Tag: آٹا

  • آٹے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    آٹے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    پشاور(27 اگست 2025): شہر میں ایک بار پھر آٹے کے نرخوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 300 روپے اور فی کلو میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    مقامی آٹا ڈیلرز کے مطابق فی کلو آٹے کی قیمت 15 سے 20 روپے تک بڑھ گئی ہے، مکس آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اب 1800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ فائن آٹے کی قیمت 1900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ گندم کی بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے بڑی مقدار میں گندم کسانوں سے براہ راست خرید کر ذخیرہ کر لیا ہے جس سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    ڈیلرز نے خبردار کیا کہ اگر ذخیرہ اندوزی جاری رہی اور حکومتی مداخلت میں تاخیر ہوئی تو آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

    ادھر پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، گندم کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، اچانک اضافے نے صارفین اور تاجروں میں یکساں طور پر بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں معتدد مارکیٹس میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ 595 کی روپے کی بجائے 650 روپے تک فروخت جاری ہے،شہریوں نے حکومت نے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

  • آٹے کی قیمت میں اضافہ

    آٹے کی قیمت میں اضافہ

    صوبائی دارالحکومت لاہور اور راولپنڈی میں آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی، لاہور اور راولپنڈی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق  10کلو آٹے کا تھیلا 800 سے 850 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1650 سے 1700 روپے کا کر دیا گیا۔

    چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے آٹے کے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، گندم کی قیمت 2900 روپے سے بڑھ کر 2950 روپے فی من ہوگئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چند روز میں گندم کی قیمت میں 250 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ بھی گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

  • آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان

    آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان

    چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ ریجن کے چئیرمین چوہدری عامر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو، مارکیٹ میں فصل آنے سے قیمت میں کمی آسکتی ہے، لیکن گیپ بڑھنے سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

    چوہدری عامر کا کہنا تھا کہ ہمیں گندم بھی امپورٹ کرنی پڑے گی، گندم کے کوٹے میں اتنا بڑا شارٹ فال آچکا ہے، مہنگی گندم خریدیں گے تو آٹامہنگا ہی بیچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملیں ہماری خالی پڑی ہیں،گندم کا اسٹاک موجود نہیں ہے، حکومت ہٹ دھرمی پر آچکی ہے، حکومت گندم روک رہی ہے جس سے مارکیٹ میں گیپ آئےگا، مارکیٹ میں گیپ بڑھنے سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

  • نومبر تک آٹا 200 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ

    نومبر تک آٹا 200 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ

    اسلام آباد : ماہر معیشت ڈاکٹراشفاق حسن نے نومبر تک آٹا دو سو روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے اے ار وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئےچیزوں کوجان بوجھ کرخراب کیاگیا، پاکستان کےحالات جان بوجھ کرخراب کیے جا رہے ہیں۔

    اشفاق حسن نے بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی اورشرح سودمیں اضافےکابہت نقصان ہوا، ملک کی معیشت کو بچانے کیلئے کوئی کوشش نہیں ہورہی۔

    ماہر معیشت نے بتایا کہ میں نے کہا تھا نومبر میں آٹا 150 روپے کلو بھی نہیں ملے گا، نومبر تک آٹا 200 روپے فی کلو ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں گندم کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، پاکستان کو5ملین ٹن گندم امپورٹ کرنی ہے ، اب اس مہنگی گندم سے آٹے کی قیمت کیاہوگی خوداندازہ لگائیں۔

    ڈاکٹر اشفاق حسن نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے حکومت کی جانب سے جو کام نہیں کرنے چاہئیں وہ کیے جارہے ہیں۔

  • ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    اسلام آباد / کراچی: ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2140 روپے تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹا 107 روپے فی کلو تک ہوگیا، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہوا۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 1160 روپے تک مہنگا ہے۔

    حیدر آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 140 روپے، کوئٹہ میں 120 روپے، خضدار میں 100 روپے، سکھر میں 40 روپے اور لاڑکانہ میں 20 روپے اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 80 روپے، خضدار میں 1950 روپے، کوئٹہ اور لاڑکانہ میں 1920، سکھر میں 1800 روپے، پشاور، بنوں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 980 روپے ہے۔

    پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کا تھیلا 980 روپے تک ہے۔

  • آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پنجاب حکومت کا عوام دوست اقدام

    آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پنجاب حکومت کا عوام دوست اقدام

    لاہور: حکومت پنجاب نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے عوام دوست اقدام کرتے ہوئے فلور ملز کے لیے گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر فلور ملز کے لیے گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 25 ہزار ٹن گندم روزانہ فلور ملز کو فراہم کرے گی، فیصلہ صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹا 860 روپے میں دستیاب ہے، آٹے کی قیمتوں اور فلور ملز کو گندم کے اجرا کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی نئی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    اس سے قبل امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر تھی جس میں 200 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

    اجلاس میں گندم کی درآمد کا حجم 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی بھی منظوری دی گئی، شرکا کو بتایا گیا کہ جنوری 2021 تک ٹی سی پی 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرلے گا۔