Tag: آل راؤنڈر شاداب خان

  • شاداب خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    شاداب خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    ریاض: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاداب خان نے اپنی اہلیہ کے لیے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’’شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا ‘‘۔

    شاداب خان نے لکھا کہ’ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہا ہوں، ساتھ ہی آل راؤنڈر نے ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

  • آل راؤنڈر شاداب خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران انجری کا شکار

    آل راؤنڈر شاداب خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران انجری کا شکار

    قومی آل راؤنڈر شاداب خان نیشنل ٹی20 کپ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، فیلڈنگ کے دوران ان کا پاؤں مڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں راولپنڈی اور سیالکوٹ کا مقابلہ جاری تھی۔ فیلڈنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا پاؤں گیند پر آگیا جس سے ان پیر مڑ گیا اور وہ تکلیف سے کراہنے لگے۔

    اتوار کو یو بی ایل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران انھیں فوری طور میدان سے باہر لے جانا پڑا۔

    گراؤنڈ میں اسٹریچر دستیاب نہیں تھا جس کے سبب شاداب خان کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ آل راؤنڈر کی انجری کا معائنہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کے کپتان ہیں۔ شاداب کے لیے حالیہ ورلڈکپ کچھ اچھا نہیں رہا تھا جبکہ وہ عالمی ایونٹ کے دوران بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

  • قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر شاداب خان نے کیا کہا؟ پی سی بی نے ویڈیو جاری کردی

    قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر شاداب خان نے کیا کہا؟ پی سی بی نے ویڈیو جاری کردی

    افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کے شکر اداکروں گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شاداب خان کی ایک ویڈیو جاری ہے جس میں افغان سیریز کے کپتان نے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے، اسے میں اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی پوری کوشش کروں گا۔

    آل راؤنڈر  شاداب نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ ٹیم میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، جب ایک کھلاڑی کھیلنا شروع کرتا ہے تو اس کا ٹارگٹ یہی ہوتا ہے کہ وہ اعلیٰ سطح پر جاکر کھیلے، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

    کپتان شاداب خان نے مزید کہا کہ میں ایک ینگ ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجُوش ہوں، ینگ ٹیم میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی۔

    شاداب نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں،کوشش کریں کہ جس طرح پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے، اسی طرح یہ سیریز بھی دلچسپ ہو۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے 3 ٹی ٹوئنٹی پاک افغان سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جس کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔

  • شاداب کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا رد عمل

    شاداب کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا رد عمل

    پاک افغان کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاداب خان کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور شاداب جیسے باصلاحیت نوجوان کو  موقع دینے کا پی سی بی کا دانشمندانہ فیصلہ ہے’۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    سابق کپتان شاہد آفریدی  نے کہا کہ میں شاداب کو میدان میں خود کو ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے جوش ہوں۔

    واضح رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس سیریز میں شاداب خان کو کپتانی کرنے کا اعزاز ملا ہے اس کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

  • سیمی فائنل سے قبل شاداب خان کا اہم بیان جاری

    سیمی فائنل سے قبل شاداب خان کا اہم بیان جاری

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہم اس بار چمپئین بننے کی پوری کوشش کریں گے۔

    آئی سی سی کی جانب سے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شاداب خان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹیم بہت زیادہ پُرجوش ہے، ہم آخری بار بھی ولڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوئے، پھر ایشیا کپ میں فائنل میں پہنچ کر باہر ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    شاداب خان نے کہا کہ ہم بہت آگے تک آجاتے ہیں لیکن گیم کو ختم نہیں کر پاتے اور پہلے ہی باہر ہوجاتے ہیں، اس بار ہمیں ایک اور موقع ملا ہے گیم فنش کرنے کا، ہم اب تک چمپئین نہیں بنے اس لیے اب ہماری اس بار پوری کوشش ہوگی کہ ہم چمپئین بنیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

  • قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے مڈل آرڈر کے بارے میں‌ کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے مڈل آرڈر کے بارے میں‌ کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہیے۔

    شاداب خان نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور نواز  ٹیم میں بطور آل راؤنڈر کھیل رہے ہیں، زیادہ تر میچوں میں ہماری باری نہیں آتی، لیکن جب موقع ملتا ہے تو ہم پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے آل راؤنڈر دونوں شعبوں میں اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہئیے۔

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ بڑا ٹورنامنٹ ہے اس لیے اپنی بہترین الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے، بھارت کے ساتھ میچ کا بہت دباؤ ہوتا ہے اچھا کھیلیں گے تو ٹیم کا مورال بھی بلند ہوگا۔

     نائب کپتان نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے لیکن ابھی ہم چیمپئن نہیں بنے، کوشش ہے جو چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں اس کو ٹھیک کریں۔

    شاداب خان نے کہا کہ شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں تاہم ان کے علاوہ ہماری ٹیم میں اور بھی ورلڈ کلاس باؤلر بھی موجود ہیں جنہوں نے ایشیا کپ میں ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

    بیٹر شان مسعود کی انجری کے حوالے سے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ انہیں گیند لگی ابھی وہ اسپتال میں ہیں۔