دنیا بھر میں سائبر کرائم عام ہو گیا ہے پاکستان میں بھی آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں حقیقت جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سائبر کرائم عوام ہو گیا ہے اور آن لائن فراڈ کے روز نت نئے ایسے طریقے سامنے آ رہے ہیں کہ عام افراد سمجھ ہی نہیں پاتے۔
پہلے تو پیسوں کو ڈبل کرنے، کاروبار، آن لائن خریداری، انعامات نکلنے کا لالچ دے کر لوٹنے کے فراڈ سامنے آ رہے تھے۔ تاہم اب فراڈی مزید چالاک ہو گئے ہیں اور آپ کے جذبات سے کھیل کر مالی طور پر نقصان پہنچانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
یہ فراڈی دوست بن کر ایمرجنسی کا ڈراما رچاتے اور آپ کے بچوں یا پیاروں سے متعلق ڈرا کر آپ سے بھاری رقم اینٹھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایسے درجنوں واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں، جسمیں سادہ لوح اور عام عوام ان کے جھانسے میں آکر لاکھوں روپے گنوا چکے ہیں، لیکن ہوشیار عوام ایسے فراڈیوں کو پہچان لیتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی کبھی ایسی کال آئے جو معمول سے ہٹ کر اور کچھ عجیب ہو تو پہلے تصدیق ضرور کر لیں۔ مشکوک کالز کو فوراً اپنے ٹیلی کام آپریٹر یا پی ٹی اے کو رپورٹ کریں۔
عوام کو بے وقوف بنا کر آن لائن 20 ارب لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
جعلساز کن طریقوں سے لوگوں کو آن لائن ڈراتے اور انہیں بھاری مالی نقصان پہنچاتے ہیں اور ان فراڈیوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے کی جانب سے عوامی آگہی کے لیے ایک مختصر ویڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں فراڈیوں سے بچنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔