Tag: آٹھ بولرز

  • مشکوک ایکشن کے باؤلرز کی پی سی بی میں طلبی

    مشکوک ایکشن کے باؤلرز کی پی سی بی میں طلبی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک ایکشن سے بولنگ کروانے والے آٹھ بولرز کو لاہور طلب کر لیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہونے والے آٹھ بولرز کو آٹھ اور نو اکتوبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا ہے ۔

    پی سی بی کی مشکوک بولنگ ایکشن کمیٹی بولرز کے ٹیسٹ لے گی۔ ان بولرز میں سیالکوٹ نے نئیر عباس، لاہور کے جنید ضیا، عثمان ملک، فیصل آباد کے خرم شہزاد، کراچی کے فراز احمد خان، بہاولپور کے جہانزیب خان، مزمل تحسین اور ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید شامل ہیں۔ عطا اللہ اور صہیب مقصود کا ایکشن بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ ان کھلاڑیوں کا متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: آٹھ بولرزکا ایکشن مشکوک قرار

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: آٹھ بولرزکا ایکشن مشکوک قرار

    کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں صہیب مقصود سمیت آٹھ بولرز کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آٹھ بولرز کا ایکشن رپورٹ کردیا گیا ہے۔

    لاہور لائنز کے جنید ضیاء، سیالکوٹ اسٹالینز کے نیئر عباس ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید، ملتان ٹائیگر کے صہیب مقصود، کراچی ڈولفنز کے فراز احمد، بہالپور اسٹیگ کے عطاءاللہ، لاہور ایگلز کے عثمان ملک اور جہانزیب کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

    ان آٹھ کھلاڑیوں کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے مجموعی طور پر انتیس بولروں کے بولنگ ایکشن پر امپائروں نے اعتراض کیا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آٹھ مشکوک بولرز کی رپورٹ پی سی بی کو بھیج دی گئی ہے۔