Tag: آل راؤنڈر

  • عماد وسیم کی اہلیہ کی ٹائمز اسکوائر پر سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

    عماد وسیم کی اہلیہ کی ٹائمز اسکوائر پر سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ٹائمز اسکوائر پر سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں امریکا کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آل راؤنڈر کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کو تصاویر میں جینز شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے ان تصاویر پر بطور کیپشن چند ایموجیز کا استعمال کیا جبکہ لوکیشن میں ٹائمز اسکوائر نیویارک بھی لکھا۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے اس وقت امریکا میں موجود ہے، قومی ٹیم اب تک 3 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل ہوئی۔

    خیال رہے کہ عماد وسیم اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imad Wasim (@imadwasim)

    عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں سفید کرتا اور کالی ویسٹ کوٹ زیب تن کیا تھا۔

  • ورلڈ کپ: ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف انجری کا شکار

    ورلڈ کپ: ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف انجری کا شکار

    آئی سی سی ورلڈکپ  کے 17 ویں مقابلے میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے دوران آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کا شکار ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بولنگ کی دعوت دی لیکن میچ کے دوران ہاردک پانڈیا گیند روکنے کی کوشش میں پچ پر ہی گر پڑے۔

    میچ کے نویں اوورمیں بھارتی آل راؤنڈر پانڈیا نے بنگلادیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ بیچ میں لانے کی کوشش  کی لیکن اسی دوران  درد  کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے۔

    پانڈیا کے درد کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے فزیو کو اسٹیڈیم میں بلانا پڑا جس کے بعد  کرکٹر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، بعد ازاں ہاردک کے اوور کی آخری تین گیندیں ویرات کوہلی نے کروائیں۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر پانڈیا نے بھارت کے پہلے تین ورلڈ کپ میچوں میں 16 اوور کروائیں اور پانچ وکٹ لیے تھے۔

  • شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

    گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاخ ثقلین مشتاق کی صاحب زادی سے ہوا تھا، جس کے بارے میں آل راؤنڈر نے اپنے ٹوئٹر کے زریعے بتایا تھا۔

    اب میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔

    شاداب خان کا نکاح، تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ شاہین کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3 فروری کو ہوگا۔

  • کینسر سے لڑنے والے آل راؤنڈر، زندگی کی بازی ہار گئے

    کینسر سے لڑنے والے آل راؤنڈر، زندگی کی بازی ہار گئے

    اہڈن برگ: چار برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسکاٹ لینڈ کے آل راؤنڈر کینسر سے لڑنے والی جنگ ہار گئے۔

    آئی سی سی کے مطابق کون ڈی لینگ کو دو برس قبل دماغی کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ ایک روز قبل 38 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

    ساؤتھ افریقی نژاد اسکاٹ لینڈ کے آل راؤنڈر نے 2015 میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور 21 کے قریب میچ کھیلے، وہ اپنی ٹیم میں مضبوط مڈل آرڈر بلے باز تھے۔

    دائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرانے والے کون ڈی نے اپنے کیریئر میں 24 وکٹیں حاصل کیں اُن کا بہترین ریکارڈ زمبابوے کے خلاف تھا کہ جب انہوں نے 60 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ایڈن برگ کے اسٹیڈیم میں قائم کیا تھا۔

    ٹی ٹوئنٹی میں آل راؤنڈر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے انہیں 2017 میں اسکواڈ میں شامل کیا اور انہیں نائب کپتان بھی بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے صرف پانچ بار ہی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور ایک میچ کے دوران اُن کے سر میں شدید درد ہوا۔ کون ڈی کو اسپتال لے جایا گیا تو انہیں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔

    آپریشن کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی اور ٹیومر کینسر کی صورت اختیار کرگیا، دو سال اُن کا علاج جاری رہا جہاں دو بار کیمو تھراپی بھی ہوئی،کرکٹ بورڈ نے اُن کے علاج کے لیے فنڈ بھی قائم کیا تھا۔

    کون ڈی کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ وہ دو برس تک موت سے جنگ لڑنے والے آل راؤنڈر آج دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، اہل خانہ نے تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آل راؤنڈ کے سوگواران میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

  • پاک بھارت میچ میں پرفارم کرنے والا ہیرو بن جاتا ہے، شعیب ملک

    پاک بھارت میچ میں پرفارم کرنے والا ہیرو بن جاتا ہے، شعیب ملک

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں سب کی نگاہیں پاک بھارت میچ پر ہوں گی، جو اس میچ میں پرفارم کرتا ہے وہ ہیرو بن جاتا ہے، کھلاڑی بھارت سےمیچ کوبھی دیگرمیچ کی طرح لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کی کوشش ہوتی ہے اپنے ٹاسک پورا کرے ، محمد حفیظ کوکہیں بولتے نہیں سنا کے کوئی تحفظات ہے، کھیل کر سلیکٹر کو ثابت کیا جاتا ہے۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ نیت صاف ہونی چاہئےعزت اللہ دیتا ہے، مسائل ہوتے ہیں اس کا حل بیٹھ کر بات کرنے سے نکلتا ہے۔

    ایشیا کپ کے حوالے سے کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ پاک بھارت میچ پوری دنیا میں شوق سے دیکھا جاتا ہے، اس میچ میں پرفارم کرنے والا ہیرو بن جاتا ہے، پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے لوگ کہتے ہیں کہ ٹکٹ دلوا دو۔

    ان کا کہنا تھا باپ بنے پر بہت خوش ہوں ، خواہش ہے ڈیلیوری کے وقت بیوی کے ساتھ رہوں ، بچے کی شہریت کوئی معنیٰ نہیں رکھتی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ وقت آیا تو ریٹائرمنٹ بھی لے لوں گا، ٹیم میں 2 سے 3 ایسے بولرز ہونے چاہئیں جو وکٹیں لیں ، محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پرکوئی بات نہیں کرسکتا، جو بھی مسئلہ ہو کھلاڑیوں کو متعلقہ لوگوں سے بات کرنی چاہئے۔

    مزید پڑھیں :  ایشیا کپ: فخر زمان بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم

    آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہئے، ہمارا ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کررہا ہے،اس سےتوقعات زیادہ ہیں، کوشش ہوگی کہ ایشیا کپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں۔

    یاد رہے قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ کوالیفائر کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی جبکہ 19  ستمبر کو پاکستان روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔