Tag: آل راؤنڈر شاہد آفریدی

  • بھارتی کرکٹر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا ردِعمل

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا ردِعمل

    پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نفرت نہیں پھیلانا چاہیے۔

    ہوا کچھ یو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بناکر ٹیم کی ہار پر دکھ کا اظہار کیا۔

    شعیب اختر کی ٹوئٹ کے جواب میں بھارتی کرکٹر محمد شامی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے ایک متنازع ٹوئٹ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

    محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوری برادر اسے ’کرما‘ کہتے ہیں۔

    ٹی وی شو میں شامی کی متنازع ٹوئٹ پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹرز ہم سفیر اور رول ماڈلز ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ہیں، ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں جس سے لوگوں کے بیچ نفرت پھیلے، اگر ہم ایسا ہی کریں گے تو عام آدمی سے ہم کیا امید رکھیں گے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ریٹائرڈ بھی ہیں تو بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر آپ تو موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے آپ کو ایسی چیزیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیکر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • جے شاہ کے بیان پر شاہد آفریدی کی کڑی تنقید

    جے شاہ کے بیان پر شاہد آفریدی کی کڑی تنقید

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے بیان پر کڑی تنقید کی ہے۔

     شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ’دونوں ٹیموں نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین دوستی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کے اس دوستانہ ماحول سے دونوں ملکوں کے درمیان بھی خوش گوار صورت حال تھی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ اس اچھے ماحول کے دروان بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ایسا بیان کیوں دیا؟ ان کا کہنا تھا کہ جے شاہ کے اس بیان سے بھارت میں کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ (جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں) نے گزشتہ روز اپنے بیان میں خود ساختہ فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔