Tag: آلودہ ترین شہروں

  • لاہور نے فضائی آلودگی میں دنیا کے ہر شہر کو پیچھے چھوڑ دیا

    لاہور نے فضائی آلودگی میں دنیا کے ہر شہر کو پیچھے چھوڑ دیا

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور نے فضائی آلودگی میں دنیا کے ہر شہر کو پیچھےچھوڑدیا اور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    تفصلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں موسمی تبدیلی کیساتھ ہی فضائی آلودگی اور بالخصوص اسموگ خطرناک حد تک تجاوز کر گئی اور شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 411 تک پہنچ گیا۔

    جس کے بعد لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کو پیچھے چھوڑ کرایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    عامرٹاؤن کےعلاقے میں ماحولیاتی آلودگی کی شرح چارسو چوالیس،مال روڈ کےعلاقےکاایئرکوالٹی انڈیکس تین سو چورانوے ریکارڈ کیا گیا۔

    فضائی آلودگی سے شہریوں میں سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں ، کہیں دھواں چھوڑتی گاڑیاں تو کہیں آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں تاہم ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک لازمی پہننےکا مشورہ دیا ہے۔

    وزیر ماحولیات پنجاب بلال افضل کا کہنا ہے کہ اسموگ کا کم کرنے کے لیے کام تو کر رہے لیکن فنڈ نہ ہونے کے باعث ادارہ سست روی کا شکار ہے ، لاہور کو سموگ فری کرنے کے لیے سب ادروں کو مل کر کام کرنے ضرورت ہے۔

    دوسری جانب اسموگ کی صورتحال پراجلاس آج نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ہوگا، جس میں مارکیٹوں کوہفتے میں دودن بند کرنے، اور دو دن ورک فرام ہوم کی تجویز پرغور کیا جائے گا ستھ ہی اسکول کے بچوں کو ماسک کا استعمال کرنے پر بھی فیصلہ کیاجائےگا۔

  • لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

    لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا ، جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 313 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اوراسموگ نے ڈیرے ڈال لیے، شدید دھند کےباعث موٹروے ایم ٹو کوٹ مومن سے فاروق آباد تک اورایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کرنا پڑی۔

    لاہورمیں فضائی آلودگی برقرار ہے تاہم فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد ائیرکوالٹی انڈیکس 400 سے نیچےآگیا ، شہر کا مجوعی ائیرکوالٹی انڈیکس 313 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

    فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے ، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کے بعد لاہور میں اسموگ ختم ہونے کا امکان ہے۔

  • کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

    کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

    کراچی : فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے، پہلےنمبر پر قازقستان کا شہر نور سلطان اور دوسرے نمبر پر ڈھاکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ایئر کوالٹی انڈیکس نے دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست جاری کردی ، جس میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے، ہواؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار189 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کاکہنا ہے کہ قازقستان کا شہر نور سلطان آلودگی کے اعتبار سے پہلے اور ڈھاکا دوسرے نمبر پر ہے۔

    درجہ بندی کے مطابق 151سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت ، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتاہے۔

    دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات اور پنجاب نے آج کاائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ ٹاؤن ہال لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس136 ، ٹاؤن شپ سیکٹرٹومیں ائیرکوالٹی انڈیکس95ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ ماحولیات کے مطابق کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریامیں ائیرکوالٹی انڈیکس209 ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورکاائیرکوالٹی انڈیکس172 رہا۔

    شہروں کے لحاظ سے رحیم یار خان میں ائیرکوالٹی انڈیکس100 ، فیصل آبادمیں ائیرکوالٹی انڈیکس140 اور راولپنڈی میں ائیرکوالٹی انڈیکس 94 ریکارڈ کیا گیا۔