Tag: آن لائن شاپنگ

  • ایک سال  میں پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی؟ حیران کن انکشاف

    ایک سال میں پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی؟ حیران کن انکشاف

    اسلام آباد : ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آن لان خریداری کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے، کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر دوا، کپڑے، جوتے اور گھریلو سامان تک اب سب کچھ گھرکی دہلیز پر حاصل کرنا رجحان کے ساتھ پاکستانیوں کی ضرورت بھی بن گئی ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں پاکستانیوں نے 10.4 ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی، زیادہ تر لوگ الیکٹرانکس، فیشن، بیوٹی پراڈکٹس اورلگژری آئٹمز پر خرچ کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکٹرانکس کے علاوہ، آن لائن ہوائی ٹکٹ کی بکنگ دوسرے سب سے بڑے حصے کے طور پر ابھری، جو تقریباً 2.3 بلین ڈالر سالانہ کما رہی ہے۔

    پروازوں، ہوٹلوں اور چھٹیوں کےلیے آن لائن بکنگ بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس سے 2027 تک آن لائن شاپنگ کا حجم بارہ بلین ڈالرزتک پہنچنے کی توقع ہے۔

    فیشن کی خریداری، بشمول لباس اور لوازمات، تقریباً 1 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو نوجوان صارفین کے انداز اور سہولت کے لیے ڈیجیٹل شاپنگ کو اپنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

    اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی فیصد پاکستانی خریدارموبائل فونز سےآن لائن خریداری کرتے ہیں، جبکہ تیرانوے اعشاریہ سات فیصد صارفین آن لائن فراڈ سے بچاؤ کے لئےاب بھی کیش آن ڈیلیوری کو ترجیح دیتے ہیں۔

    خاص طور پر رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ آن لائن کھانے کے آرڈرز نے 168.4 ملین روپے کا حصہ ڈالا، جو طرز زندگی کے انتخاب میں تبدیلی کو مزید ظاہر کرتا ہے کیونکہ صارفین روزانہ کی ضروریات کے لیے بھی ڈیجیٹل سہولت کو اپناتے ہیں۔

    حکومت نے دوہزارتیس تک ای کامرس برآمدات ساٹھ بلین ڈالرزتک لے جانے کا ہدف رکھا ہے

  • اب ٹک ٹاک سے آن لائن شاپنگ بھی ہوسکے گی

    اب ٹک ٹاک سے آن لائن شاپنگ بھی ہوسکے گی

    ٹک ٹاک نے باقاعدہ طور پر صارفین کے لیے آن لائن شاپنگ کی سہولت متعارف کروادی، اب امریکا میں لوگ اس ایپ کے ذریعے آن لائن شاپنگ کرسکیں گے۔

    مہینوں ٹیسٹنگ کرنے کے بعد ٹک ٹاک نے امریکا میں باقاعدہ ای کامرس کاروبار کا آغاز کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے منگل کو کیا گیا ہے۔ ایپ کے چائنیز اونر بائٹ ڈانس سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

    ٹک ٹاک اپنی مرکزی ایپ پر فیچرز کی ایک سیریز کے ذریعے آن لائن شاپنگ کی سہولت لارہا ہے جب کہ حکام کو امید ہے کہ ایشیائی پلیٹ فارم سے لانچ کیے جانے والے شین اور پی ڈی ڈی ہولڈنگز کی طرح یہ بھی کامیابی حاصل کرے گا۔

    امریکا میں ٹک ٹاک کے 150 ملین سے زیادہ صارفین اب اپنی فیڈ پر چیزوں کی خریداری کے لنکس کے ساتھ ویڈیوز اور لائیو اسٹریمز دیکھ سکیں گے۔

    نئے فیچر میں ایک شاپ ٹیب کو شامل کیا گیا ہے، جہاں کاروبار کرنے والے حضرات ٹک ٹاک کے ذریعے لاجسٹک اور ادائیگیوں کے حل کے ساتھ اپنی مصنوعات پیش کرسکتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حکام کا کہنا تھا کہ اپنی شاپنگ سروس کو مختلف تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز جیسے شاپی فائی، سیلز فورس اور زینڈسک کے ساتھ بھی مربوط کررہے ہیں۔

    پچھلے سال نومبر سے ہی ٹک ٹاک آن لائن مارکیٹ امریکا میں کام کر رہی تھی، جو کہ تھائی لینڈ، ویتنام، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی دستیاب ہے۔

  • آن لائن شاپنگ کرتے ہوئے فراڈ سے کیسے بچا جائے؟

    آن لائن شاپنگ کرتے ہوئے فراڈ سے کیسے بچا جائے؟

    آج کل آن لائن شاپنگ نہایت مقبول ہورہی ہے جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ مطلوبہ اشیا گھر بیٹھے حاصل ہوجاتی ہیں، تاہم اس میں جعلسازی اور دھوکا دہی کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

    آن لائن شاپنگ کرنے والوں کو دھوکے بازوں کے جال میں پھنسنے سے بچانے کے لیے ماہرین نے 7 اہم مشورے دیے ہیں۔

    آن لائن ادائیگی کی کارروائی یا نجی معلومات کے اندراج سے قبل رقم کی محفوظ منتقلی کے پروٹوکول کا اطمینان کر لیں۔ گاہک اپنا براؤزر بار بار ضرور چیک کریں۔ لنک کی شروعات https کے ساتھ ہو۔ لنک کے شروع میں http تک محدود نہ ہو۔ آخر میں حرف (ایس) ہی محفوظ ویب سائٹ کی ضمانت ہے۔

    شاپنگ کرتے وقت نیٹ ورک پر نظر رکھیں، کریڈٹ کارڈ کا نمبر یا نجی معلومات اس وقت ہی درج کریں جب آپ انٹرنیٹ سے کنیکٹڈ ہوں، ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہیکنگ کا خطرہ ہوتا ہے۔

    شاپنگ کی کارروائی سے قبل ایپ اور کمرشل سینٹرز کو بھی چیک کر لیا جائے، ادائیگی کی معلومات حوالے کرنے سے قبل کمرشل سینٹر کے بارے میں اطمینان کرنا ضروری ہے۔

    ایس ایم ایس کے ذریعے دھوکہ دہی سے بھی ہوشیار رہیں، ان دنوں اس طریقہ کار کے ذریعے دھوکہ دہی چل رہی ہے۔

    اس حوالے سے یہ بات ہمیشہ مد نظر رکھیں کہ قانون کے مطابق کام کرنے والی کمپنیاں آپ سے کبھی بھی ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے نجی معلومات طلب نہیں کریں گی، وہ کبھی بھی ادائیگی سے متعلق معلومات، صارفین کے نام، پاس ورڈ یا سوشل سیکیورٹی نمبر نہیں مانگیں گے۔

    ماہرین کے مطابق رسائی ٹوکن سے موبائل آلات محفوظ رہتے ہیں، آن لائن شاپنگ کرتے وقت موبائل کے حوالے سے رسائی ٹوکن ایکٹو ضرور کر لیا جائے۔

    آن لائن شاپنگ کرتے وقت کمپیوٹر کے آپریشنل سسٹم کو اپ ڈیٹ کریں، آن لائن شاپنگ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کریں اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے نہیں۔ کریڈٹ کارڈ انٹرنیٹ کے ذریعے ادائیگی کے حوالے سے زیادہ محفوظ ثابت ہو رہے ہیں۔

  • سوناکشی سنہا کو’آن لائن شاپنگ کمپنی‘ نے لوٹ لیا

    سوناکشی سنہا کو’آن لائن شاپنگ کمپنی‘ نے لوٹ لیا

    کیا آپ کو آن لائن شاپنگ کرنے پر کوئی غلط شے موصول ہوئی ہے ، لیکن مشہور بھارتی اداکارہ کو آن لائن شاپنگ ایمازون انڈیا نے جو بھیجا اس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے لیے ایک ہیڈ فون آن لائن آرڈر کیا لیکن جب انہوں نے اپنا پارسل کھولا تو اس میں سے لوہے کا ایک زنگ آلود بے کار ٹکڑا برآمد ہوا ، جسے دیکھ کر اداکارہ حیران رہ گئیں۔

    اداکارہ نے اپنے ٹویٹر پر آن لائنس کمپنی کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ ’’ایمازون انڈیا! دیکھو میں نے باس کے ہیڈفون آرڈر کیے تھے اور مجھے کیا ملا! ڈ بہ پیک تھا اور کھلا ہوا بھی نہیں تھا، یعنی ہر کام طریقے سے ہوا لیکن صرف باہر سے۔ اور اوپر سے آپ کی کسٹمر سروس بھی اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ذرا سی بھی کوشش کرتی نظر نہیں آرہی ‘‘۔

    سوناکشی سنہا نے کمپنی کی جانب سے موصول شدہ ڈبے اور اس میں سےنکلنے والے جنک کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے معاملے کو پرمزاح بناتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ ’’ کیا کوئی اس بالکل نئے چمکدار کچرے کے ٹکڑے کو 18 ہزار روپے میں خریدنا چاہے گا؟ ( جی ہاں، یہ اسٹیل کا بنا ہوا ہے)۔ فکر مند نہ ہوں ، یہ ایمازون نہیں بلکہ میں بیچ رہی ہوں سو آپ کو بالکل وہی شے ملے گی جسے آپ آرڈر کررہے ہیں‘‘۔

  • بٹ کوائن : ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی سے آن لائن شاپنگ کی جاسکتی ہے

    بٹ کوائن : ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی سے آن لائن شاپنگ کی جاسکتی ہے

    بِٹ کوائن حالیہ عرصے میں تیزی سے ابھرنے والی ایک مقبول ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی ہے، جس کے ذریعے لوگ آن لائن کمپنیوں سے مصنوعات اور خدمات خرید سکتےہیں۔

    اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکا وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔

    اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی طور پر بٹ کوائن والٹ اکاؤنٹ ہونا چاہیے، جسے بٹ کوائن والٹ اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے۔

    ا یک بٹ کوائن 283.90 ڈالرز کا ہے اور اس کے استعمال کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے بڑی کمپنیاں انہیں آن لائن خریداری کے لیے قبول کرنے لگی ہیں۔