Tag: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین

    راولپنڈی : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر عسکری قیادت نے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے خصوصی پیغام میں مسلح افواج کی جرأت ، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ستائیس فروری دوہزارانیس کاآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا ایک منظم اور نپا تلا ردعمل تھا۔

    ترجمان کے مطابق عسکری قیادت نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے غیرمتزلزل عزم کااعادہ کیا گیا۔

    عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا، بلکہ مکمل آپریشنل کنٹرول سے جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور دوبارہ فوری ڈیٹرنس قائم کرنے کی صلاحیت کوبھی اجاگر کیا۔

    مسلح افواج کی قیادت نے علاقائی امن کے فروغ کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کابھی اعادہ کیا۔

    عسکری قیادت نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، مسلح افواج عوام کے اعتماد پر پورااترنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، مسلح افواج علاقائی اور عالمی امن کےفروغ کے اقدامات میں فعال کردار ادا کرتی رہیں گی۔

  • ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر عمران خان کا بیان

    ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر عمران خان کا بیان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے4 برس مکمل ہونے پر عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 27 فروری 2017  کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ حملےکےجواب کا حکم دیا، پاک فضائیہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانےکاحکم دیاگیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارےکو پاکستانی فضائی حدود میں مار گرایا اور پائلٹ گرفتار ہوا، ہم محدود جوابی حملے میں بھارت کو دوٹوک پیغام دینے میں کامیاب رہے۔

    27فروری : پاک فوج کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل

    واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں  پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔

    4 سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور  بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ” Tea Is Fantastic” بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔

  • سیسنا طیارے پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے حوالے سے علامتی عکاسی

    سیسنا طیارے پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے حوالے سے علامتی عکاسی

    کراچی: سیسنا طیارے پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے حوالے سے علامتی عکاسی کر کے ایک نجی اسکائی ونگز ایوی ایشن نے پاک فضائیہ کے غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل ہو گئے ہیں، اسکائی ونگز ایوی ایشن نے پاک فضائیہ کے ہیروز کو خراج پیش کرنے کے لیے سیسنا جہاز کو پینٹ کیا۔

    سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے بتایا کہ طیارے پر بھارت کے پکڑے گئے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی تصویر بنا کر بھارت سے پوچھا گیا ہے کہ چائے کیسی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ طیارہ 27 فروری 2019 کے پاک بھارت تنازعے کی تصویر کشی کرتا ہے، جب ہمارے محافظوں نے دو ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا، بھارتی ایئر فورس نے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

    عمران اسلم خان نے کہا ’’اسکائی ونگز کا سیسنا 152 ٹرینر ہوائی جہاز جس کو تربیت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، قوم کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے، ہم اپنے ہیروز کی عزت کرتے ہیں اور پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔‘‘

    جہاز پر ایم ایم عالم اور حسن صدیقی کی تصاویر بھی پینٹ کی گئی ہیں، جہاز پر بنی پینٹنگ میں 1965 اور 2019 میں ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرانے کے دو واقعات کی علامتی عکاسی کی گئی ہے۔

    عمران اسلم خان کے مطابق جہاز پر کشمیر کی وادیوں کو پاکستان اور کشمیر دونوں کے جھنڈوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے، انھوں نے کہا ہم مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتے ہیں، کشمیر پر استصواب رائے کے لیے اقوام متحدہ کی 05 جنوری 1949 کی قرارداد پر عمل تاحال زیر التوا ہے، لیکن مشرقی تیمور کے بارے میں اقوام متحدہ کی سپریم کورٹ کی 1999 کی قرارداد 1264 پر بہت تیزی سے عمل درآمد کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ ہوائی جہاز کو مشہور ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے پینٹ کیا ہے، اور اس طیارے کو امن اور محبت کا نام دیا گیا ہے، طیارے پر دونوں علامتیں پینٹ کی گئی ہیں۔

  • پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ایئر چیف

    پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ایئر چیف

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر اسلام آباد ایئرہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے گارڈ آف آنرکامعائنہ کیا اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک پرامن اورامن سے محبت کرنے والا ملک ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ہماری شرکت ہماری امن کی خواش کی گواہ ہے، ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھناچاہیے۔

    ایئر چیف کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا امن کے لیے پاکستان نے بھارتی پائلٹ کوواپس کیا، آج سے2سال قبل مسلح افواج نے اپنی سلامتی کے لیے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، پاک فوج کے پائلٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرسلام پیش کرتاہوں۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مزید کہا ہماری افواج کو ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا، کسی بھی ہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کشمیریوں کےحق خوداردیت کی پوری طرح حمایت کرتےہیں، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کےتحت ہماری افواج نےملک کابہترین دفاع کیا، اللہ ہمیں ہمت دے کہ ہم ارض پاک کا دفاع کرتے رہیں۔