Tag: آن لائن فوڈ ڈیلیوری

  • آن لائن کھانا منگوانے کا ناخوشگوار تجربہ، سلاد سے رینگتا ہوا ’گھونگا‘ برآمد!

    آن لائن کھانا منگوانے کا ناخوشگوار تجربہ، سلاد سے رینگتا ہوا ’گھونگا‘ برآمد!

    آن لائن فوڈ ڈیلیوری تو آج کل پوری دنیا میں عام ہے مگر کبھی کبھی اس طرح آرڈر دینے کا تجربہ کافی حیرت انگیز اور پریشان کن بھی ثابت ہوتا ہے۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ’ایکس‘ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے اسی طرح کے پریشان کن واقعے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ صارف کے مطابق اس نے ’سوئیگی‘ نامی ایپ سے آن لائن کھانا آرڈر کیا تھا اور یہ تجربہ کافی ناخوشگوار تھا۔

    صارف کے م طابق اس وقت اس کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب اس نے کھانے کے لیے پیکٹ کھولا تو سلاد سے زندہ گھونگا رینگتا ہوا برآمد ہوا۔

    بنگلورو کے رہائشی دھاوال سنگھ نے بتایا کہ انھوں نے سوئیگی نامی ایپ کے ذریعے ’لیونز گرل‘ سے کھانا آرڈر کیا تھا تاہم کھانا کھاتے ہوئے انھیں کراہت آمیز تجربے سے گزرنا پڑا۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باؤل سلاد سے بھرا ہوا ہے اور اس پر ایک ’گھونگا‘ آزادی سے مٹر گشت کررہا تھا۔

    دھاوال سنگھ نے کیپشن میں فوڈ ایپ ’سوئیگی‘ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سوئیگی آپ کو جو کرنا ہے کریں مگر ایک بات کا دھیان رکھیں کہ آئندہ ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو۔‘

    مذکورہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین اپنے کمنٹس پر فوڈ ڈیلوری ایپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • کورونا وائرس ، سندھ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنیوالوں کیلیے ہدایات جاری

    کورونا وائرس ، سندھ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنیوالوں کیلیے ہدایات جاری

    کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے کورونا کے پیش نظر آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنیوالوں کیلیے ہدایات جاری کردیں ، جس میں انھیں ہاتھ دھونے ، سماجی فاصلے رکھنے اور ماسک استعمال کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فوڈ ڈیلیور کرنیوالے پہلے صابن، گرم پانی سے20سیکنڈ ہاتھ دھوئیں گے اور ملازم بائک کاہینڈل، فوڈ والے بیگ کو مکمل ڈس انفیکٹنٹ کرےگا۔

    جاری ہدایات میں کہا گیا فوڈ وصول اور ڈیلیور کرنے سے پہلے اور بعدمیں ہاتھ سینیٹائزسےصاف کرےگا جبکہ فوڈ ڈیلیوراور ریسیو کرنے والا سماجی فاصلے پر کھڑے ہوں گے۔

    سندھ فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ 55 سال سے زائد افراد پرفوڈ ڈیلیور کرنےپر پابند ی ہوگی، فوڈ ڈیلیور کرنے والا ماسک بھی استعمال کرے گا، اگر ڈیلیوری بوائے کو نزلہ کھانسی زکام یادیگربیماری ہے تو فوری سپر وائزر کو اطلاع دے ، اس کے علاج کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر ہوگی۔

    ہدایت دی گئی ہے کہ تمام فوڈ ڈیلیور ملازمین کا ہر ڈیلیوری کے بعد درجہ حرارت چیک کیا جائے اور ڈلیوری کرنے والا حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل پابندی کریں۔