Tag: آپریشنز بند

  • یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے اہم خبر!

    یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے اہم خبر!

    اسلام آباد : حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنادی، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت وپیداوار 7 رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں
    گے۔

    وزیرمملکت خزانہ وریونیو اوروزیر مملکت آئی ٹی ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اورسیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں جبکہ سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلیے ہیں ، کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے طریقہ کار سمیت کارپوریشن کی پراپرٹی اور اثاثوں کی حفاظت، مینٹی ننس کا تعین کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لے گی جبکہ ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی کیساتھ کوآرڈی نیشن حکمت عملی تیار کی جائے گی ، کمیٹی کیلئے وزارت صنعت وپیداوار سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، آپریشنزبند ہونے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پر چیز نہیں کرسکے گا۔

  • پانامہ پیپرز سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ادارے موزیک فونسیکا کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان

    پانامہ پیپرز سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ادارے موزیک فونسیکا کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان

    پاناما : پانامہ پیپرز جاری کرنے والا ادارہ موزیک فونسیکا کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا، رواں ماہ سے پبلک ڈیلینگ بند کردی جائے گی، یہ فیصلہ مالی مسائل اور سخت حکومتی کارروائیوں کے باعث کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز سے دنیا بھر میں ہلچل مچانے والا ادارہ موزیک فرانسیکا خود مسائل کا شکارہیں ، موزیک فرانسیکا نے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پبلک آپریشنز رواں ماہ کے اختتام تک بند کر دیئے جائیں گے ۔

    کمپنی کے مطابق پانامہ پیپرزسے لاء فرم کی ساکھ کو نقصان پہنچا، پانامہ حکومت کی جانب سے سخت اداراہ جاتی کارروائی کا سامنا ہے۔

    موزیک فرانسیکا کا کہنا ہےکہ صرف ضروری اسٹاف کام جاری رکھے گا، جواتھارٹیز، پبلک اور مالیاتی گروپس کو پانامہ پیپیرز سے متعلق معلومات فراہم کرتا رہے گا۔

    واضح ہے کہ دو برس قبل اپریل میں بحراوقیانوس کے کنارے پر واقع ملک پاناما کی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے نے غیر قانونی اثاثہ جات کی ڈیڑھ لاکھ دستاویزات پامانہ پیپرز کے نام سے شائع کی تھیں جس کے باعث دنیائے ممالک کی کئی حکومتیں ہل گئیں تھیں۔

    پاناما لیکس میں یورپی ملک آئس لینڈ کے وزیراعظم سگمندر گنلگسن اور اُن کی اہلیہ کا نام سامنے آنے کے بعد عوام نے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد انہیں مجبورا وزارت سے مستعفیٰ ہونا پڑا تھا۔ دستاویزات میں سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی سامنے آیا، جس کے بعد انہیں عدالتوں میں پیش ہوکر صفائی دینی پڑی تھی۔

    پاناما دستاویزات میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سمیت دیگر 400 سے زائد افراد کے نام سامنے آئے تھے، شریف خاندان کی آفشور کمپنیاں منظر عام پر آنے کے بعد نوازشریف نے قوم سے خطاب کر کے مطمئن کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

    سپریم کورٹ کی ہدایت پر پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا، جس نے نوازشریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے آفشور کمپنیوں کی مزید تحقیقات نیب کے سپرد کردی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔