Tag: آواز

  • گہرے کنویں سے آنے والی آواز کس کی تھی؟ دل دہلانے والا انکشاف

    گہرے کنویں سے آنے والی آواز کس کی تھی؟ دل دہلانے والا انکشاف

    ایک گاؤں کے قریب گہرے کنویں سے آتی آوازوں کو مقامی لوگ بھوت سمجھے لیکن جب حقیقت کھلی تو سب ہکا بکا رہ گئے۔

    خوف کا مادہ انسان کی فطرت میں شامل ہے اور اکثر انسان ماورائی چیزوں مثلاً بھوت پریت کا تصور لے کر ڈرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب گہرے کنویں سے آنے والی آوازوں کو گاؤں کے مکینوں نے بھوتوں کی آواز سمجھ لیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ تھائی لینڈ اور میانمار کی سرحد کے قریب واقع ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں مقامی آبادی نے قریبی جنگل سے عجیب وغریب چیخوں کی آواز سنی تو اسے بھوتوں کی آواز سے تعبیر کیا اور خوفزدہ ہو کر آواز والی جگہ نہیں گئے۔

    بعد ازاں پولیس کو اطلاع ملی اور جب اس کی کھوج کی گئی تو پتہ چلا کہ جنگل کے کنویں سے آنے والی آواز کسی بھوت پریت کی نہیں بلکہ ایک انسان کی تھی جو بے دھیانی میں کنویں میں گرنے کے بعد پھنس گیا تھا۔

    مذکورہ شخص 22 سالہ لیو چوانی جو چین کا شہری بتایا جاتا ہے مسلسل مدد کے لیے چیخ وپکار کرتا رہا مگر کوئی مدد کے لیے کیسے آتا کہ سب تو اس کو بھوت سمجھ کر دور ہو گئے تھے۔

    ایسے میں پولیس جنگل میں پہنچی اور جب اس کو حقیقت حال پتہ چلی تو اس کو ریسکیو کر کے کنویں سے نکالا گیا۔

    ARY News Urdu- وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

    لیو چوانی تین دن تک بھوکا پیاسا کنویں میں زندگی کی بقا کی جنگ لڑتا رہا۔ اس لیے جب اس کو ریسکیو کیا گیا تو اس کی حالت خاصی خراب تھی اور وہ گرنے کے باعث شدید زخمی بھی تھا۔

    نوجوان کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اب اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

  • دلہن کی مردانہ آواز ، شوہر نے طلاق دے دی

    دلہن کی مردانہ آواز ، شوہر نے طلاق دے دی

    احمد آباد: بھارتی شہری نے نئی نویلی دلہن کی آواز مردوں کی طرح ہونے اور چہرے پر داڑھی کی وجہ سے اُسے طلاق دے دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کےشہری نے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی، مذکورہ شخص نے علیحدگی کی وجہ بیوی کے چہرے پر داڑھی اور مرد نما آواز بتایا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنی اہلیہ کو شادی سے قبل نہیں دیکھا اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی مگر دونوں خاندانوں نے رشتہ پکا ہونے کے بعد ہماری رضا مندی کے لیے ایک ملاقات طے کرائی۔

    مزید پڑھیں: گنجا دلہا نامنظور، دلہن کا عین وقت پر انکار

    بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات کے وقت لڑکی نے اپنے چہرے کو دوپٹے سے ڈھانپہ ہوا تھا اس لیے اُسے غور سے نہیں دیکھا، البتہ اُس نے میک اپ کیا ہوا تھا۔

    مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ شادی کے فوری بعد میں دفتر کے کام سے بیرونِ شہر گیا اور جب واپس آیا تو دیکھا کہ بیوی کے چہرے پر داڑھی کے بال ہیں اور اُس کی آواز بھی مردوں جیسی ہے۔

    ایک ہفتے میں طلاق دینے پر لڑکے کے سسرالی عدالت گئے جہاں سماعت کے دوران خاتون نے تسلیم کیا کہ  ’ہارمونز‘ کی وجہ سے میری آواز مردوں میں ملتی ہے اور اسی وجہ سے چہرے پر بھی  بال نکلے‘ْ

    خاتون نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اہل خانہ نے متعدد بار علاج کرانے کی کوشش کی مگر کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اس لیے پھر گھر والوں نے رشتہ کراتے وقت معاملے کو چھپانے میں ہی عافیت سمجھی۔

    یہ بھی پڑھیں: شادی کے نام پر لڑکوں کو لوٹنے والی دلہن گرفتار

    متاثرہ لڑکی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس مسئلے کی وجہ سے اُن کے شوہر نے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا اور غلط بات پر طلاق دے کر گھر سے باہر نکالا۔

    لڑکے کے سسرالیوں نے مؤقف اختیار کیاکہ عدالت لڑکے سے شادی پر آنے والے اخراجات دلوائے یا پھر اُسے فیصلہ واپس لینے کے حوالے سے احکامات دے۔ جج نے طلاق کی درخواست خارج کرتے ہوئے دلہن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ریمارکس میں لکھا  کہ علیحدگی کے لیے صرف یہ وجہ کافی نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔