Tag: آٹا مہنگا

  • 10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

    10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 310 روپے کا ہوگیا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 662 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بی آئی ایس پی کارڈ کے حامل افراد کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فی کلو چینی 102 روپے دستیاب ہوگی جبکہ عام صارفین کیلئے چنے کی دال 415، مونگ کی دال 315 فی کلو دستیاب ہوگی۔

  • خدارا رحم کریں، آٹے کی قیمت کم کردیں،عوام  کی شہباز شریف سے ہاتھ جوڑ کر اپیل

    خدارا رحم کریں، آٹے کی قیمت کم کردیں،عوام کی شہباز شریف سے ہاتھ جوڑ کر اپیل

    کراچی : آٹا مہنگا ہونے سے عوام کی نیندیں اڑگئیں، عوام نے شہبازشریف سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ خدارا رحم کریں، آٹے کی قیمت کم کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آٹا مہنگا ہونےسے عوام کی نیندیں اڑگئیں، کراچی سے کوئٹہ تک مزدور طبقہ ہو یا تنخواہ دار سب پریشان ہیں۔

    ایک کلو آٹا خریدنا بھی قوت خرید سے باہرہوگیا، عوام نے وزیراعظم شہبازشریف سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ خدارا رحم کریں، آٹے کی قیمت کم کردیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کا بحران ختم کریں،ہم سے روٹی کیوں چھینی جارہی ہے؟ ن لیگ کی حکومت توعوام کو نوالے بھی گن گن کردے رہی ہے۔

    کراچی میں ایک کلو آٹا ایک سو بیس سے ایک سو تیس روپے میں دستیاب ہے اور تندور پر روٹی تیس سے پچاس روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔

    لاہور سمیت متعدد شہروں میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے، جس پر مہنگائی کےمارے عوام دہائیاں دینے لگے۔

    فلار ملز مالکان نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ جب تک حکومت گندم فراہم نہیں کرتی آٹے کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔