیں گی، اجلاس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا ایجنڈا پوری شدومد سے اٹھائے رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

  • ایپکس کمیٹی میں شیعہ بھائیوں پر حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے، عمران خان

    ایپکس کمیٹی میں شیعہ بھائیوں پر حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد : عمران خان دارلحکومت میں مجلس وحدت المسلمین کے دھرنے میں پہنچ گئے،عمران خان نےایم ڈبلیو ایم کی قیادت کو یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا حکومت ان کےخدشات پرکارروائی کریگی۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیوں پر حملوں کی مزمت کرتا ہوں، آج علم ہوا کہ خیبرپختونخوامیں کیسےظلم ہورہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں شیعہ بھائیوں پر حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے، انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سےتعاون کایقین دلایا۔

    انہوں نے کہا کہ ہرشہری کی جان ومال کی حفاظت ہونی چاہیے،پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں، کسی کو مسلک کی بنیاد پر قتل نہیں کیا جاسکتا۔

    عمران خان نے شاہ فرمان کی ذمہ داری لگادی کہ وزیراعلیٰ،آئی جی اورایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی میٹنگ کرائی جائےگی۔

  • عمران خان کی لیگل فرم نے آف شور کمپنی کے الزامات کو مسترد کردیا

    عمران خان کی لیگل فرم نے آف شور کمپنی کے الزامات کو مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مالی معاملات کی نگراں لیگل فرم یوسف اسلام ایسوسی ایٹس نے تحریک انصاف کی قیادت کو خط لکھا ہے۔

    خط میں حکمران جماعت نواز لیگ کی جانب سے عمران خان کی آف شور کمپنیوں کے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔

    13187738_1110637378999226_913641288_n

    لیگل فرم کے خط کے متن کے مطابق عمران خان کو آج تک ٹیکس بچانے یا اثاثے چھپانے کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔


    Yousuf Associates’ letter to PTI by arynews

    لیگل فرم کے سربراہ کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں بتایا گیا ہے کہ یوسف اسلام ایسوسی ایٹس گزشتہ تیس سال سے عمران خان کے مالی معاملات دیکھ رہی ہے۔

    13246003_1110637375665893_1799647529_n

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان مالی معاملات کے حوالے شفاف ریکارڈ کے حامل ہیں، عمران خان باقاعدگی سے انکم ٹیکس ، ویلتھ ٹیکس گوشوارے جمع کراتے آئے ہیں، کرکٹ اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی ساری آمدنی باضابطہ طور پر گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہے۔

    13249599_1110637368999227_2095174280_n

    خط کے متن کے مطابق لندن کا فلیٹ 2003 میں فروخت کیا گیا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم قانونی ذرائع سے پاکستان لائی گئی ،یوسف اسلام ایسوسی ایٹس نے کہا ہے کہ عمران خان کے مالی معاملات کے حوالے سے تمام سوالات کے جواب دینے کو تیارہیں۔

    Letter

     

  • وزیر اعظم نوازشریف بھی دو آف شورکمپنیوں کے مالک نکلے

    وزیر اعظم نوازشریف بھی دو آف شورکمپنیوں کے مالک نکلے

    کراچی : وزیر اعظم نواز شریف بھی دو آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔ ۔ورلڈبینک اوراقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائٹ پر دو کمپنیوں کے بینی فشل اونر کا نام نواز شریف لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ کے ہنگامے کے بعد ایک اورتہلکہ سامنے آگیا، بیٹوں کے بعد وزیر اعظم نواز شریف خود بھی دو آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔

    ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائٹ پر دو آف شور کمپنیوں، شیم روک اور شینڈرن کے بینی فشل اونر کا نام نواز شریف درج ہے۔

    دستاویز کے مطابق ایک کمپنی آف شور کومبر گروپ سے انیس لاکھ ڈالر نوازشریف کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اس کمپنی کی ملکیت کا اعتراف کرچکے ہیں۔

    ورلڈ بینک اوراقوام متحدہ کی مشترکہ دستاویز میں شریف خاندان کی بارہ آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیز کی صرف تین ٹرانزیکشنز میں دو ارب روپے کی رقم نکالی گئی ہے۔